ایک کھڑی رائے aik khari raiyay
aik aur raiyay by Nazia Zaidi sochna tu paryga #aikaurraiayay #PAkistanipolitics مستقل کالم کا نام : ایک اور رائے کالم کا نام :ایک کھڑی رائے مصنف: نازیہ زیدی مجھے کچھ دنوں سے کشمیریا ہوگیا ہے۔ اٹھتے بیٹھتے بس دھیان مسلئہ کشمیر کی طرف لگا رہتا ہے۔ سماجی روابط کی ویب گاہوں پر بھر بھر کے کشمیر سے متعلق صفحات پسند کر رکھے نیز ہر اس کس و ناکس کی۔پیروکار بھی حسب توفیق بن جاتی ہوں جو کشمیر سے متعلق مراسلے شائع کرے۔ اس فیس بک و ٹوئٹری جہاد پر یقین کیجئے مجھے دل سے یقین ہے کہ کشمیر کا مسلئہ یونہی لائک و شئیر کرتے ہوئے حل کر کے نوبل امن پرائز اپنے نام کر لوں گی۔ گو اگر اس طرح سے نوبل انعام مل سکتا ہے تو دعوےداران میں حکومتی ارکان جو ٹوئٹر پر بےحد متحرک ہیں دھڑا دھڑ ٹویٹ کرکے میری راہ کھوٹی کر سکتے ہیں مگر میرے پاس کچھ اپنے نوبل انعام کے حقدار ہونے کے حق میں دلائل ہیں جو بوقت ضرورت پیش کر سکتی ہوں۔ پہلی دلیل تو یہ ہے میں ایک عدد عام سی شہری کم طالبہ ہوں نہ میرے پاس جنگجو ہتھیار نہ میں تربیت یافتہ کہ لائن آف کنٹرول پر جا کر بھارت پر توپ کے گولے داغ سکوں نہ خارج پالیسی میرے ہ...