five questions every Pakistani should ask PTI government


 بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دینے والے آرٹیکل 370 کو اپنے آئین سے بھاری اکثریت کے ساتھ خارج کر دیا ہے اور اسے مستقل طور پر بھارت کا حصہ قرار دے دیا ہے یہ خبر بجلی بن کر کشمیریوں پر گری ہے ۔ انکہ جانب سے شدید ردعمل کا اندازہ کر کے بھارتی حکومت نے نہ صرف وادی کشمیر میں ہر طرح کی موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر رکھی ہے بلکہ دفعہ 144 نافذ کر رکھی تاکہ کشمیری احتجاج بھی نہ کرسکیں یہی نہیں بلکہ بھارت نے حساس علاقوں میں کرفیو بھی لگا رکھا ہے۔ آج کی اطلاعات کے مطابق ہزاروں کشمیری افراد کرفیو توڑ کر اس جابر حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ لیکن اس سب کے ساتھ پاکستان جو مقبوضہ کشمیر پر دعوی رکھتا ہے اسکی جانب سے بھارت سفارتی تعلقات توڑ لیئے گئے ہیں اور عالمی برادری کی توجہ اس مسلئے کی جانب مبزول کرانے کی بھرپور کوششسیں جاری ہیں ۔اس سب کے باوجود پاکستان نے بھارت کیلئے ائیر اسپیس کھول رکھی ہے کرتار پورہ بارڈر پر کام جاری ہے اور ہر محب وطن پاکستانی کے دل میں یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ کیوں؟؟؟؟ اگر معاملہ سکھ برادری کو سہولت پہنچانا ہےتو اس بارڈر سے قبل بھی سکھ یاتری پاکستان نہ صرف آتے رہے ہیں بلکہ پاکستان انکی ہر ممکن مہمان نوازی بھی کرتا رہا ہے آخر کیوں ہم بھارت کو سہولت دے رہے ہیں ان دونوں صورتوں میں جبکہ بھارت پاکستان!کے ساتھ زرہ برابر بھی رواداری دکھانے کو تیار نہیں ہے؟؟؟؟؟؟
دوسرا سوال جو پاکستانیوں کے زہن میں اٹھ رہا ہے وہ ہے امریکہ کے شاندار کامیاب دورے کے باوجود امریکہ کا کسی قسم کا کوئی پاکستان کے حق میں بیان نہ دینا بلکہ کسی حد تک بھارتی موقف کی تائید کرنا ۔کیا وجہ ہے کہ ہم چین کے مقابلے میں پھر امریکہ کو ترجیح دے کر منہ کی کھا رہے ہیں؟ پھر ہمارے وزیر اعظم کا قطری شہزادے کے ساتھ اتنا دوستانہ رویہ رکھنے کے باوجود کہ اسکی گاڑی چلا کر پوری دنیا میں ڈرائور کہلوا کر مزاق اڑوانے کے باوجود وہ حمایت کرتے ہیں بھارت کے موقف کی؟ آخر ہم نے ان سفارتی سرگرمیوں سے کیا پایا ؟؟؟؟؟؟؟
 تیسرا سوال پنجاب حکومت نے سرکاری پینا فلیکس چھپوائے جن پر پاکستان کا نقشہ مقبوضہ کشمیر کے بغیر چھاپا گیا ہے اسے متنازعہ علاقہ بھی دکھا دیتے مان لیتے سیدھا سیدھا بھارت کا حصہ دکھانے کا مطلب؟ کیا آپ زہنی طور پر عوام کو تیار کر رہے ہیں؟ اس سے قبل عمران خان اپنی کتاب میں بھی ایسا نقشہ چھپوا چکے ہیں کیا یہ بہت پہلے سے انکا ارادہ تھا؟
چوتھا سوال پاکستان کی ان تمام مزہبی جماعتوں خاص کر جماعت اسلامی سے جو کشمیر کے معاملے پر پورے پاکستان کو مظاہروں احتجاجوں اور ریلیوں سے بند کراتی آئی ہے کہاں ہے؟ اتنا بڑا معاملہ اور خاموشی؟ 1999 میں جب واجپائی صاحب مینار پاکستان میں آکر پاکستان کو تسلیم کرنے کا بیان دے کر اور مزاکرات کےزریعے مسلئہ کشمیر کو حل کرنے پر آمادگی ظاہر کر کے گئے تھےیہی جماعت اسلامی اس وقت اتنے شدت پسند مظاہرے کر رہی تھی نیز مینار پاکستان کے پارک کو دھویا بھی کہ واجپائی نجس کر گیا ہے
اب مودی جیسے انتہا پسند کے خلاف سرگرم کیوں نہیں ہے؟پانچواں سوال سی پیک پر کام کرنا تو دور ہوتا ہوایا کام بند کروانا اور آئی ایم ایف کو سی پیک کیلئے گئے قرضوں کی تفصیلات دے کر چین کو ناراض کرکے کونسا سیاسی یا معاشی فائدہ حاصل کیا ہے کہ آج کشمیر کے معاملے پر وہ کھل کر حمایت نہیں کر رہا بلکہ حکومت کی بجائے اپوزیشن پر اعتماد کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں اسکو پی ٹی آئی حکومت کی کامیابی کیسے سمجھا جائے؟
خدارا اپنے نت نئے ایڈنچروں کے لیئے پاکستانی عوام کی عزت و زندگی سے کھیلنا چھوڑ دیں کیونکہ یہ وہ قوم ہے جو اتنی غیور ہے کہ مہنگائی کے دلدل میں دھنسی اپنے بچوں کی بھوک دباتی ابھی پھر سب بھلا کر کشمیر کے معاملے پر ایک ہوئی وی ہے انکے جزبات کا احترام کیجئے انکے وقار کا سودا نہ کیجئے یہ اگر ایک کشمیر کے معاملے پر ہو سکتے ہیں تو اس معاملے پر کوتاہی برتنے پر حکمرانوں کو معاف نہیں کریں گے

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

Quaid e azam ke 14 nakat pehla nukta

احمقوں کا ریوڑ Bewildered Herd and modern era

ففتھ جنریشن وار اور ہم