Review of saleem safi s column
میرا آجکا کالم ہے سلیم صافی کا۔دو نہیں ایک پاکستان۔۔جو پندرہ ستمبر دو ہزار اٹھارہ کو جنگ اخبار کی زینت بنا ۔۔ سلیم صافی پچھلے پانچ سال سے حکومت پر کڑی اور شدید تنقید کر رہے ہیں ۔ اور ابھی بھی۔ فرق صرف اتنا ہے کہ اس تنقید پر اب انہیں شدید ردعمل کا سامنا ہے سوشل میڈیا پر فحش زبان انکے خلاف استعمال کی جا رہی ہے انکو لفافہ صحافی کہا جا رہا ہے وغیرہ وغیرہ۔ کیوں؟ یہ کالم اسی وجہ کے بارے میں ہے۔۔ اس کالم میں بھی سلیم صافی نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے حکومت کو۔ شروعات ہوتی ہیں اس کالم کی سابق آمر جنرل مشرف کے زکر سے ۔ مشرف عدلیہ اور عدالتی نظام سے چھیڑ چھاڑ کی وجہ سے سابق جنرلوں کی نسبت زیادہ مشہور رہے ہیں۔ عدلیہ بحالی تحریک کے بعد جب عدلیہ آزاد سمجھی جانے لگی تھی اوریوں لگتا تھا کہ مشرف بھی طاقتور عدلیہ کے سامنے پانی بھرتے نظر آئیں گے مگر ہوا برعکس سابقہ حکومت نے جب مشرف کے خلاف مقدمے درج کروائے تو اسے دھرنوں اور لاک ڈائون کا سامنا کرنا پڑا۔۔ اس بات میں کتنی سچائی ہے کہ دھرنوں کا ایک مقصد یہ بھی رہا تھا اس کیلئے کامران شاہد مشہور اینکر کے پروگرام کا ایک اقتباس زیل...