woman on wheels in Pakistan
پچھلی پنجا ب حکومت ایک نئی کیمپین شروع کر رہی تھی وومن آن ویلز جس میں اٹھائیس ہزار تنخواہ تک کی خواتین آسان اقساط پر موٹر سائکل خرید سکتی ہیں اسکوٹیز بھی۔ اس سے فائدہ یہ ہوگا جو خواتین بسوں ٹیکسیوں میں دھکے کھاتی ہیں اپنی سواری پر آرام سے خود مختار ہو کر کہیں بھی جا سکتی ہیں۔ یہ ایک مراسلہ میری نظروں سے گزرا ۔ میں نے غلطی سے تبصرے کھول لیئے۔ یہ بے غیرتی پاکستان میں لانے کی ضرورت نہیں ہم مسلمان ہیں ہماری عورتیں۔۔ اب اور حادثے ہونگے کوئی ڈھنگ کی کیمپین۔۔۔۔ مجھے کوئی نظر آئی تو میں اسے پہلے ٹھونکوں گا۔۔ یہ ہماری وہ عوام ہے جو بظاہر اتنی پڑھی لکھی ہے کہ سماجی ویب گاہ پر اپنی رائے لکھ کر بتا سکتی ہے۔ اب بات کرتے ہیں جاہل عوام کی۔۔ میرا اپنے خاندان کے ساتھ پنجاب کے دیہی علاقوں سے گزر ہوا۔۔ ہم لوگ سڑک کے زریعے دوسرے شہر جا رہے تھے تو ہمارا ارادہ بنا پنجاب گھومنے کا تو ہم موٹر وے کی بجائے جی ٹی روڈ سے گئے ہر چھوٹے بڑے شہر کو چھوتے ہوئے ۔ چھوٹے چھوٹے گائوں دیہات جن پر کئی کئی کلومیٹر تک آبادی کے نام پر کچھ نظر نہیں آتا تھا لوگ محو سفر تھے۔ غریب لوگ محن...