Late Sylvia Brown ' prediction about corona virus a urdu blog
پوری دنیا اس وقت کرونا وائرس اور اسکےبتدریج پھیلتے چلے جانے سے نہ صرف پریشان ہے بلکہ ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اس سے بچائو کیلئے تاہم ساتھ ساتھ نت نئے نظریات بھی سامنے آرہے ہیں کسی نے اسے بائو کیمیکل ہتھیار قرار دیا کسی نے آسمانی آفت۔جہاں یہ سمجھا گیا ہے کہ یہ وائرس چین سے دنیا بھر میں پھیلا وہاں چین نے دعوی یہ بھی کیا ہےکہ یہ وائرس امریکہ سے چین میں آیا۔ چین نے جس ثابت قدمی اور بہادری سے اس وبا کے خلاف جنگ کرتے ہوئےاس پر قابو پایا ہے وہ قابل تحسین ہے تاہم پورا انٹر نیٹ ایک نئے نظریئے پر بحث میں مصروف ہے۔ جس کے مطابق کرونا وائرس کی پیشن گوئی ایک نفسیات دان سلویا برائونی نے 2008 میں ہی کردی تھی سلویا برائونی نے اپنی ناول کتاب اینڈ آف ڈیز میں 2020 میں ایک نمونیئے جیسی بیماری کے پھیلنے کے حوالے سے پیش گوئی کی تھی۔ کیا وہ جانتی تھی کہ اسکی پیشن گوئی سو فیصد سچ ثابت ہوگی؟ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ کالی زبان کا چکر ہے ایسا ذکر کرنے کی وجہ سے یہ بات سچ ثابت ہوگئ سب سے پہلے کم کارداشین جو مشہور حقیقی فنکار ہیں نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر اس کتاب کے اقتباس شائع کیئے بعد ازاں ...