Neet Exams students protest aur moodi government
مودی حکومت کو ایک دہائی سے زائد وقت ہوچکا ہے حکومت کرتے ہوئے اور وہ بڑے فخر سے بتاتے ہیں کہ انکے دور حکومت میں بھارت نے سب سے ذیادہ ترقی کی Shining India کے نام سے وہ فخریہ اپنی اشتہاری مہم چلاتے ہیں لیکن جگہ جگہ بڑے بڑے بینر اور پوسٹر لگانے سے کیا واقعی انکی کارکردگئ عوام کو پسند آرہی ہے یہی اصل سوال ہے۔ حالیہ واقعات میں بھارت کے طلباء Neet Exams کے پیپر لیک ہونے کی خبر سن کر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے وزیر تعلیم دھرمندر پرساد سے استعفی لینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ مگر بات یہاں تک پہنچی کیسے۔ نیٹ امتحان جیسے پاکستان میں میڈیکل کے امتحان کیلئے داخلہ ٹیسٹ لیا جاتا ہے ویسے ہی بھارت میں اسے نیٹ امتحان کہا جاتا ہے۔ یہ بہت حساس معاملہ ہے کہ وہ طلباء جو شدید ترین مقابلے کے بعد پورا سال محنت کرکے بھی چند نمبروں سے ڈاکٹر بننے کا خواب پورا نہیں کرپاتے ان کو پتہ چلے کہ جس امتحان کی تیاری میں انہوں نے راتوں کی نیند دن کا چین برباد کیا وہ امتحان کچھ پیسے والے طلباء نا صرف خرید چکے ہیں بلکہ صرف وہی سوال پڑھ کر امتحان دے کر شائد آپکی ساری محنت چرا کر آپکا خواب ب...