بچوں سے ذیادتی والدین کی غفلت ہے
سوال تو کیجئے مدارس میں کیا ہو رہا ہے ؟ لاہور کے مدرسے میں مفتی عزیز الرحمان کی ایک بچے کے ساتھ بد فعلی کی ویڈیو سماجی روابط کی ویب گاہوں پر نشر کی گئ ہے اسکے بعد سے مزہبی طبقے اور لبرل طبقے میں خیالات کے ٹکرائو اور لفظی جنگ شروع ہو چکی ہے۔ جہاں لبرل طبقہ مولویوں کو اس معاملے پر چھوڑنے پر تیار نہیں وہیں مولوی طبقے کے حامی لبرلز کو چھوڑنے کے حامی نہیں۔ سارا معاملہ ڈالا ایک مولوی پر ایک انفرادی مثال کہہ کر لاتعلقی کا اظہار۔ مگر کیا یہ بس ایک انفرادی مثال ہے ؟؟؟؟ ہرگز نہیں۔۔۔ پچھلے کچھ دنوں سے سبوح سید اس معاملے کو سماجی روابط کی ویب گاہوں پر اٹھا رہے ہیں کہ مدارس میں کیاہورہا ہے۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ایک واقعہ نہیں ہے ایک بچہ نہیں ہے ۔۔ نجانے کتنے معصوم بچے ہوس پرست ملائوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔۔ جواب میں انکو مذہبی طبقے کی جانب سے مغلظات بھی سننے کو مل رہے ہیں اور تعلیمی اداروں کی مثالیں بھی دی جا رہی ہیں۔ مسلئہ ہے کیا آخر؟؟؟؟؟؟ اگر آپ مولوی کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں تو مت بھولیئے کہ تعلیمی اداروں میں بھی اساتذہ کے اپنے طلباء کو ہراساں کرنے ...