اشاعتیں

عمران خان تو گیا مگر۔ لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

عمران خان تو گیا۔۔ مگر

یوں تو جب سے عمران خان کی حکومت آئی ہے کوئی نہ کوئی ایسی لا قانونیت کی  خبر آتی ہی رہتی ہے جسے دیکھ کر عقل دنگ رہ جائےپھر چاہے وہ لندن میں کسی پر الزمات درست ثابت ہونے پر جرمانے کی رقم سرکاری خزانے سے دی جائے یا پھر میمو گیٹ اسکینڈل کا مرکزی کردار غیر مشروط معافی مانگ کر بتائے کہ شریف خاندان کے خلاف کرپشن کے شواہد نہ تھے یہ صرف ذاتی بغض و عناد پر مبنی سلسلہ تھا جبھی ناکامی مقدر بنی اور وہ معزرت خواہ ہیں۔مگر جاتے جاتے بھی عمران خان نے روایت نہ توڑی۔ ایک اور غیرآئینی قدم اٹھا کر اس ملک کے سب سے بڑے مقدس ادارے پارلیمان کی توہین کردی ہے ۔  جب وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آئے اس پر  فرضی ہوجاتا ہے اعتماد کا ووٹ لینا اسمبلی سے۔ اس تحریک کے لیئے چنائو سے قبل وزیر اعظم کسی قسم کا اختیار اسمبلی پر نہیں رکھتا۔ ایسی صورت میں اسمبلی توڑنے کا حکم آنا اسے قبول کرنا غیر آئینی غیر قانونی ہے۔ مزید برآں اب وزیر اعظم صاحب غدارئ کے مرتکب ہو چکے ہیں۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یکطرفہ طور پر اسپیکر یہ اعلان کرنے والا کون ہوتا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف عالمی سازش ہوئی ہے اور اپوزیشن انکی ...