اشاعتیں

نیکی کر ڈیم میں ڈالnaiki kr dam main daal لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

نیکی کر ڈیم میں ڈالnaiki kr dam main daal

تصویر
نیکی کر ڈیم میں ڈال دنیا میں آ کر بڑے بڑے نیکی کے مواقعے ضائع کیئے ہیں میں نے ۔ کیونکہ مجھے یہ مقولہ پتہ تھا کہ نیکی کر دریا میں ڈال سو جب دریا میں ڈالنا ہی ٹھہرا فالتو میں نیکیاں کمانے میں اپنی توانائیاں ضائع کرنا چہ معنی دارد سو ایسی توانائیاں میں اکثر اپنے اندر محفوظ رکھتی ہوں۔مجھے دینا دلانا بالکل پسند نہیں۔ عموما اپنے احباب کو کینٹین میں دعوت کا کہہ کر چکمہ دیتی اکثر اپنی جیب پر بھاری پتھر رکھتے ہوئے یونیورسٹی سے نکل کر چھلی جسے عرف عام میں بھٹہ کہتے ہیں کھا لیتی ہوں گو ایسا کرنا کافی دل گردے کا کام ہے۔۔یہاں نیکی کے موقعے ضائع کرنے کے ساتھ ساتھ دھتکارنے بھی پڑتے ہیں کیونکہ یونیورسٹی کے باہر ننھی منی بچیاں بھیک مانگتی پھرتی ہیں۔ بھیک ہی مانگیں تو چلو ٹھیک ہے کچھ کھاتے گزر جائو تو جو بھی کھارہے ہو وہ ہی مانگ لیتی ہیں۔ ایسا کئی بار ہواکہ چھلی مانگنے پر میں نے نیکی کا یہ موقع ضائع کرتے ہوئے بھاگ کر اپنی چھلی بچائی بعد میں خود اکیلے مزے لیکر کھائی۔۔ عموما میں بھکاریوں سے ایسے ہی بچتی ہوں جیسے  پی ٹی آئی حکومت اپنی کارکردگئ سے متعلق کیئے جانے والے سوالوں سے بچتے ہیں۔ جی بالکل بے...