اشاعتیں

جاگتے رہنا بھائیوJagtay rehna bhaiyo لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

جاگتے رہنا بھائیوJagtay rehna bhaiyo

تصویر
کالم کا نام : جاگتے رہنا بھائیو مستقل نام : ایک اور رائے کالم۔نگار : نازیہ زیدی بچپن میں بچے جب کبھی کوئی ضد کرتے یا سونے کی  بجائے رات کو والدہ کی ناک میں دم کرتے تو عموما مائیں  ڈراتی تھیں سو جائو اب چوکیدار آگیا۔چوکیدار باہر سیٹیاں بجاتا اور کبھی کبھی آواز بھی لگاتا جاگتے رہنا بھائیواندر بچے خوف سے آنکھیں میچ لیتے اور سوتے بن جاتے تھے بھلے  دماغ پوری آب و تاب سے روشن چوکیدار کی بھیانک تصوراتی شکلیں بنا رہا ہو مگر پھر آنکھ صبح ہی کھلتی تھی۔ رات کے دو بجے سیٹیاں مارتا گلیوں میں چکراتا شخص خوفناک ہی ہوسکتا ۔مگر بچے جب اس خوفناک شخص کو دن کی روشنی میں رات کوجاگ کر پہرہ دینے کے پیسے مانگتے ہوئے گرم چادر کی بکل میں مسکین سی شکل بنا کر معاوضہ طلب کرتے دیکھتے تو کبھی اتنی شرافت سے رات کو امائوں سے چوکیدار کے آجانے کی اطلاع پر سوتے نہ بنتے۔ مگر بچے تو بچے ہوتے ہیں بچے ہوتے ہی بڑے ہونے کیلئے ہیں۔ بھلا اس منحنی چوکیدار سے کیا ڈرنا جو خود ہانپتا کانپتا سیٹیاں مارتا پھرتا ہے اور انسانوں سے ذیادہ رات کو غیر مرئی مخلوق سے ٹاکرے سے خود خوفزدہ ہوتا ہو اور جنکی حفاظت کا ذمہ اٹھایا ہو ان...