اشاعتیں

قابل فخر پاکستانی PRoud Pakistani لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

قابل فخر پاکستانی PRoud Pakistani

قابل فخر پاکستانی چین: چین پاکستان کا دوست ملک ہے مگر اگر آپ کسی چینی سے پوچھیں کہ پاکستان کے نام پر سب سے پہلے کیا زہن میں آتا ہے؟ تو وہ جواب دیتے ہیں مددگار دوست جب چین میں زلزلہ آیا تھا تب پاکستان نے بہت دل کھول کر امداد کی تھی  جاپان: جاپان میں ایک بار ایک لیب میں دھماکا ہوا جس سے ایٹمی ری ایکٹر تباہ ہو گیا تھا۔۔ اس شہر میں تابکاری کے اثرات اتنے زیادہ تھے کہ لوگ وہاں جانے کو تیار نہیں تھے سب سے پہلے وہاں کی پاکستانی کمیونٹی کھانا پکا کر زخمیوں کی داد رسی کو پہنچی تھی۔۔ برطانیہ: برطانیہ میں پچھلے سال ایک کئی منزلہ عمارت میں آگ لگی تھی سحری کا وقت تھا سب سے پہلے داد رسی کو گرد و نواح میں رہنے والے پاکستانی اور مسلمان پہنچے تھے پاکستان : دو ہزار پانچ کے زلزلے میں جب بار بار تنبیہہ بھی کی گئ تھی کہ اس زلزلے کے بعد اسے زیر اثر مزید زلزلے آئیں گے لوگ جوق در جوق متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان لیکر پہنچے تھے۔۔ اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے بھی دل۔کھول کر امداد بھیجی تھی سری لنکا: مائو نواز باغیوں نے سری لنکا میں آفت مچا رکھی تھی کوئی ملک سری لنکا اپنے کھلاڑی بھیجنے کو تیار نہ تھا۔۔...