Chowkidar aur kutta
کالم کا نام : چوکیدار اور کتا مستقل نام : ایک اور رائے کالم نگار: نازیہ زیدی میڈیا کو ریاست کا چوتھا ستون قرار دیا جاتا ہے۔ یہ اصطلاح بھی مشرق میں مغرب سے ہی آئی ہے۔ اب اگر مشرقی ریاستوں کے ستون ہی تین ہوں تو کیا کیجئے۔ خیر مغرب کو عادت سی ہے کہانیاں ڈالتے رہنے کی۔ کبھی اسے ستون قرار دیتے ہیں تو کبھی کتا۔ مزاق نہیں واقعی مغرب میں میڈیا کو واچ ڈاگ یعنی چوکیدار کتا کہا جاتا ہے۔ یہ لفظی نہیں معنوی ترجمہ ہے۔ ہمارے یہاں یہ لفظ ترجمے کی وجہ سے کچھ لمبا ہو جاتا ہے چوکیدار کتا۔ اب چونکہ اردو میں چوکیدار الگ لفظ اور کتا الگ تو اس حساب سے اب اس میں دو معنی نکلتے ہیں یا تو چوکیدار کو کتا کہہ رہے ہیں یا کتے کو چوکیدار۔ پہلے معنی میں یقینا چوکیدار کو گالی پڑ رہی ہے۔ اسے کتا کہا جا رہا ہے حالانکہ اسکا کام چوکیداری ہے اور چوکیدار کافی اچھا کام کرتے ہیں۔ حفاظت کرتے ہیں اور بس حفاظت کرتے ہیں آپ سے تنخواہ لیکر۔کچھ پیسے حلال کرتے ہوئے آپکی حفاظت کرتے ہیں جان کی بازی لڑا کربھی آپ پر آنچ نہیں آنے دیتے کچھ گالی کے حقدار چوکیدار ایک سے ذیادہ کام کرتے ہیں۔ مثلا رات کو چوکیداری دن میں کاروباری ۔ کبھی گھر بنوان...