اشاعتیں

dam fund لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

کب یہ ڈیم بنائیں گے؟

کالم کا نام: کب یہ ڈیم بنائیں گے؟ مستقل کالم کا نام: رائے دہی  مصنف کا نام : نازیہ زیدی پچھلے سال ڈیڑھ سال میں میں نے جب بھی ٹی وی کھول کر  پاکستانی ہیروئنوں کا مصیبتوں بھرا  کوئی روتا ڈرامہ دیکھنا چاہا ہم یہ ڈیم بنائیں گے سننے کو ملا اتنی شد و مد سے سننے کو ملا کہ ایک لمحے کو تو میرا دل یہ بھی کیا کہ ڈیم فنڈ میں اپنے موبائل سے کچھ ایس ایم ایس کر کے عطیہ کر ہی دوں مگر بھلا ہو میری موبائلی غربت کا کہ ہمیشہ بیلنس نامی بلا اس سے دور رہی اور دس روپے کا ایک ایس ایم ایس تک نہ بھیج سکی ۔ اور وہ قاتل لمحہ گزر گیا۔۔۔ شکر ہے۔۔ آہم آہم۔۔ ہاں تو گو اس سے میری حب الوطنی پر شک کیا جا سکتا ہے مگر یقین مت کیجئے گا۔دراصل میں اس سے قبل بھی کبھی جزباتی نہ ہوئی اور نہ سیلابوں میں بھی کسی ہیلپ لائن پر ایک روپیہ نہ بھیجا نہ ہی کبھی شوکت خانم کو چندہ دیا ۔ چاہے سارا سارا دن میراتھون ٹرانسمیشن دیکھی ہو البتہ مجھے جیتو پاکستان میں ایس ایم ایس کرنے کا شوق ہے گو ملکی خدمت میں اس کو قابل قدر نگاہ سے نہیں دیکھا جا سکتا مگر دیکھئے جیتو پاکستان والے بھی نہ نہ کرتے عوام میں سونا بانٹ رہے ہ...