کب یہ ڈیم بنائیں گے؟
کالم کا نام: کب یہ ڈیم بنائیں گے؟
مستقل کالم کا نام: رائے دہی
مصنف کا نام : نازیہ زیدی
پچھلے سال ڈیڑھ سال میں میں نے جب بھی ٹی وی کھول کر
پاکستانی ہیروئنوں کا مصیبتوں بھرا کوئی روتا ڈرامہ دیکھنا چاہا ہم یہ ڈیم بنائیں گے سننے کو ملا اتنی شد و مد سے سننے کو ملا کہ ایک لمحے کو تو میرا دل یہ بھی کیا کہ ڈیم فنڈ میں اپنے موبائل سے کچھ ایس ایم ایس کر کے عطیہ کر ہی دوں مگر بھلا ہو میری موبائلی غربت کا کہ ہمیشہ بیلنس نامی بلا اس سے دور رہی اور دس روپے کا ایک ایس ایم ایس تک نہ بھیج سکی ۔ اور وہ قاتل لمحہ گزر گیا۔۔۔ شکر ہے۔۔ آہم آہم۔۔ ہاں تو گو اس سے میری حب الوطنی پر شک کیا جا سکتا ہے مگر یقین مت کیجئے گا۔دراصل میں اس سے قبل بھی کبھی جزباتی نہ ہوئی اور نہ سیلابوں میں بھی کسی ہیلپ لائن پر ایک روپیہ نہ بھیجا نہ ہی کبھی شوکت خانم کو چندہ دیا ۔ چاہے سارا سارا دن میراتھون ٹرانسمیشن دیکھی ہو البتہ مجھے جیتو پاکستان میں ایس ایم ایس کرنے کا شوق ہے گو ملکی خدمت میں اس کو قابل قدر نگاہ سے نہیں دیکھا جا سکتا مگر دیکھئے جیتو پاکستان والے بھی نہ نہ کرتے عوام میں سونا بانٹ رہے ہیں جبکہ عوام کو تو رات کا بھی سونا نصیب نہیں تو عوامی خدمت ہوئی نا یہ؟خیر بات ہو رہی تھی ڈیم کی ۔پچھلے ایک سال میں ٹی وی دیکھنے پر مجھ پر کچھ چشم کشا انکشافات ہوئے کہ
بجلی کے بحران پر قابو پانا ، گیس کی فراہمی میٹرو بس ٹرین ، دانش اسکول لیپ ٹاپ اسکیمیں ، ڈالر کا نظروں کے سامنے گرنا سب کچھ کرپشن کا نتیجہ ہے۔ اور پاکستان میں پچاس ہزار سے زائد پاکستانی بے شک دہشت گردی کا شکار ہوئے ہوں گے مگر 20 کروڑ پاکستانی پاکستان مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت کی کرپشن کی وجہ سے پانی کی شدید کمی کا شکار ہیں اور ڈیم وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سابق چیف جسٹس کی مخلصانہ کوششوں سے عوام کو پانی کی کمی کا شدت سے احساس ہوا بلکہ انکی مستقل انتھک شبانہ روز کوششوں کی وجہ سے عوام آگاہ ہوئی کہ ڈیم وقت کی اہم ضرورت ہے ۔یقین کیجئے اتنا ڈیم ڈیم ہوا کہ ان سے یہ گلہ جاتا رہا کہ ڈیم بنانا انکا کام نہیں نہ ہی ایسی آگاہی مہم چلانا ۔ بلکہ مجھے تو لگتا ہے عدالتوں میں لوگ رضاکارانہ طور پر اپنے کیسوں کی سنوائی سے غیر حاضر ہو جاتے ہوں گے کہ چیف جسٹس صاحب کی توجہ ڈیم سے بٹ نہ جائے ۔انکی مخلصانہ کوششوں کی وجہ سے نہ صرف ڈیم فنڈ کا نام بچے بچے کی زبان پر آیا بلکہ بس زبان پر ہی آیا۔میں نے اکثر گلی کے بچوں کو ہم یہ ڈیم بنائیں گے گاتے ہوئے گلی کی کھلی نالیوں میں ڈنڈیاں مار کر پانی سے کھیلتے دیکھا ہے۔ اس ڈیم والے گانے سے قبل کوئی انڈین گانا گاتے ہوئے وہ یہ شغل فرماتے تھےاور۔پانی کی اہمیت کا اندازہ اس عوام کو یوں ہوا کہ ٹیوب ویل خراب ہونے کی وجہ سے جب دو دو دن پانی کی بندش رہی تو سب ڈیم نہ بن سکنے کو اسکی اصل وجہ قرار دیتے رہےاور یقین کیجئے سابقہ حکومت کو نااہل بھی کہتے رہے کہ یہ فنڈ وہ لے لیتے تو شائد اب تک ڈیم بن بھی جاتا اب بندہ پوچھے میٹرو کہاں ڈیم کہاں میٹرو تو کسی نہ کسی طرح بن گئ ڈیم تو چندے سے ہی بننا تھا نا نہ بن سکنے کی ایک اور وجہ جو میں نے سوچی وہ یہ تھی کہ
میرے پاس ڈیم فنڈ کیلئے ریزگاری تک نہ تھی تاہم میں نے دعائیں ضرور عطیہ کیں کہ یہ فنڈ ڈیم پر ہی کسی طرح خرچ ہو جائے اب میری دعا ہی غلط تھی میں نے ڈیم فنڈ کو ڈیم پر خرچ ہو یہ دعا کرنے کی بجائے اگر یہ دعا کی ہوتی کہ ڈیم فنڈ بھر جائے۔اسکو بھرنا ناممکن نہیں ۔حالیہ بارشیں اتنی طوفانی ضرور تھیں کہ اگر یہ فنڈ سچ مچ ڈیم کی طرح کھلے آسمان کے نیچے ہوتا تو بھر چکا ہوتا ۔۔خیر یقین کیجئے میرے ارد گرد اتنے محب وطن لوگ تھے جو واقعی عطیات دے رہے تھے موبائل میسج تک سے دس دس لوگوں کو میسج کرتے تھے کہ ڈیم فنڈ میں عطیہ دو یہ صدقہ جاریہ ہے۔انکا جزبہ دیکھ کر تو جب مجھے لگنے لگا کہ ڈیم بس کچھ دن کا ہی مہمان ہے اور کسی دن صبح آنکھ کھلے گی تو معلوم ہوگا پانی کا مسلئہ حل ہو
گیا ہے اب عوام بے دریغ پانی خرچ کر سکتی ہے دودھوں نہانے کی قطری معزرت قطعی ضرورت نہیں ہے تبھی سننے میں آیا کہ سابق چیف جسٹس صاحب سب سے ڈیم کے عطیئے ایمانداری سے جمع کرواتے ہوئے خود اپنے بیٹے کی لاکھوں روپیہ لگا کر منگنی کر رہے ہیں۔ یقین کیجئے مجھے اس منگنی پر کوئی اعتراض نہیں تھا بلکہ اگر میرے پاس پیسے ہوتے تو ڈیم فنڈ کے ایس ایم ایس میں ہی منگنی کی مبارکباد لکھ بھیجتی مگر بھائی جان کی منگنی سے میرے دوست احباب خفا بہت ہوئے۔انہیں یہ اعتراض تھا کہ منگنی کے پیسوں سے ڈیم فنڈ بھر سکتا تھا مجھے یہ اعتراض بے تکا لگا منگنی کے پیسوں سے منگنی ہی ہونی چاہیئے ورنہ اگر منگنی کے پیسے ڈیم فنڈ میں دے دیتے تو کیا ڈیم فنڈ سے منگنی کرتے ۔۔ نہیں نہیں ایسا سوچنا بھی زیب نہیں دیتا عوام کو ڈیم بنانے میں دلچسپی ہے اور مجھے دلچسپی تھی دلہن دیکھنے میں مگر یہ خبر دب دبا گئ۔ مگر لوگ چیف جسٹس صاحب سے خفا ہوچلے تھے۔پھر لوگوں نے انکی نیت پر شک کیا یہ تک کہا کہ نان ایشو پر بات کرتے ہیں وغیرہ اور تو اور جب انہوں نے ڈیم کو چھوڑ کر یہ بات کی کہ پاکستان آبادی کے مسائل سے دوچار ہے اور عوام کو بچے دو ہی اچھے پر عمل کرنا چاہیئے تو انکے اپنے چھے بچے ہونے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔حالانکہ جب انکے اپنے بچوں کا وقت ہوگا تو شائد آبادی کا مسلئہ نہ ہوگا یا چونکہ چیف جسٹس وہ بعد میں بنے تو انکو اس مسلے کا پتہ نہ ہوگا کیا پتہ انکے بس دو ہی بچے اچھے ہوں بہرحال انکا ذاتی معاملہ ہےوہ تو اب چیف جسٹس بھی نہیں رہے انہوں نے یہ بھی مان لیا کہ ڈیم بنانا عدالتوں کا کام نہیں ۔ تو چھوڑئیے کیا انکی سیاسی بصیرت پر شک کرنا دیر آید درست آید۔وہ تو ویسے بھی پس منظر میں چلے گئے ہیں ڈیم فنڈ کی طرح ۔ ویسے حکومت اس فنڈ کا کر کیا رہی ہے؟ میری رائے میں تو خزانہ بھر لے اس سے تھوڑا سا روپے کی قدر بڑھ جائے ارے ارے میری رائے ہے یہ کونسا حکومت سن ہی لے گی۔خیر مجھے ان گرمیوں میں جسم میں پانی کی کمی کی شکایت ہوئی تو ڈیم فنڈ یاد آیا۔ اس میں اتنے پیسے نہ سہی کہ پاکستانیوں کی پانی کی کمی دور ہو سکے مگر اتنے تو جمع ہوئے تھے کہ پاکستانیوں کی چھوٹی موٹی زندگی کی کمیاں دور ہو سکیں تو کیا کرنا ہے اس فنڈ کا؟اور
مجھے بس یہ جاننا تھا کہ کراچی میں جو حالیہ بارشوں سے منے منے ڈیم تیار ہوئے ہیں کیا ان سے ہماری ضرورت پوری ہو جائے گی یا ہمیں ڈیم فنڈ میں عطیہ کرتے رہنا چاہیئے ؟ ڈیم فنڈ کو نئے چیف جسٹس صاحب اتنی ہی توجہ سے دیکھ رہے ہیں جتنی توجہ سے نیب اپوزیشن جماعتوں کے اثاثہ جات دیکھتی ہے؟ یا ہمیں اب دیکھ داکھ کر فنڈ میں عطیہ کرنا چاہیئے۔ میری رائے میں تو دل کھول کر عطیات دینے چاہئیں اتنے عطیات کہ ڈیم فنڈ سے ڈیم بھر جائے کیونکہ ڈیم اتنے سے پیسوں سے بن تو سکتا نہیں تو جو پہلے سے بنے ہوئے ڈیم ہیں انکو کسی چیز سے تو بھرا جائے نا؟ ویسے کافی دنوں سے مجھے ہم یہ ڈیم بنائیں گے سنائی نہیں دیا۔ کیا کروں مجھے اس گانے کی اتنی عادت ہو گئ ہے کہ ہر دوسرے اشتہار پر اسی کا گمان ہوتا ہے ابھی کل ہی نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم کا اشتہار دکھائی دیا یقین کیجئے کان میں ہم یہ ڈیم بنائیں گے کی آواز گونجنے لگی۔ میری رائے تو یہ ہے کہ چھوڑیں ہائوسنگ سوسائیٹی اس کی بجائے 360ڈیم بنا لیں۔اور برائے مہربانی اس بار پرانے پاکستان میں بنائیں فیس بک پر بنانے سے پانی کی کمی دور نہیں ہوگی نہ پاکستان کی نہ پاکستانیوں کی۔۔
اور پڑھیئے
naiki-kr-dam-main-daal.
#rawalpindi #pti #travel #beauty #likeforlikes #instadaily #ig #bollywood #cricket #pakistaniwedding #followforfollowback #usa #style #pakarmy #memes #dawndotcom #pakistanicelebrities #trending #beautiful #faisalabad #islamic #urduadab #onlineshopping #sindh #quetta #bhfyp #picoftheday #insta #psl #art #pakistan #lahore #karachi #islamabad #love #india #pakistani #instagram #photography #fashion #follow #urdupoetry #urdu #instagood #peshawar #pakistanzindabad #imrankhan #like #pakistanifashion #kashmir #punjab #nature #dubai #poetry #lollywood #pakistanistreetstyle #photooftheday #islam #multan #bhfyp
اور پڑھیئے
naiki-kr-dam-main-daal.
#rawalpindi #pti #travel #beauty #likeforlikes #instadaily #ig #bollywood #cricket #pakistaniwedding #followforfollowback #usa #style #pakarmy #memes #dawndotcom #pakistanicelebrities #trending #beautiful #faisalabad #islamic #urduadab #onlineshopping #sindh #quetta #bhfyp #picoftheday #insta #psl #art #pakistan #lahore #karachi #islamabad #love #india #pakistani #instagram #photography #fashion #follow #urdupoetry #urdu #instagood #peshawar #pakistanzindabad #imrankhan #like #pakistanifashion #kashmir #punjab #nature #dubai #poetry #lollywood #pakistanistreetstyle #photooftheday #islam #multan #bhfyp
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں