ففتھ جنریشن وار اور ہم

کالم کا نام:ففتھ جنریشن وار اور ہم

مستقل نام: ایک اور رائے

کالم نگار : نازیہ زیدی




ففتھ جنریشن وارکو ہم انتہائی شدومد سے اپنے تجزیوں تزکروں میں لا رہےہیں کہ بیٹھے بٹھائے مجھے اپنا آپ سپاہی لگنے لگا ہے جو جنگ کیلئے اسلحے یعنی ڈیجیٹل گیجیٹس سے لیس ہے اور بس اب میں کسی فتوے کے انتظار میں ہوں کہ لڑکیاں بھئ جنگ لڑ کے شہادت کا رتبہ پاسکتی ہیں گو لڑکیاں بنا فتوے بھئ شہادت کا رتبہ پاتی رہی ہیں پولیس اور فوج تک میں ہیں مگر ففتھ جنریشن وار میں کسی دشمن کے ایجنڈے پر چلنے والے فیس بک پیج ، یوٹیوب چینل یا غیر معروف ویب سائیٹ پر جوشیلے تبصرے کرنے سے اگر کسی کی دل آزاری ہو اور جوابا وہ بد دعا کرے کہ میری ڈیوائس ٹوٹ جائے اس پر تھرکتی انگلیاں ٹوٹ جائیں یا ڈیوائس پر نگاہیں گاڑے شد و مد سے لمبی لمبی کاپی پیسٹ تقریریں جھاڑتے جو اگر مجھے بنا دیکھے گھومتے گھامتے سر پھوٹ جائے یا پھٹ جائے تو کیا مجھے شہادت کا رتبہ مل سکتا ہے؟ اس سوال کا جواب مجھے تمام مکتبہ فکر کے علماء سے درکار ہے مانا اس محرم انکی مصروفیت عروج پر ہےکیونکہ یہودی لابنگ ہمیشہ سے پرامن مسلمانوں کے پر امن فرقوں میں فالتو اختلافات کو بھڑکانے میں مصروف ہے اور ہر دوسری فیس بک پوسٹ کسی نا کسی دوسرے فرقے کے خلاف بن رہی ہے ، چودہ سو سال سے زائد ہو چکے واقعے کربلا کے مگرابھی تک امام حسین ع کے غم اور کربلا کے واقعات اور انکی روایتوں کے حوالے سے فتوے اور ایک دوسرے فرقے کے عقیدوں پر اپنی ماہرانہ رائے دینے اور اسکو خاص کر سماجی روابط کی ویب گاہوں پر ہی پھیلانے جیسے اہم کام کیے جا رہے ہیں اور ففتھ جنریشن وار کا حصہ بنے ہیں  مگر یہ ایک معمولی سا مزہبی نقطہ ہے اتنا وقت نکال لیں تو کیا بات ہو پھر میں بھی جہاد برائے سوشل میڈیا کرنا شروع کروں اور صرف افواج پاکستان کے خلاف سی پیک کے خلاف سازشئ ٹرینڈوں کو ہی نہیں مزہبی اختلافی فرقوں کے خلاف بھی دھڑا دھڑ ٹرینڈ چلانا شروع کروں مگر احتیاط کے ساتھ کہ اس یہودی فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو پتہ نا چلے کیونکہ پچھلے دنوں اس نے یہودی سازش کے ذریعے پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک سو تین پیجز اٹھتر گروپس چارسو تریپن انفرادی اکائونٹ اور ایک سو سات انسٹا گرام اکائونٹس پر مشتمل ایک منظم نیٹ ورک کو  معطل کر دیا ہے حالانکہ انکا کام عین حب الوطنی پر مشتمل تھا یعنی پی ٹی آئی حکومت کی حمایت ۔ اور انکی بھی حمایت جو پی ٹی آئی کی حکومت کی حمایت کرتے ہیں اب یقینا یہ عوام تو نہیں تھے مگر ان خواص کے ساتھ جو جہاد باالا فیس بک کر رہے تھے اچھا نہیں ہوا سو میرا ارادہ اپنے ذاتی فیس بک اکائونٹ کی بجائے ایک عدد خفیہ جہادی اکائونٹ بنا کر جہاد کرنے کا ارادہ ہے تاکہ اس ففتھ جنریشن وار جس سے ہماری پاک افواج گانے ریلیز کرکے ٹویٹس کرکے  اور پی ٹئ آئی سوشل میڈیا ٹیم جو حکومت کے ترقی پسند اقدامات کی بھرپور ترویج کرکے لڑ رہے ہیں میں بھی لڑوں۔ خون کے آخری قطرے تک جلا دوں مخالفوں کے جملے بازی کرکے اور جواب میں کوئی اعلی سول اعزاز پائوں ان پولیس اہلکاروں کی طرح نظر انداز نہ ہو جائوں جنہوں نے کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو بھرپور جواب دے کر ہلاک کیا اور بس ایک چھوٹا سا ٹی وی پر چلنے والے نیوز پیکج کا حصہ بن کر فراموش کر دیئے گئے یہاں تک کے انکا نام بھی اس وقت مجھے یاد نہیں۔بھئ اسے میری خود غرضی کہیئے لالچ کہیئے یا کچھ بھی مجھے تو جو بھی کام کروں اس پر اعزاز تعریف نام  اور ثواب سب چاہیئے۔ ساتھ اگر رئوف کلاسرہ جیسے منجھے ہوئے صحافی و تجزیہ نگار کی کوئی تعریفی یا بد تعریفی پر مبنی ہی ٹویٹ مل جائے تو سواد آجائےمیرے ٹوئٹر اکائونٹ پر بھی دو چار جہادی آکر لڑ بھڑ لیں تاکہ دو چار میرے بھئ فالوورز بڑھ جائیں۔دراصل ۔آجکل وہ بھی کافی ٹرینڈنگ پر ہیں بس اسی لیئے۔ رہی بات نان ایشوز اور ایشوز کئ تو جو لوگ ان پر بات کر رہے ہیں انہوں نے کیا اکھاڑ لیا؟ 

کہنے کو تو اور کچھ رہا نہیں چلیں ایک کہانی کہہ جاتی ہوں 

اسکو سچی مت سمجھا جائے نا ہی تاریخ میں ڈھونڈنے کی ناکام کوشش کی جائے یہ اگلے پچاس سالوں میں تاریخ کا حصہ بنے گی کیونکہ لکھی ہی اب ہے میں نے۔ تو سنیں

پرانے وقتوں کی بات ہے ایک بادشاہ بہت بوڑھا ہو چکا تھا مگر چاق و چوبند تھا سیاسی دائوپیچ کا ماہر ریاست کو بخوبی چلا رہا تھا اسکا ولی عہد اب بادشاہت کا خواہاں تھا اس نے باپ سے کہہ بھی دیا کہ اب اسے ریاستی امور اسے سونپ دینے چاہیئیں مگر بادشاہ اسے خود سے زیادہ اہل نہیں سمجھتا تھا۔ شہزادے کو بادشاہت کا شوق چڑھ چکا تھا۔ مگر وہ باپ کے تقدس کو پامال کرنا نہیں چاہتا تھا۔ ولی عہد کا ایک دوست تھا اس نے ولی عہد سے ایک دن کہا کہ اگروہ سو دن کے اندر بادشاہ کو نقصان پہنچائے بنا تخت اسے دلوا دے تو ولی عہد اسے کیا انعام و اکرام سے نوازے گا ۔ولی عہد نے کہا اگر میں بادشاہ بن گیا تو تمہیں وزیر بنالوں گا۔ مگر تم میرے باپ کو نقصان پہنچائے بنا ایسا کیسے کرپائوگے؟ وہ دوست ہنس دیا۔ کہہ کہہ کر  ولی عہد نے منہ بنایا کہنے سے کیا ہوتا؟ دوست چلا گیا۔ دوست نے بادشاہ کا اعتماد جیتا اور اسکے خاص غلاموں میں شامل ہوگیا جو ہروقت بادشاہ کی خدمت کیلئے حاضر رہتے۔ بادشاہ اکثر اسے دوسرے غلاموں سے کھسر پھسر کرتے دیکھتا۔ ایکدن اپنے غلام سے پوچھا آخر یہ کیا کہتا ہے۔ غلام نے جان کی امان پا کر عرض کی کہ یہ کہتا ہے بادشاہ سلامت اب اتنے چاق و چوبند نظر نہیں آتے انکو آرام کی ضرورت ہے۔اب انہیں ولی عہد کو تخت سونپ دینا چاہیئے۔۔   بادشاہ نے گردن سہلائی اور کہنے لگا مجھے واقعی تھکن ہورہی ہے۔ بادشاہ روز اس غلام سے پوچھتا آج اس نے کیا کہا وہ غلام روز بادشاہ کو بس یہی بتاتا اسی طرح سو دن گزر گئے جس دن سو دن پورے ہوئے اس سے اگلے روز بادشاہ نے تخت ولی عہد کے حوالے کرکے گوشہ نشینی اختیار کر لی۔ ولی عہد بادشاہ بن گیا۔ اسکا دوست حاضر ہوا اپنی کارگزاری پر تعریف و توصیف وصولنے کی غرض سے گویا ہوا 

بادشاہ سلامت مجھے وزیر مقرر کیجئے۔ 

بادشاہ نے حیران ہو کر پوچھا آخر کیوں؟ 

دوست نے کہا آپ نے خود کہا تھا اگر میں آپکو تخت دلوا دوں سو دن میں تو آپ مجھے اپنا وزیر بنا لیں گے۔ 

بادشاہ نے مزید حیرت سے پوچھا

تو تم نے کیا کیا؟ 

دوست بولا میں نے سو دن تک محل کے غلاموں سے کہا کہ بادشاہ سلامت کو چاہیئے تخت آپکو سونپ دیں۔ 

بادشاہ ہنسنے لگا۔ ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہوگیا۔ 

تم سو دن تک محل کے غلاموں سے یہ کہتے رہے ؟؟؟ بدھو۔۔ 

کہنے سے کیا ہوتا بھلا۔۔۔ 

نتیجہ: سب ٹھیک ہو جائے گا میں بھی بس کہہ ہی سکتی ہوں۔۔


ا

aik aur raiyay by Nazia Zaidi sochna tu parygaaik aur raiyay



 #aikaurraiayay #Pakistanipolitics #think #syasat #parliment #IamPakistan #democracy #syasibatain #khabrain #tajziyay #pakistan #lahore #karachi #islamabad #india #pakistani #love #instagram #fashion #photography #imrankhan #urdu #follow #urdupoetry #instagood #pakistanistreetstyle #punjab #kashmir #peshawar #poetry #nature #islam #pakistanzindabad #like #dubai #rawalpindi #tiktok #pakistanifashion #bollywood #bhfyp #pakistaniblogger #pakistan #pakistanibloggers #pakistani #lahore #pakistanifashion #karachiblogger #blogger #pakistanistreetstyle #karachi #foodblogger #islamabad #fashionblogger #instagram #pakistanicelebrities #lifestyleblogger #aimankhan #pakistaniwedding #instagood #ootd #karachibloggers #dawn #love #desiblogger #pakistaniweddings #ary #bcw #pakistanentertainment #talkistanofficial #bhfyp

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

Quaid e azam ke 14 nakat pehla nukta

احمقوں کا ریوڑ Bewildered Herd and modern era