Pakistani media and its effect on children
قومیں اپنی مشترکہ تاریخ ، ثقافت ،زبان اور نسل کے لوگوں سے بنتی ہیں جو ایک مخصوس ریاست یا علاقے میں اکٹھے ہو جائیں.جو لوگ اپنے ثقافت اقدار اور زبان پر عبور رکھتے ہیں وہ ہی ایک مضبوط قوم بنتے ہیں کیوں کہ وہ اپنا ورثہ منتقل کرتے ہیں اپنی اگلی نسل میں۔ آپ کا مستقبل بحیثیت قوم کیا ہے اسکا اندازہ آپ اپنی قوم کے بچوں سے لگا سکتے آپ اپنی کونسی اقدار روایات اور زبان کا کتنا حصہ اپنے بچوں میں منتقل کر رہے ہیں. کیوں کہ آپکی اگلی نسل ان بچوں سے ہی بڑھنی ہے.. اور اس میں والدین کا بہت بڑا حصہ ہے کہ وہ اپنے بچوں کو کیا سکھا رہے یا کیا سیکھنے سے روک نہیں رہے ہم نہیں چاہیں گے کہ ہمارے بچے الجھن زدہ ،پریشان اور اپنی جڑوں سے بیگانہ ہوں جب وہ بڑے ہو رہے ہوں .زبان اور ثقافت انھیں یاد دلائے گی کے وہ کون ہیں کہاں سے تعلق رکھتے ہیں اگر ہم بچوں کو صحیح وقت اور عمر میں ہی تربیت کریں انھیں انکی اقدار روایات زبان اور ثقافت سے روشناس کریں تو ہم ایک مضبوط قوم کی بنیاد رکھ سکتے ہیں بصری پروسیسنگ کی مہارتیں وہ ہیں جو ہمارا دماغ اپنے ارد گرد کی دنیا میں جو کچھ ہم دیکھتے ہیں اس کا احساس دلانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ ج...