five questions every Pakistani should ask PTI government
بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دینے والے آرٹیکل 370 کو اپنے آئین سے بھاری اکثریت کے ساتھ خارج کر دیا ہے اور اسے مستقل طور پر بھارت کا حصہ قرار دے دیا ہے یہ خبر بجلی بن کر کشمیریوں پر گری ہے ۔ انکہ جانب سے شدید ردعمل کا اندازہ کر کے بھارتی حکومت نے نہ صرف وادی کشمیر میں ہر طرح کی موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر رکھی ہے بلکہ دفعہ 144 نافذ کر رکھی تاکہ کشمیری احتجاج بھی نہ کرسکیں یہی نہیں بلکہ بھارت نے حساس علاقوں میں کرفیو بھی لگا رکھا ہے۔ آج کی اطلاعات کے مطابق ہزاروں کشمیری افراد کرفیو توڑ کر اس جابر حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ لیکن اس سب کے ساتھ پاکستان جو مقبوضہ کشمیر پر دعوی رکھتا ہے اسکی جانب سے بھارت سفارتی تعلقات توڑ لیئے گئے ہیں اور عالمی برادری کی توجہ اس مسلئے کی جانب مبزول کرانے کی بھرپور کوششسیں جاری ہیں ۔اس سب کے باوجود پاکستان نے بھارت کیلئے ائیر اسپیس کھول رکھی ہے کرتار پورہ بارڈر پر کام جاری ہے اور ہر محب وطن پاکستانی کے دل میں یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ کیوں؟؟؟؟ اگر معاملہ سکھ برادری کو سہولت پہنچانا ہےتو اس بارڈر سے قبل بھی سکھ یاتری پاکستان نہ ...