Bura bharat kaheen ka برا بھارت کہیں کا
کالم کا نام : برا بھارت کہیں کا مستقل نام: ایک اور رائے کالم نگار: نازیہ زیدی ایک انڈیا کے خلاف کالم لکھنے کا دل کر رہاہے۔ اچھا ملک نہیں ہے اٹھتے بیٹھتے ہماری کنٹرول لائن پر گولا باری کرتا رہتا ہے، جنگیں لڑتا رہتا ہمارا دو قومی نظریہ خلیج بنگال میں بہا کر آدھا پاکستان چھین کر پہلے بنگلہ دیش بنا دیا پھر ہمارا کارگل ہم سے چھین لیا،حالانکہ ہم منہ توڑ جواب دیتے رہے پھر بھی اتنا نقصان جانے کیسے ہمارا ہوتا چلا گیا کہ ہمارے دریا چھین لیئے کشمیر کی مقبوضہ حیثیت تبدیل کر کے اسے بھی چھین لیا اب آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان چھیننے کے در پر ہے یہ بھی لحاظ نہیں کرتا کہ ہم نے بمباری کی غرض سے اپنے ملک میں گھس آنے والے پائلٹ ابھی نندن تک کو چائے پلا کر عزت و احترام سے رخصت کیا جوابا کنٹرول لائن پر بھارت گولے داغتا چلا گیا ہر دوسرے دن ہمارے شہریوں کی جان جاتی ہے مگر ہم شکوہ بھی کریں تو مجرم ٹھہرتے۔اور تو اور بھارت تو ہمارا مزاق اڑاتا ہے۔ سلامتی کونسل میں پہنچ گیا ہماری حمایت سے مگر احسان نہیں مانتا۔بہت ہی برا ہے انڈیا اچھا نہیں کرتا ایسے معصوم امن پسند ملک پاکستان کے ساتھ جس کو اندرونی خطرات ہی اتنے در...