اشاعتیں

کرونا خود سب کروناcorona khud sab karona لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

کرونا خود سب کروناcorona khud sab karona

وہ ایک لطیفہ مشہور ہے سنا ہوگا آپ نے ایک بچے مائی بیسٹ فرینڈ مضمون یاد تھا اسے گائے پر بھی مضمون لکھنے کو کہا جائے تو یوں لکھتا کہ گائے ایک مفید جانور ہے۔ اسکے چار پیر اور دو کان ہوتے ہیں میں نے پہلی بار اسے اپنے دوست علی  کے گھر بندھا دیکھا تھا۔ علی میرا سب سے اچھا دوست ہے ہم ایک جماعت میں زیر تعلیم ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب مجھے یہ لطیفہ کیونکر یاد آیا یہ فیصلہ آپ کیجئے۔ پچھلئ دو برس اس قوم پر ایسے سخت گزرے ہیں کہ اگر یہ کسی اور قوم پر گزرے ہوتے تو بیدار ہوجاتی مگر یہ کچھ ایسی ڈھیٹ ہوچکی ہے کہ ماشا اللہ سے ابھی بھی جیئے جا رہی ہے۔ مہنگائی سے کمر تڑوا کر جب آنتیں قل ھواللہ پڑھنے کو تھیں تو کرونا آگیا۔ لاک ڈائون ہوگیا۔ بھوکے مرتے لوگوں کو دو مہینے میں مرجانا چاہیئے تھا مگر زندہ ہیں ۔۔ بقول ضمیر جعفری کے آئے ہائے زندہ ہیں۔۔۔ چلتی پھرتی میتیں ہیں۔ ان چلتی پھرتی میتوں کو زندہ دیکھنے کے شوقین دردمند دل رکھنے والے ہمارے وزیر اعظم لاک ڈائون میں نرمی کرکے عوام کو خود اپنا خیال رکھنے کا کہہ کر بری الذمہ ہوگئے۔یہ چلتی پھرتی میتیں سیدھا گھسیں بڑے بڑے مالز میں بازاروں میں کی دھڑا دھڑ عید کی تیاری۔ اور...