اشاعتیں

شریف خاندان اور گولڈاسمتھ خاندان لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

شریف خاندان اور گولڈ اسمتھ خاندان

ماضی بعید میں لوگوں کا معیار زندگی بہت پست مگر اخلاق و کردار بلند ہوا کرتا تھا۔ لوگ پیسے والے ہونے سے ذیادہ شریف خاندان سے ہونے پر فخر کیا کرتے تھے۔ شریف خاندان سے ہونا بڑی بات سمجھی جاتی تھی۔ لوگ کسی شریف کی تعریف میں قلابے ملاتے تو کہتے تھے اسکا خاندان ہی شریف ہے۔ یا اسکا تعلق ہی بہت شریف خاندان سے ہے۔ پورے پورے خاندان کی شرافت انسان کی شرافت کا معیار بن جاتی تھی۔ لیکن شریف ہونا آسان کام بھی نہیں تھا۔ اخلاقی سماجی برائیوں سے دور رہنا پڑتا تھا۔ جھوٹ بدتمیزی گالم گلوچ سے دور رہ کر شرافت کے ڈنکے بجوانے کیلئے کوئی راہ چلتا لچا لفنگا گالی بک جائے یا دو ہاتھ لگا جائے تو خاموش رہ کر سہنا پڑتا تھا۔ شریف لوگوں کو یہی بہت تھا کہ انکو لچا لفنگا نہیں سمجھا جا رہا مگر لچے لفنگے تو پھر لچے لفنگے ہی ہوتے ہیں۔شریفوں کے اس ہتھیار خاموشی کو ان شریفوں کے خلاف ہی استعمال کرنا شروع کردیا۔ اب شریف کوئی نظر آجائے بس لفنگوں نے آوازیں کسنی گالیاں دینیں اور تو اور ان کے استعمال کی چیزیں تک چھین کر بھاگنا شروع کردیا۔ مگر شریف پھر شریف ہی ہوتا چپ رہتا۔ مگر ہوا کچھ یوں کہ آہستہ آہستہ لفنگوں کی دست درازیاں بڑھتی ...