شریف خاندان اور گولڈ اسمتھ خاندان

ماضی بعید میں لوگوں کا معیار زندگی بہت پست مگر اخلاق و کردار بلند ہوا کرتا تھا۔ لوگ پیسے والے ہونے سے ذیادہ شریف خاندان سے ہونے پر فخر کیا کرتے تھے۔ شریف خاندان سے ہونا بڑی بات سمجھی جاتی تھی۔ لوگ کسی شریف کی تعریف میں قلابے ملاتے تو کہتے تھے اسکا خاندان ہی شریف ہے۔ یا اسکا تعلق ہی بہت شریف خاندان سے ہے۔ پورے پورے خاندان کی شرافت انسان کی شرافت کا معیار بن جاتی تھی۔ لیکن شریف ہونا آسان کام بھی نہیں تھا۔ اخلاقی سماجی برائیوں سے دور رہنا پڑتا تھا۔ جھوٹ بدتمیزی گالم گلوچ سے دور رہ کر شرافت کے ڈنکے بجوانے کیلئے کوئی راہ چلتا لچا لفنگا گالی بک جائے یا دو ہاتھ لگا جائے تو خاموش رہ کر سہنا پڑتا تھا۔ شریف لوگوں کو یہی بہت تھا کہ انکو لچا لفنگا نہیں سمجھا جا رہا مگر لچے لفنگے تو پھر لچے لفنگے ہی ہوتے ہیں۔شریفوں کے اس ہتھیار خاموشی کو ان شریفوں کے خلاف ہی استعمال کرنا شروع کردیا۔ اب شریف کوئی نظر آجائے بس لفنگوں نے آوازیں کسنی گالیاں دینیں اور تو اور ان کے استعمال کی چیزیں تک چھین کر بھاگنا شروع کردیا۔ مگر شریف پھر شریف ہی ہوتا چپ رہتا۔ مگر ہوا کچھ یوں کہ آہستہ آہستہ لفنگوں کی دست درازیاں بڑھتی چلی گئیں۔ شرافت کا معیار شریف خاندان کا چشم و چراغ ہونے سے بس دولت رہ گیا۔ جیسے مرضی کمائی دولت ہو جتنا مرضی لفنگا لچا ہو پیسہ ہے تو اسکی عزت ہے۔ جب لچوں لفنگوں کے پاس معیار شرافت بدل کر پیسہ آگیا تو معاشرہ بھی بدلتا چلا گیا۔ جو لوگ شریف تھے عزت بچانے کیلئے خاموش ہوجاتے تھے انکے خلاف ہرزہ رسائی شروع کردی گئ لوگوں کو گالیاں دینا برابھلا کہنا سرعام ہوتا گیا شریفوں کا خاموش رہنا انکے اوپر عائد الزامات کا خاموش اقرار سمجھا جانے لگا۔ایسے وقتوں پر شریف بھی کہاں تک شرافت دکھائیں جب شریف ہی اکا دکا رہ گئے ہوں تو؟ من حیث المجوعی جب شرافت کے معیار بدلے جا چکے ہوں لوگوں کئ پگڑیاں اچھالنا شیوہ بن چکا ہو تو پھر اخلاقی مار صرف شریف ہی کیوں کھائیں؟ کیا ذمانہ آگیا ہے کہ کسی کے اخلاق و کردار پر انگلی اٹھانے کیلئے بس اتنا ہی کافی ہے کہ اسکا تعلق شریف خاندان سے ہے؟ 

ایسا کس نے کیوں شروع کیا اس بحث سے دور ذرا حالیہ واقعے پر بات کرتے ہیں جب آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے دوران وزیر اعظم پاکستان بجائے اسکے کہ وہ آزاد کشمیر کے باسیوں کو کوئی حرف تسلی دلاسہ دیتے کہ جلد ہی مقبوضہ کشمیر کے اوپر بھارتی ظلم و ستم کے خلاف کوئی سخت ردعمل دیا جائے گا، یا ہم بھارت کو مزاکرات کی میز پر لا کر کشمیریوں کئ امنگوں کے مطابق فیصلہ کرنے پر مجبور کریں گے؟ یا ہم کشمیر میں جلد ہی سیاحت یا کسی اور شعبے کیلئے کام کریں گے یا وہاں کالج یونیورسٹی اسکول کا قیام عمل میں لائیں گے یا کچھ بھی اور۔۔۔۔ کشمیر کے باسیوں کے سب مسلئےایک طرف اس وقت ان کے دل غم سے پھٹ رہے ہیں کہ انکو اپنے ذرا سے فاصلے پر سرحد پار موجود اپنوں کی خیریت کی خبر تک نہیں ان کو آپ انتخابی مہم کے دوران یہ بتا رہے ہیں کہ نواز شریف کا پوتا ( انہوں نے لفظ پوتا استعمال کیا جبکہ نواسے کی بات ہو رہی) کیمبرج یونیورسٹی میں پولو ٹیم کا کپتان بنا ہے ، پولو امیروں کا کھیل ہے کوئی غریب آدمی پولو کھیل نہیں سکتا یہ آپ لوگوں کا پیسہ ہے جو باہر گیا ہے، اس پورے جملے میں سے صرف اگر نواز شریف کا نام نکال دیا جائے تو کیا بحیثیت پاکستانی کیا یہ فخر کا مقام نہیں کہ ایک پاکستانی طالب علم کیمبرج یونیورسٹی کی پولو ٹیم کا کپتان بنا ہے۔؟ کیا وہ واحد پاکستانی ہے جو باہر کے ملک میں رہتا ہے وہاں پڑھ رہا ہے؟ 

شریف خاندان کا ذکر لازم و ملزوم سہی خان صاحب کیلئے مگر کشمیر میں کشمیریوں کیلئے آپکا کیا ایجنڈا ہے؟کیا آپکو بالکل اندازہ نہیں کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتئ قبضے اور ہماری جانب سے مجرمانہ خاموشی پر عوام میں کتنا غم و غصہ پایا جاتا ہے؟ اس عوام کو اپنوں کی خیر خبر چاہیئے انکی سلامتی کی ۔۔ بھارت نے میڈیا بلیک آئوٹ کر رکھا ہے اس پر آپ نے کہاں کیا کہا ؟ کیا احتجاج کیا کیا حل نکلا؟  سب سے بڑھ کر کشمیریوں کی بات لائن آف کنٹرول پر جن گھروں پر بھارتی دراندازی کی وجہ سے لوگ شہید ہوئے ہو رہے۔۔ 

انکو آپ نے کیا دیناہے وہی تسلی دلاسے جو مہنگائی کے ہر ریلے پر آپ تین سال سے بقیہ پاکستان کو دے رہے کہ آپ کے اوپر آسمان بھئ گر پڑے آپ نے گھبرانا نہیں ہے؟؟؟

مریم کو اپنے بیٹے کا نام اپنے باپ کا نام یوں جلسے میں اچھالنا یقینا پسند نہیں آیا۔ کیوں آئے۔ یہ دونوں رشتے کسی عورت کیلئے سب سے اہم ہوتے ہیں۔ جب آپ کسی کے باپ کسی کے بیٹے کی تضحیک کریں گے تو جوابا شریف سے شریف بھی تڑپ کر جواب ضرور دے گا

 مریم نے کہا وہ نواز شریف کا نواسا ہے ، گولڈ اسمتھ کا نواسا نہیں ، وہ یہودیوں کی گود میں نہیں پل رہا ۔۔۔

اس میں یہودئ کہلائے جانے پر جن جن کو برا لگا ذرا بتائین گالی کہاں ہے؟ کیا عمران کی اولادیں گولڈ اسمتھ کے نواسے نہیں؟ کیا وہ اپنے ننھیال میں نہیں پل رہے ؟ کیا عمران خان نے کبھی دعوی کیا کہ انکے بچے مسلمان ہیں ؟ اگر یہ اتنا برا لگنے والی بات ہے تو کیا یہ آپکی شناخت نہیں مس جمائما برا لگ رہا اپنی شناخت کا ذکر وجہ؟ 

جمائما صاحبہ کہتی ہیں انہی باتوں کی وجہ سے انہوں نے پاکستان چھوڑا۔۔ اچھا بی بی عمران خان کو نہ چھوڑتیں بہت سے خاندان ایسے رہتے ہیں کہ سال چھے مہینے میں ملاقات ہوتی ہے بچوں کا باپ دوسرے ملک رہتا ہی ہے۔مگر آپ نے تو نا صرف ہمارے اتنے اچھے عمران خان کوچھوڑا بلکہ آپ وہاں تنہا یا اکیلی بھئ نہیں رہ رہی ہیں۔۔۔

مریم نے اپنی صفائی دی کہ پہل وزیر اعظم کی جانب سے ہوئی۔ حق ہاہ۔موجودہ وزیر اعظم کی سابقہ اہلیہ ٹویٹ فرمائیں اور ہمارے ملک کی موجودہ رہنما جن سے سیاسی بصیرت و سنجیدگی اور ملک کے مسلئے مسائل کے حل کی توقع ہے صفائیاں دے رہی ہیں ایک ٹوئٹر صارف کو۔ ۔واہ کیا یہ آپکا کام ہے؟ آپکو تو وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دینے کی بھی ضرورت نہیں تھی دیا تو انہی کے انداز میں انکی سطح پر جا کر جواب دینا ؟ شریف خاندان اور نیازی خاندان میں دوبدو تو تو میں میں کوئی ایک تو اپنی سطح و مرتبے سے نیچے آیا ہی ہے۔ 


۔ یہ ہمارے مسلئے مسائل ہیں ان قابل رہنمائوں کی نظر میں جنہوں نے پاکستان کے مسائل کا حل نکالناہے۔

اب مقبوضہ کشمیر تو دور آزاد کشمیر کے باسیوں سوچو کیا یہی سب جو ہورہا ہوتے دینا ہے؟ جس غیر سنجیدگی کا مظاہرہ پچھلے 3 سالوں سے حکومت میں رہ کر پی ٹی آئی کر رہی ہے اسکو ایک اور موقع دینے کا موقع دینا ہے یا بقیہ عوام کی طرح پرانے پاکستان میں واپس جانے کی خواہش پالنا ہے۔ 

کشمیر کا کیا ہوگا بھارت کا کیا کریں  کوئی ذکر نہیں پوری انتخابی مہم میں کیا بحث جاری تمہارے خاندان میں یہ تمہارا خاندان یوں۔ واہ کیا ترجیحات ہیں۔ اور مزید ترجیحات کا تعین کیا جا رہا ہے۔ پھر ایک بار انتخاب سر پر ہے پھر 2018 والا انتخابی ماحول بن چکا ہےوہی سب ہونا ہے  تو کیا یہ مقام عبرت نہیں۔ 





Aik aur Raiyay

 by Nazia Zaidi sochna tau paryga



 #aikaurraiayay #Pakistanipolitics #think #syasat #parliment #IamPakistan #democracy #syasibatain #khabrain #tajziyay #pakistan #lahore #karachi #islamabad #india #pakistani #love #instagram #fashion #photography #imrankhan #urdu #follow #urdupoetry #instagood #pakistanistreetstyle #punjab #kashmir #peshawar #poetry #nature #islam #pakistanzindabad #like #dubai #rawalpindi #tiktok #pakistanifashion #bollywood #bhfyp #pakistaniblogger #pakistan #pakistanibloggers #pakistani #lahore #pakistanifashion #karachiblogger #blogger #pakistanistreetstyle #karachi #foodblogger #islamabad #fashionblogger #instagram #pakistanicelebrities #lifestyleblogger #aimankhan #pakistaniwedding #instagood #ootd #karachibloggers #dawn #love #desiblogger #pakistaniweddings #ary #bcw #pakistanentertainment #talkistanofficial #bhfyp سیاسی منظر نامہ

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

Quaid e azam ke 14 nakat pehla nukta

احمقوں کا ریوڑ Bewildered Herd and modern era

ففتھ جنریشن وار اور ہم