آن لائن نظام تعلیم منحوس طلباء

کالم کا نام :آن لائن نظام تعلیم منحوس طلباء

مصنف : نازیہ زیدی



ماشا اللہ سے بچپن سے اب تک چھٹیوں کی سب پینڈنگ میں پڑی دعائیں یکا یک اکٹھے قبول ہو گئیں ۔ رمضان جہاں لوڈ شیڈنگ میں روزے رکھ کر بے ہوش ہو ہو کر طلبا کا امتحان دیتے گزرتا تھا اس بار سکون سے اللہ کی عبادت میں گزر رہا ہے۔ گھر میں بند والدین کی گھرکیوں کے ساتھ کہ پڑھائی کا کوئئ معمول بھی رکھو سب بھول بھال جائوگے سنتے معصوم طلبا ء جس ذہنی پریشانی میں مبتلا تھے  خاص کر میٹرک انٹر کے طلبا ء کہ امتحان ہونگے نہیں ہونگے، ہونگے تو بنا پڑھے بہت وقت ضائع ہوگیا نہیں ہونگے تو ایویں پڑھنے میں اتنا وقت ضائع ہوگیا۔۔  ان تمام طلبا ء کو انکی ماضی میں کی گئ نیکی کے سبب اگلی جماعت میں بنا امتحان دیئے چڑھا دیا گیا ۔ واہ ایک جرائت مندانہ اچھا قدم مگر وائے قسمت خوشی سے پھولے نہ سماتے بچے ابھی خوشی سے پھولے سمائے ہہ تھے کہ انکو کہہ دیا گیا کہ ابھی خاطر جمع رکھو۔ ایسے موقعے پر ہم وہ تھوڑے سے بڑے اور منحوس طلباء جنہوں نے حقیقتا ٹپ ٹپ پسینہ بہاتے روزوں میں امتحان دیئے پاس ہوئے انکو کسی نئی پرانی نیکی کا بھی بدل نہ مل سکا جھوٹے منہ بھی کسی نے یہ نہ کہا کہ یونیورسٹی طلبا ء کو جو پچھلے کئی سمسٹروں سے خون پسینہ بہا کر مخصوص جی پی اے کو لیکر پاس ہوتے آئے ہیں انکو بھی پاس کردو۔ انکے والدین کی خون پسینے کی کمائی کا بڑا حصہ فیسوں کے نام پر وصولنے والی یونیورسٹیاں بھی ان بے چاروں کو ڈگری دے ڈالیں کیونکہ جو انکی معلومات میں اضافہ پچھلے تین یا سات سمسٹروں میں ہوچکا وہ اس سمسٹر میں دگنا کردینے کا وعدہ تو آپ لوگوں نے کر نہیں رکھا نہ ہی ایسا ممکن نظر آتا ہے۔ ہم بے چاروں جو پچھلے دو مہینوں سے گھر میں بند ہیں ہمارا تدریسی عمل رک جانے سے اطمینان اور سکھ کا سانس تو کیا ملنا تھا الٹا ہر دوسرے دن کبھی ایچ ای سی کبھی وزیر تعلیم کی جانب سےآن لائن تدریسی عمل شروع کریں کی ہدایت یونیورسٹیوں کو ملتی رہی اور ہم جائے رفتن نہ پائے رفتن کبھی اندھی گوگل کی گئ اسائنمنٹ بنا سر پیر جانے کر کر کے ان یونیورسٹیوں کو بھیجتے رہے تو کبھی آن لائن تعلیم حاصل کرنے کی کوشش میں بھیجا پلپلا کرتے رہے۔ 

آخر ہم یونیورسٹی کے طلبا ء کی وزیر تعلیم اور ایچ ای سی کو اتنی فکر کیوں ہے؟ ہم جو کہ واقعی عملی تعلیم حاصل کرتے رہے ہیں تین سمسٹر یونیورسٹی میں لگا چکے ہیں تو کچھ نہ کچھ تو سیکھ ہی چکے ہیں ہم کیوں نہیں پاس کیئے جا سکتے؟ ہم پر آن لائن تعلیم کس رو سے فرض قرار دی ہے آپ نے؟پاکستان میں آن لائن تعلیم کیوں نہیں دی جاسکتی۔ جبکہ باہر کے ممالک میں ایسا کیا جارہا یے اب سنیں اسکی وجہ۔ آن لائن نظام پاکستان میں ورچوئل یونیورسٹی کا ہی ہے ابھی تک منظم اور پہلے سے موجود۔ اب اگر کسی کے پاس انٹرنیٹ موجود تھا سہولتیں موجود تھیں یا اس نے آن لائن ہی پڑھنا تھا تو اسکے کیا ضرورت تھی آن لائن نظام چھوڑ کر روائتئ طریقوں سے چلنے والی مہنگی یونیورسٹی میں پڑھنے کی؟ وہ یونیورسٹیاں جنکا کوئی پہلے سے نظام نہیں وہ اب جو چل سو چل نظام بنا کر زبردستی طلبا ء کو اس نظام سے جوڑ رہی ہیں۔ وہ طلبا ء جو گریڈنگ کا مجوزہ یونیورسٹی کے معیار کے مطابق ان پر پورا اترتے رہے یا اترنے کی کوشش کرتے رہے یکسر نئے نظام کو جو کہ انکے پاس موجود سہولتوں پر منحصر ہے کیسے ہضم کریں؟ کیا ایچ ای سی اور وزیر تعلیم جانتے ہیں ان یونیورسٹیوں نے کوٹے اور اوپن میرٹ کے نام پر کس کس دوردراز علاقے کے طلباء کو داخلہ دے رکھا ہے؟ وہ طلبا ء اس وقت کہاں ہیں ۔۔؟وہ طلبا ء جو نجی ہاسٹلز میں قیام پذیرتھے لاک ڈائون کے باعث ان ہاسٹلز کے بند ہونے پر گائوں یا اپنے شہر جا چکے ہیں اب اگر واپس بھی آتے ہیں تو کیا سڑک پر رہیں گے؟ سڑک پر انکو انٹرنیٹ لیپ ٹاپ کی سہولت میسر ہوگی؟ ڈھائی کروڑ افراد بےروزگار ہو رہے ہیں کیا ان کےبچے کسی تعلیمی سرگرمی سے وابستہ نہیں؟ آپ نے مزے سے کہہ دیا یونیورسٹیز فنڈز لے لیں مگر کس سے؟ ہماری تعلیم کیلئے فکر مند وزیر تعلیم بتایئے گا کہ ہائر ایجوکیشن کیلئے کتنا تعلیمی فنڈ مختص کیا ہے۔؟ کتنے لیپ ٹاپ اس سال بچوں میں بانٹے گئے؟ کتنوں کو اسکالرشپس ملیں ہم سب جانتے ہیں اس میں ٹھیک ٹھاک کٹوتی ہوئی ہے اس سال یونیورسٹیز نے فیس میں یک بیک اضافہ کیا ، ہم وہ اضافی فیس بھئ دے چکے کیا ہمیں  حق نہیں کہ اس تعلیمی سال میں جس کے ابھی تک ہم پیسے دے چکے ہیں یہ سوال کرنے کا کہ ہمیں سہولت کیوں نہ جائے؟ ہمارے تعلیمئ سال کے لیئے فکرمند وزیر تعلیم بتائیں ہمیں سہولت دینے کیلئے کیا پالیسی بنائی ہے؟ کیا طلباء کو آن لائن تعلیم حاصل کرنے کیلئے مفت انٹرنیٹ سروسز دینے کا اعلان کیا گیا ہے؟ کیا موبائل کمپنیاں جو انٹرنیٹ پر 21 فیصد ٹیکس کی مد میں ہر انٹرنیٹ پیکج کی جو قیمت وصول کر رہی ہیں کیا عام صارف کی جیب اسکی اجازت دیتی ہے؟ کیا آپ نے صرف وہ ٹیکس ہی نہ لینے کا اعلان کیا؟ کیا طلبا ء کو لیپ ٹاپ تقسیم کرنا دور سستے اور معیاری لیپ ٹاپ قسطوں پر دینے کا وعدہ کیا؟ اینڈروائد فون جو کہ آن لائن تعلیم میں معاون ہوسکتا کیا آپ نے سب کے لیئے نہ سہی صرف طلباء کیلئے اینڈروائڈ فون پر ٹیکس ختم چھوڑیئے کم کیا؟ کیا آپ کے اس غریب ملک میں پی ٹی سی ایل کے سوا کوئی بھی دوسرا پورے ملک کیلئے انٹر نیٹ سروس پروائڈر ہے جو تھری جی کی  ضمانت دیتا ہو؟ تھری جی جو آن لائن نظام تعلیم کیلئے ایک ضروری جز ہے؟ کیا آپ کے پورے ملک میں یکساں اسپیڈ کے ساتھ تھری جی کی سہولت ہے؟ کیا وہ یونیورسٹیاں جنہوں نے ابھی تک آن لائن نظام تعلیم کی الف بے بھی بچوں کو نہیں بتائی کیا ان سے امتحان لینے کی اہل ہیں؟؟؟کیا اساتذہ اہل ہیں کہ وہ آن لائن تعلیم دے سکیں؟ کیا آن لائن نظام پر بھروسہ کیا جاسکتا ہے؟؟؟ ایسی صورت میں جہاں انٹرنیٹ دور پورے ملک میں ایک وقت میں ہر جگہ بجلی تک میسر نہیں ان بچوں کا کیا قصور ہے جو پورا سال جھک مار تے رہے تپتی دھوپ اور کڑکتی سردی میں یونیورسٹی جا کر تعلیم حاصل کرکے اپنے گریڈز کو ایک سطح پر رکھنے کیلئے ؟؟؟ ہماری اتنی فکر ہے کہ ہمیں کسی پالیسی کا حصہ بنانے کی بجائے یونیورسٹیوں کے اپنے قواعد و ضوابط پر چھوڑ دیا ہے۔ہم فیل ہوں کلاس لیں نہ لیں انکو پورا آختیار ہے ہماری ڈگری پر ہمارے مستقبل پر جیسے چاہے سلوک کریں ہمارے ساتھ جو سب سے ذیادہ بھاری فیسیں ادا کر رہے ہیں واہ کیا خوب انصاف ہے تحریک انصاف ۔ایچ ای سی کہتا ہے ستمبر سے نیا سمسٹر شروع کریں واہ یعنی اس قوم کے ان احمق والدین سے پیسے وصول لیں جو اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ دیکھنا چاہتے ہیں پھر بھلے جیسے ہم آج رو رہے ہیں اگلے چار ماہ نئے داخلہ لینے والے روئیں۔ 

آخر میں ایک گزارش۔ تمام طلباء سے کیا شوق ہے ڈگری لینے کا مت لو بھئ نری دماغئ ورزش اور کاغذ کا ٹکڑا اسکے بعد بھی آپکی موجودہ حکومت صاف کہتی ہے انکے پاس نوکریاں نہیں ہیں سو بھاڑ میں ڈالو اور والدین کم ازکم جب تک کرونا ہے بچوں کی تعلیم پر ایک روپیہ خرچ نہ کریں پھر چاہیں انہیں تعلیمی ادارے بھیج کر بیمار کرنا ہوکیونکہ آپکی حکومت کہتئ ہے اپنا خیال خود رکھیں  یا آن لائن نظام کا لالی پاپ لے کر ماہانہ انٹرنیٹ کا اچھا سا پیکج لگا کر دیں۔ پھر چاہے بھوکے مریں انٹرنیٹ کا بل ضرور دیجئے گا بجلی گیس کے بلوں کے ساتھ جن میں وعدے کے باوجود بھی عوام کومعمولی سہولت نہیں دی گئ۔۔۔

aik aur raiyay by Nazia Zaidi sochna tu paryga #aikaurraiayay #Pakistanipolitics #think #syasat #parliment #IamPakistan #democracy #syasibatain #khabrain #tajziyay #pakistan #lahore #karachi #islamabad #india #pakistani #love #instagram #fashion #photography #imrankhan #urdu #follow #urdupoetry #instagood #pakistanistreetstyle #punjab #kashmir #peshawar #poetry #nature #islam #pakistanzindabad #like #dubai #rawalpindi #tiktok #pakistanifashion #bollywood #bhfyp



تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

Quaid e azam ke 14 nakat pehla nukta

احمقوں کا ریوڑ Bewildered Herd and modern era

ففتھ جنریشن وار اور ہم