اشاعتیں

خلیل الرحمان قمر کو جواب Khalil ul Rehman Qamar ko jawab لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

خلیل الرحمان قمر کو جواب Khalil ul Rehman Qamar ko jawab

تصویر
نیا رواج یہ پڑا ہے سستی شہرت حاصل کرنے کا کہ کوئی عجیب معمول سے ہٹ کر فضول سی بات کی جائے اس عوام کو ایک نیا موضوع دیا جائے جس پر اگلے کئی مہینے بحث مباحثہ ہو آپکی رائے پر آپکو سخت سست سنائی جائے یا سر آنکھوں پر بٹھایا جائے مگر آپ بن جائیں گے شہر کی سب سے زیادہ مشہور شخصیت ۔ پہلے مشہور ڈرامے پر جس میں عمران اسلم کی اداکاری کا پورا پاکستان معترف رہا انکو برا اداکار قرار دے کر فردوس جمال نے اپنی آخری عمر میں دل بھر کر رسوائیاں سمیٹیں دو چار لوگوں نے انکے بڑے ہونے کا لحاظ کرتے ہوئے احتیاط سے کام لیا مگر بیشتر نےانکو سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے بے تاب قرار دیا۔  اب آگے آگئے ہیں خلیل الرحمن قمر سب سے بڑھ کر انکا انتہائی گھسے پٹے موضوع پر مبنی ڈرامہ میرے پاس تم ہو وہ بھی چوری شدہ 1993  میں ایک ہالی ووڈ فلم آئی تھی  Indecent Proposal  کا پاکستانی ری میک ہے انتہائی گھٹیا انداز میں خاتون کو دکھایا گیا ہے چلو پھر مان لیا کوئی ایک آدھ خاتون ایسی ہو بھی سکتی ہے مگر جب انکا انٹرویو دیکھا جس طرح وہ خواتین کے بارے میں تضحیک آمیز انداز میں بات کر رہے ہیں برملا کہہ رہے کہ برابری کر...