اشاعتیں

رائے کی دہی لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

رائے کی دہی DAILY QUL ,RAIYAY KI DAHI A SARCASTIC COLUMN ON CURRENT AFFAIRS

تصویر
میراپہلا کالم چھپا روزنامہ قل میں ۔۔۔ مستقل نام : ایک اور رائے کالم نگار : نازیہ زیدی کالم کا نام: رائے کی دہی رائے دینا دنیا کے آسان کاموں میں سے ایک ہے دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا میں شاید ہی کوئی انسان ایسا ہو جو کوئی رائے نہ دیتا ہو تاہم ایسے انسان جابجا ملیں گے جنکی اپنی کوئی رائے نہیں ہوگی .اور یقین جانئے ایسے انسان رائے رکھنے والے انسانوں سے دس گنا زدہ خطرناک ہوتے ہیں ایک طرف وہ رائے رکھتے نہیں دوسری طرف کسی کی بھی کسی قسم کی رائے سے متفق ہوسکتے ہیں ایسے انسانوں کی رائے چوں کہ تبدیل ہوتی رہتی ہے سو انکی کسی بھی رائے کو اہمیت دینے کے نتائج خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں یہ میری رائے ہے. میری دنیا کے تقریبا ہر اس معاملے پر رائے ہے جو معاملہ مجھے معلوم ہے اور کبھی کبھی فی البدیہہ رائے دیتے احساس ہوتا ہے کہ بہت سے ایسے معاملات پر بھی میری بڑی اور بری رائے ہے جن کا مجھے پتہ بھی نہیں تھا مگر جانتے ہی رائے بن گئی .تو رائے اپنے پاس رکھنا اتنا ہی مشکل کام ہے جتنا پاکستان میں صاحب اختیار ہوتے ہوئے کسی قسم کی دو نمبری نہ کرنا .نا ممکن کام نہ سہی مگر بیحد مشکل کام ہے سو مجھے ملا ہے موقع کہ اپ...