رائے کی دہی DAILY QUL ,RAIYAY KI DAHI A SARCASTIC COLUMN ON CURRENT AFFAIRS
میراپہلا کالم چھپا روزنامہ قل میں ۔۔۔
مستقل نام : ایک اور رائے
کالم نگار : نازیہ زیدی
کالم کا نام: رائے کی دہی
رائے دینا دنیا کے آسان کاموں میں سے ایک ہے دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا میں شاید ہی کوئی انسان ایسا ہو جو کوئی رائے نہ دیتا ہو تاہم ایسے انسان جابجا ملیں گے جنکی اپنی کوئی رائے نہیں ہوگی .اور یقین جانئے ایسے انسان رائے رکھنے والے انسانوں سے دس گنا زدہ خطرناک ہوتے ہیں ایک طرف وہ رائے رکھتے نہیں دوسری طرف کسی کی بھی کسی قسم کی رائے سے متفق ہوسکتے ہیں ایسے انسانوں کی رائے چوں کہ تبدیل ہوتی رہتی ہے سو انکی کسی بھی رائے کو اہمیت دینے کے نتائج خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں یہ میری رائے ہے. میری دنیا کے تقریبا ہر اس معاملے پر رائے ہے جو معاملہ مجھے معلوم ہے اور کبھی کبھی فی البدیہہ رائے دیتے احساس ہوتا ہے کہ بہت سے ایسے معاملات پر بھی میری بڑی اور بری رائے ہے جن کا مجھے پتہ بھی نہیں تھا مگر جانتے ہی رائے بن گئی .تو رائے اپنے پاس رکھنا اتنا ہی مشکل کام ہے جتنا پاکستان میں صاحب اختیار ہوتے ہوئے کسی قسم کی دو نمبری نہ کرنا .نا ممکن کام نہ سہی مگر بیحد مشکل کام ہے سو مجھے ملا ہے موقع کہ اپنی رائے شایع بھی کروا سکوں تو یہاں میں اظہار کرونگی اپنی رائے کا جس سے آپکا متفق ہونا اتنا ہی ضروری ہے جتنا اسرائیل کے لئے فلسطین ،اور اتنا ہی نا ممکن ہے جتنا مودی کے لئے مدبر بننا. ہاں تو میں بتا رہی تھی رائے دو طرح کی ہوتی ہے اچھی یا بری اچھی وہ رائے ہوتی جو آپکی اپنی ہوتی ہے اور بری ہر وہ رائے ہے جو آپکی نہیں یا آپکے بارے میں ہے
دوسروں کی رائے ہمیشہ دوسروں تک ہی رہنے دینی چاہیے کیوں کہ رائے رکھنا سب کا حق ہے رائے دینے نہ دینا دوسروں کو یا انکی رائے کو نظرانداز کر دینا آپکا فن
دنیا میں تین طرح کے لوگ رائے بنا سکتے ہیں رائے بنانا بیحد آسان کام ہے
ایک جنکا دماغ بہت چلتا
جنکا دماغ چل چکا
جنکا دماغ چل سکتا ہے چلایا بھی جا سکتا ہے مگر چلاتے شاذ و نادر ہیں سو انکی بھی کبھی کبھی کی سہی مگر
بھاڑ میں جھونکنے لائق رائے ہوسکتی ہے
اگر توآپکا دماغ بہت چلتا یعنی آپ فالتو سوچنے کے عادی ہیں تو رائے خودکار نظام کے تحت دماغ کی چکی میں پستے خیالوں سے مل کر شک اور وہم کے ساتھ گندھتی جائے گی اب اگر آپ کا دماغ سوچوں سے پک چکا تو رائے کی روٹی تیار اسکو منہ سے اگل ڈالیے یا ہاتھ سے صفحے پر پھیلا لیں
اب اگر دماغ چل چکا تو آپ کے لئےخوشخبری ہے یہ دنیا آپکے لئے ہے دل بھر کر چن چن کر مواقعے ہیں آپکے لئے کسی بھی پاکستانی چینل سے منسلک ہوجائیں اور دوسروں کے بارے میں دوسروں کی رائے خراب کریں اس میں آپکا بیحد روشن مستقبل ہے رائے رائے کھیل کر آپ رائے دینے کے پیسے بھی وصول کر سکتے
مگراگر آپکا دماغ خالی ہے یعنی چل چکا تو آپکو رائے بنانے کی ضرورت نہیں یہ خود بنے گی ادھر ادھر کی سن کر بھی بنا سکتے اب بنانا ضروری کتنا ہے اس پر بھی روشنی ڈالتے ہیں رائے بنانا بے حد ضروری ہے کیوں کہ جب سے سماجی مواصلات کا دور شروع ہوا ہےناممکن ہے آپ فیسبک واٹس اپپ ٹویتٹر پر کھاتہ کھولے بغیر رہ سکیں اب کھول لیا کھاتہ کیا کریں گا اب آپ؟ اپنی ، اپنی گاڑی کی ، اپنی نوکری کی ، اپنی سیر و تفریح کی
شادی کی ،بچوں کی وغیر وغیرہ کتنی کوئی تصویر سہارا دے سکیں گی آپکے کھاتے
کو؟یقین جانے آپ کے اپنے بھی آپ کی شکل بار بار نیوز فیڈ میں دیکھ کر آپکو ان فالوو کر دیتے ہیں یہ ذاتی تجربہ ہے راقم بذات خود اپنے آدھے خاندان کو بلاک کرنے کا شرف حاصل کر چکی ہے یعنی شکل
سے لوگ جلد بیزار ہوجاتے ہیں پھر فیس بک پر آپ دوسروں کی ٹائم لائن پر انکی رائے دیکھ دیکھ کر احساس کمتری کا شکار ہوسکتے ہیں اپکا بھی دل کرےگا کہ آپ بھی سائبیریا کی سرد وادیوں میں برف میں گھس کر بیٹھے برفانی ریچھ کی سیاسی نا بالغی پر رائے دیں اسے تو خبر بھی نہیں کہ پاکستان ہر قسم کی جغرافیائی اتار چڑھاؤ اور اسلامی نظریات کو ایک طرف رکھتے ہوئے اسلامی کلنڈر بنا چکا ہے عید کی چھٹیاں بھی دے ڈالیں اور اسلام پر وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی کی رائے سے بھی ناواقف ہے وہ کتنا ببانگ دہل اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں اسی خوبی کی بنا پر اپنی پہلی وزارت سے فراغت بھی حاصل کر چکے ہیں. تو جناب رائے بنانا ضروری ٹھہرا ورنہ ٹویٹر پر ٹویٹ کیسے کریں گے؟ فیس بک پر کس سیاسی جماعت کے نظریات کی تشہیر کریں گے؟ مذہب پر لڑائی کرنا بھی آسان نہیں رہےگا اگر آپکی رائے غیر جانبدار رہی تو یہ ٹھہرا نیے دور کا نیا انداز اور رائے نہ دینے سے آپکا ٹشن سواگ سب کچھ مٹی میں مل جائے گا .رائے بنانا یوں بھی ضروری ٹھہرا کہ واٹس ایپ پر سٹیٹس کا خانہ خالی رہ جائیگا رائےبنانا یوں بھی ضروری کہ اپنے دوست احباب سے تعلقات خراب کرنے کا فی الوقت اور کوئی اختلاف رائے سے بہتر طریقہ موجود نہیں
تو جناب یہ سب پڑھ کر آپکی کیا رائے ہے یہ پوچھنا فاش غلطی ہوگی لہٰذا اگر بری رائے بنے رائے اپنے پاس ہی رکھیے اور سوچیے آج تک کوئی ایسا انسان ملا آپکو جس نے اپنی رائے محفوظ رکھی ہو؟ ایسا سوچنے سے فائدہ یہ ہوگا کہ رائے بن جائے ہر اس انسان کے بارے میں جس نے آپ کے سامنے اپنی رائے کا اظہار کرنا ضروری سمجھا کہ وہ بھی آپکی طرح اپنی رائے اپنے تک رخ سکتا تھا مگر کیوں نہیں رکھی؟
خیر میری رائے میں رائے کے بارے میں بہت رائے دے دی تو آخر میں یہ رائے کا پورا کالم میں منسوب کرتی ہوں تمام ڈکی بھائی کے پرستاروں کو کیوں کہ ان سے زیادہ میں نے اور کسی کو کسی کی کسی پر رائے سے محظوظ ہوتے نہ دیکھا
اگلا کالم میرا ہوگا فیس بک پر گالیاں دینے کے ١٠١ فائدے
#rawalpindi #pti #travel #beauty #likeforlikes #instadaily #ig #bollywood #cricket #pakistaniwedding #followforfollowback #usa #style #pakarmy #memes #dawndotcom #pakistanicelebrities #trending #beautiful #faisalabad #islamic #urduadab #onlineshopping #sindh #quetta #bhfyp #picoftheday #insta #psl #art #pakistan #lahore #karachi #islamabad #love #india #pakistani #instagram #photography #fashion #follow #urdupoetry #urdu #instagood #peshawar #pakistanzindabad #imrankhan #like #pakistanifashion #kashmir #punjab #nature #dubai #poetry #lollywood #pakistanistreetstyle #photooftheday #islam #multan #bhfyp

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں