قابل فخر پاکستانی PRoud Pakistani


قابل فخر پاکستانی
چین:
چین پاکستان کا دوست ملک ہے مگر اگر آپ کسی چینی سے پوچھیں کہ پاکستان کے نام پر سب سے پہلے کیا زہن میں آتا ہے؟ تو وہ جواب دیتے ہیں
مددگار دوست جب چین میں زلزلہ آیا تھا تب پاکستان نے بہت دل کھول کر امداد کی تھی 
جاپان:
جاپان میں ایک بار ایک لیب میں دھماکا ہوا جس سے ایٹمی ری ایکٹر تباہ ہو گیا تھا۔۔ اس شہر میں تابکاری کے اثرات اتنے زیادہ تھے کہ لوگ وہاں جانے کو تیار نہیں تھے سب سے پہلے وہاں کی پاکستانی کمیونٹی کھانا پکا کر زخمیوں کی داد رسی کو پہنچی تھی۔۔
برطانیہ:
برطانیہ میں پچھلے سال ایک کئی منزلہ عمارت میں آگ لگی تھی سحری کا وقت تھا سب سے پہلے داد رسی کو گرد و نواح میں رہنے والے پاکستانی اور مسلمان پہنچے تھے
پاکستان :
دو ہزار پانچ کے زلزلے میں جب بار بار تنبیہہ بھی کی گئ تھی کہ اس زلزلے کے بعد اسے زیر اثر مزید زلزلے آئیں گے لوگ جوق در جوق متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان لیکر پہنچے تھے۔۔
اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے بھی دل۔کھول کر امداد بھیجی تھی
سری لنکا:
مائو نواز باغیوں نے سری لنکا میں آفت مچا رکھی تھی کوئی ملک سری لنکا اپنے کھلاڑی بھیجنے کو تیار نہ تھا۔۔ پاکستانی ٹیم نے وہاں دورہ کیا تھا۔۔
سری لنکن ٹیم پر جب پاکستان میں دہشت گردوں نے حملہ کر دیا تھا تو ڈرائیور دہشت گردوں کی بندوق کا نشانہ ہونے کے باوجود بس کو روکے بنا انکو بحفاظت ہوٹل لے گیا۔۔
بھارت:
پاکستان ہر سال ہزاروں سکھ یاتریوں کی پورے دل سے بیساکھی کے تہوار میں مہمان نوازی کرتا ہے۔۔
بنگلہ دیش:
بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ اسٹیٹس 99 میں پاکستان سے ہارنے کے بعد ملا تھا۔۔ بتانے کی ضرورت ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں فائنل تک پاکستان کوئی میچ نہیں ہارا تھا اس میچ کے سوا


aik aur raiyay by Nazia Zaidi sochna tu paryga #aikaurraiayay

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

Quaid e azam ke 14 nakat pehla nukta

احمقوں کا ریوڑ Bewildered Herd and modern era

ففتھ جنریشن وار اور ہم