Late Sylvia Brown ' prediction about corona virus a urdu blog

پوری دنیا اس وقت کرونا وائرس اور اسکےبتدریج پھیلتے چلے جانے سے نہ صرف پریشان ہے بلکہ ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اس سے بچائو کیلئے تاہم ساتھ ساتھ نت نئے نظریات بھی سامنے آرہے ہیں کسی نے اسے بائو کیمیکل ہتھیار قرار دیا کسی نے آسمانی آفت۔جہاں یہ سمجھا گیا ہے کہ یہ وائرس چین سے دنیا بھر میں پھیلا وہاں چین نے دعوی یہ بھی کیا ہےکہ یہ وائرس امریکہ سے چین میں آیا۔ چین نے جس ثابت قدمی اور بہادری سے اس وبا کے خلاف جنگ کرتے ہوئےاس پر قابو پایا ہے وہ قابل تحسین ہے تاہم پورا انٹر نیٹ ایک نئے نظریئے پر بحث میں مصروف ہے۔ جس کے مطابق کرونا وائرس کی پیشن گوئی ایک نفسیات دان سلویا برائونی نے 2008 میں ہی کردی تھی
 سلویا برائونی نے اپنی ناول کتاب اینڈ آف ڈیز میں 2020 میں ایک نمونیئے جیسی بیماری کے پھیلنے کے حوالے سے پیش گوئی کی تھی۔ کیا وہ جانتی تھی کہ اسکی پیشن گوئی سو فیصد سچ ثابت ہوگی؟
کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ کالی زبان کا چکر ہے ایسا ذکر کرنے کی وجہ سے یہ بات سچ ثابت ہوگئ 
سب سے پہلے کم کارداشین جو مشہور حقیقی فنکار ہیں نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر اس کتاب کے اقتباس شائع کیئے بعد ازاں اپنی انسٹا گرام کی کہانیوں پر بھی شائع کیا تو 
ایک ہلچل سی انٹرنیٹ کے طبقوں میں مچ گئ
آخر یہ پیشن گوئی کیا تھی تفصیل کچھ یوں ہے۔
2008 میں اپنے ناول میں سلویا نے لکھا 
کہ 2020 میں ایک نمونیئے جیسی وبا پھیلے گی جو پھیپھڑوں اور نرخرے کی نالیوں نقصان پہنچائے گی 
اسکے لیئے علاج کے تمام روائتی طریقے بےکار ثابت ہونگے
اس بیماری یا وبا  سے ذیادہ متوحش کرنے والی بات یہ ہے کہ یہ بیماری جیسے اچانک وارد ہوئی ہے اسی طرح اچانک مٹ جائے گی دوبارہ دس سال کے بعد وارد ہوگی اور پھر ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گی 
برائونی نے چالیس سے ذیادہ کتابیں لکھیں وہ مختلف ٹاک شوز میں جا کر لوگوں کی نفسیاتی گرہوں کو سلجھاتی تھی مگر اسکی عموما پیشن گوئیاں غلط ثابت ہوتی رہیں جس کی وجہ سے اسکی ساکھ کو نقصان پہنچا 

aik aur raiyay by Nazia Zaidi sochna tu paryga #aikaurraiayay #coronaoutbreak #Pakistanipolitics #think #syasat #parliment #IamPakistan #democracy #syasibatain #khabrain #tajziyay #pakistan #lahore #karachi #islamabad #india #pakistani #love #instagram #fashion #photography #imrankhan #urdu #follow #urdupoetry #instagood #pakistanistreetstyle #punjab #kashmir #peshawar #poetry #nature #islam #pakistanzindabad #like #dubai #rawalpindi #tiktok #pakistanifashion #bollywood #bhfyp

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

Quaid e azam ke 14 nakat pehla nukta

احمقوں کا ریوڑ Bewildered Herd and modern era

ففتھ جنریشن وار اور ہم