experience of foreigners living in Pakistan

کہتے ہیں بد اچھا بد نام برا۔ پاکستان کے ساتھ بھی یہی ہوا ہے وہ تمام ممالک جو کسی نہ کسی طرح پاکستان میں دہشت گردی کی وبا پھوٹنے کے ذمہ دار رہے ہیں انکا ہی میڈیا پاکستان کو ایک دہشت گرد ملک قرار دیتا ہے بلکہ پاکستان میں ہونے والے کسی بھی غیر معمولی واقعے کو بڑھا چڑھا کر ایسا پراپیگنڈہ کرتا ہے کہ لوگ پاکستان کا نام سنتے ہی خوف کھا جاتے ہیں کجا پاکستان میں آکر رہنا۔۔
گو ایسے تمام تر برے حالات میں جب پاکستان نہ صرف معاشی طور پر کمزور ہے بلکہ سیاسی اور سماجی بھی مسائل کا شکار ہے پاکستان میں غیر ملکی طلبا کی بڑی تعداد نہ صرف آزادی سے بلا خوف و خطر رہ رہی ہے بلکہ غیر ملکی طلبا پاکستان میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے اپنے تجربوں  کی بنیاد پر پاکستانیوں کی مہمان نواز ی کے قائل بھی ہیں۔اسی حوالے سے یہ ویڈیو بنائی گئ ہے جس میں پاکستان کے بہترین دوست ملک چین کے طلبا رہن سہن اور بود و باش کے فرق کے باوجود نہ صرف پاکستان میں اعلی تعلیم حاصل کر رہے ہیں بلکہ مستقبل میں پاکستان میں رہنے کا ارادہ بھی باندھتے نظر آتے ہیں۔ یہ ویڈیو دیکھ کر آپ کو یقینا اپنے پاکستانی ہونے پر فخر محسوس ہو گا ۔۔


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

Quaid e azam ke 14 nakat pehla nukta

احمقوں کا ریوڑ Bewildered Herd and modern era

ففتھ جنریشن وار اور ہم