tiny youtuber


اسلام و علیکم ناظرین میں ہوں ٹائنی یو ٹیوبر 
وہی جسکا زکر فروگی نے کیا تھا یقین کیجئیے اس ذکر سے پہلے بھی مجھے پتہ تھا میں ٹائینی یو ٹیوبر ہوں۔۔ اور بڑا فخر ہے مجھے اس بات پر۔۔ 
یو ٹیوب پر ٹوئٹر پر ایک سرد جنگ جاری ہے ایک پاکستانی اور ایک کینیڈین یو ٹیوبر پر۔۔ اس جنگ سے دونوں ہی صارفین بڑھ رہے ہیں بلکہ بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کو ننھے ننھے یو ٹیوبر بھی مطلب ٹائینئ یو ٹیوبر بھی ردعمل دے رہے ہیں فائدہ؟ بھئ میرے جیسے لوگ جن کی بلا کو نہیں پتہ کہ بھئ کیا معاملہ چل رہا ہے وہ انہی یو ٹیوب ویڈیوز سے استفادہ کر رہے ہیں۔ 
آج سے کچھ عرصہ پہلے جب اچانک شاہویر جعفری زید علی وغیرہ مشہور ہونے لگے تب میں نے انہیں فالو کیا مجھے شام ادریس اور فراگی سے بھی واسطہ پڑا تو میں نے انہیں بھی فالو کر لیا۔۔ 
کچھ عرصہ انکی ویڈیوز سے لطف اٹھایا پھر آہستہ آہستہ ایسا بھی ہوا کہ انکی ویڈیو آئی اور میں نے اسکرال کر دیا ۔۔ اگر آپ یو ٹیوب استعمال کرتے ہیں تو اگر غلطی سے بائی ڈیفالٹ لوکیشن کو یوکے سے پاکستان کر لیں تو آپ کے سامنے پاکستانی یو ٹیوبرز کی ویڈیوز آنے لگتی ہیں ایسے ہی ایک ویڈیو ڈکی بھائی کی میرے سامنے آئی جس میں انہوں نے شام ادریس پر کھلی تنقید کی بلکہ تمسخر اڑایا۔۔
عموما ایسی کوئی بھی ویڈیو بنانے سے پہلے آپ متعلقہ یو ٹیوبر سے اجازت لیتے ہیں بقول ڈکی بھائی انہوں نے مانگی اجازت مگر شام ادریس نے درخور اعتنا نہ جانا۔۔ چلیئے بنا دی ویڈیو۔۔ یہ ویڈیو شام ادریس کو بالکل پسند نہ آئی اور انہوں نے بجائے کہ ڈکی بھائی کو خبردار کرنے کے رپورٹ کر دیاانکا پیج جو لاکھوں پرستاروں کا تھا فیس بک نے بند کردیا۔۔ اب ہوتا ہےسرد جنگ کا آغاز۔۔ 
تازہ ترین ویڈیو جو بنی ہے انکے خلاف وہ آپ شام ادریس کی بھی دیکھ لیں ڈکی بھائی کی بھی۔۔ اور تسلی سے اطمینان کریں کہ ملک کا کتنا نام روشن کر رہے ہیں یہ دونوں۔۔ 
شام ادریس اور فراگی پاکستانی یہ پاکستانی وہ کر رہے جیسے خود مریخ سے آئے ہیں اور ڈکی بھائی نے مغلظات کا طوفان اگلا ہے۔۔ 
اب بات کرتے ہیں پاکستانی ٹائنی یو ٹیوبرز کی یعنی میرے جیسے۔۔ 
پہلی دفعہ ڈکی بھائی کی ویڈیو سامنے آئے تھی جس میں انہوں نے سیلفی میں نے لے لی آج والی لڑکی( نام نہیں پتہ) اسکا مزاق اڑایا تھا۔۔لاکھوں بین ( ویوز) تھے میں نےتجسسس میں کھول لی۔ 
کیا غلیظ زبان تھی کہ حد ہے۔۔ ایک سے ایک گھٹیا گالی پھکڑپن گندی باتوں کا مجموعہ تھی وہ ویڈیو۔ آدھی ویڈیو میں میری بس ہو گی۔۔ مگر میں نے پوری دیکھی۔۔ ٹائنی یو ٹیوبر ہوں نا۔۔ دیکھ کر میں نے انکی ویڈیو ایڈیٹنگ کی تعریف کی ساتھ اپنے پوری ویڈیو کو دیکھنے کی وجہ بھی بیان کی۔۔ بھئ آپ میں واقعی صلاحیت ہے اچھا مزاق اڑاتے ہیں مگر اچھی زبان بھی استعمال کریں ۔۔ مجھے آج تک اس کمنٹ کا جواب نہیں ملا۔۔ آگے بڑھتے ہیں۔۔ 
ایک اور ویڈیو سامنے آئی کھجلی فیملی کی آسمو سپیکس۔۔ 
یہ ان سے اونچے یو ٹیوبر ہیں۔۔ گالی نہیں دیتے مگر گالیوں کی چھوٹی چھوٹی علامتی گالیاں بنا رکھی ہیں۔ مطلب وہی ہوتا کہتے مگر نہیں۔۔ 
مشہور گالیوں کو بھینس چور رامی کہہ کر گزارا کرتے ہیں۔۔ زبان انکی بھی بے حد کھلی ہے ویڈیو دیکھتے احساس ہوتا کہ کسی گھٹیا علاقے کے بازار میں کھڑے ہیں آپ۔بہت مشکل سے میں اسکی اصل مثال زبان پر روکی ہے۔۔ ۔ مگر نہیں یہ یو ٹیوب ہے بقول ڈکی بھائی کے جس نے یہ سب نہیں دیکھنا وہ پوگو دیکھے یو ٹیوب پر انکا کوئی حق نہیں۔۔ 
بات کرتے ہیں مزید۔۔ پاکستانی یو ٹیوبرز کی۔۔ مینگو فیملی یا پیپیل کرکے انکا چینل ہے۔۔ 
میری غلطی کہ پاکستان چنا کنٹینٹ لوکیشن میں بھگتنا بھی تھا انکی ویڈیو شروع ہوتی ہے اچھا زوق رکھنے والے اس ویڈیو سے دور رہیں۔ 
پوری ویڈیو گندے لطیفوں اور اس پر لڑکے لڑکیوں کے رد عمل پر بنی ہے پاد کو سب پد کہہ رہے ہیں اور گھٹیا لطیفوں پر ہنس رہے ہیں۔۔ 
میں نے کیوں دیکھی ۔۔ بھئی لاکھوں بین تھے ویڈیو پر اور لڑکیاں بھی تھیں ویڈیو میں مجھے سچ مچ لگا تھا کہ کم از کم لڑکیاں تو ۔۔۔۔۔ 
خیر اگلا چینل ہے تیلی۔۔ اب تک بس یہی چینل ایسا ہے جس پر گندگی نہیں دیکھی۔۔ یا سنی ان سے بس اردو نہیں بولی جاتی اردو کے بس مددگار فعل استعمال کرتے ہیں نے کو اور وغیرہ جس سے جملہ سمجھ آجائے شدید انگریزی فوبیا میں مبتلا انکی ویڈیو پسند کی اور انکو یہی مشورہ دیا اردو سیکھ لیں۔۔ انگریزی مواد ضرورت سے زیادہ ہی ہے یوٹیوب پر ۔۔ 
یہ ہیں ہمارے ناٹ سو ٹائینی یو ٹیوبر لاکھوں کے صارف لاکھوں کے ویوز والے۔ 
مگر پاکستانی انکو فراگی کا ٹائنی یو ٹیوبر کہنا اتنا برا لگا کہ ڈکی بھائی کی حمایت میں اتر آئے آسمو۔۔ رسپیکٹ حجاب کا ٹرینڈ بنا دیا ویڈیو بنائی کہ اسے وائرل کریں کیوں۔کیونکہ
فراگی گانے گا رہی حجاب پہن کر۔۔ کیا برائی ہے؟۔ اگر آپ پانچ وقت نماز پڑھتے ہیں تو کہا گانے نہیں سنتے؟ حجاب پہن کر گانا سننا یا جھومنا برا کیوں؟ کسی پر بھی تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکا جاتا ہے۔۔ 
ڈکی بھائی چہرے پر داڑھی رکھ کر گندی گندی گالیاں منہ سے نکالتے فحش گوئی کرتے آسمو بھینس چور کہہ کر تالی بجاتے مگر داڑھی رکھی ہوئی ہے ہر دوسری بات پر ببون کی۔۔۔۔۔ داڑھی انکی بھی ہے۔۔ کیا میں کیمپین چلائوں کہ ریسپیکٹ بییرڈ ۔۔ اب یہ مت کہیئے گا کہ داڑھی فیشن میں رکھی ہے ٹھیک اگر آپ نے داڑھی فیشن میں رکھی تو فراگی پر اعتراض کرنے والے آپ کون؟......
۔۔ رسول خدا کا فرمان ہے مومن فحش گو نہیں ہوتا۔۔ حضرت علی ع۔ فرماتے ہیں جب آپ کے منہ سے گالی نکلتی ہے تو آپکی قبر میں ایک سانپ کا اضافہ ہوتا ہے۔۔ 
زرا اپنی اپنی ویڈیوز کو دیکھیں اور گنیں۔۔ 
مجھے یہاں یہ اطمینان ہے نہ مجھے فراگی کی قبر کا حساب دینا نہ ہی آپ دونوں کی۔۔ میں اپ دونوں کی ویڈیوز پر بار بار کمنٹ کر کے کہتی رہی ہوں آپ میں صلاحیتیں ہیں خدارا انکا درست استعمال کیجئے مگر آپکی اس فحش گوئی کے پرستار یقینا زیادہ ہیں نہیں ملا ہوگا آپکو میرا کمنٹ۔۔ 
ایک چھوٹی سی بات ہے آپ جیسے ہوتے ہیں وہسے ہی لوگ آپکے ارد گرد ہوتے ہیں۔ آپ کا چینل یو ٹیوب پر ٹرینڈنگ میں آجاتا مبارک ہو آپکے بہت سے پرستار ہیں مگر کیا اس وییڈیو پر آپکو اتنا فخر ہے کہ اپنے والدین کو جا کر دکھائیں یہ دیکھیں میں کتنا با صلاحیت ہوں۔۔ 
بہن نہیں ہوگی والدہ تو ہونگی نا آپکی۔۔ ہے فخر آپکو اپنے کام پر؟۔۔ 
کیری مناتی بہت مشہور ہیں انکی ویڈیوز ٹرینڈنگ پر جاتی ہیں انکی شہرت سے متاثر ہو کر میں نے انکی ویڈیو دیکھنے کی کوشش کی ۔۔ نہیں دیکھ پائی ساتھ سکھ کا سانس بھی لیا کہ پاکستانی نہیں مگر یہ عارضی تھا بھئ پاکستانی فحش گوئی بدتمیزی میں پیچھے کیوں رہتے۔ 
شام ادریس ویڈیوز چراتا جھوٹے پرینکس کرتا مان لیا ۔۔ ایک ویڈیو بھی اسکی فحش گوئی سے بھرپور نہیں ہے۔۔ وہ پاکستانیوں کو کمتر سمجھ رہے ٹھیک سمجھ رہے آپ سب نے کوئی قابل فخر کارنامہ انجام نہیں دیا ہے۔ دنیا میں لوگ یو ٹیوب پر علمی ادبی معلوماتی ویڈیوز بنا رہے یہاں آپ لوگ کیا کر رہے ہیں۔ہنسا رہے لوگو ں کو۔۔ ٹھیک ہنس بھی رہے لوگ مگر کن باتوں پر؟۔ 
میں نے کبھی ازما فلاح ، ناصر خان جان وغیرہ نہیں ڈھونڈا۔۔ کبھی بھی نہیں۔ مگر ان سب سے مجھے آسمو اور ڈکی بھائی نے متعارف کرایا۔۔ 
اب کیجئے اعتراض میں نے انکی فحش گوئی سے پر ویڈیوز کیوں دیکھیں۔ٹائنی یو ٹیوبر ہوں نا بڑے یوٹیوبرز کے بڑے بڑے ارفع کاموں کو دیکھنا چاہابھئ کون ہیں یہ لوگ۔ تنقید برائے اصلاح کے طور پر انکو کمنٹ میں کہا بھی بھئی ٹھیک کرو تنقید مگر اچھی زبان میں ۔۔ مگر وہی ڈھاک کے تین پات۔ 
یقین کیجئے اگر ازما فلاح ناصر خان جان اور وہ تیسرا نام بھی یاد نہیں آپ ان کے کاموں پر شرمندہ ہیں تو میری جیسی ٹائنی یو ٹیوبر آپ کی وجہ سے شرمندہ ہے۔ آپ لوگ پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔۔ رول ماڈل ہیں لوگوں کو پسند ہیں بہت اتنے کہ آپ کامیاب یو ٹیبر ہیں۔ 
آہ۔۔ 
ایک چھوٹا سا فرق ہے جو اگر سمجھ لیں تو شائد انڈین یو ٹیوبرز کی تقلید میں اپنا بیڑا غرق کرنا چھوڑ دیں اور وہ ہمیں معمولی سے کرکٹ کے کھیل کے میدان میں نظر آجاتا۔۔ جب انڈیا پاکستان کھیل رہے ہوتے ہیں۔۔ جب شاہد آفریدی ففٹی کرتا آسمان کو دیکھ کر شکر ادا کرتا وہیں کوہلی سنچری کر کے اچھلتا بلا پٹختا اور گندی گندی گالیاں نکالتا ہے۔۔ 
یہ فرق ہے یہ فرق رہنے والا ہے اسے ختم مت کیجئے۔ شکریہ۔۔



#tinyyoutubers
#duckybhai
#shaamidrees

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

Quaid e azam ke 14 nakat pehla nukta

احمقوں کا ریوڑ Bewildered Herd and modern era

ففتھ جنریشن وار اور ہم