funny urdu paragraph
کتنا اچھا ہے کہ ہم اپنے اعضاء اتار کر کہیں رکھ نہیں سکتے سوچیں اگر ایسا ممکن ہوتا تو ؟
کوئی صبح اٹھ کر اپنی ٹانگیں ڈھونڈ رہا ہوتا
اف کہاں چلی گیں ؟ رات کو درد تھا تو اتار کر سو گیا تھا ۔۔۔
اف میرے ہاتھ نظر نہیں آ رہے امی رات کو تو دیکھتے ہوئے لاؤنج میں بھول گیا تھا
آگے سے امی کہتیں چھوٹا لے گیا کہ رہا تھا اپنے ہاتھ دھو کر دھوپ میں رکھ دئے بھیا سے کہنا وہ لے لیں
امی مرے کان نہیں مل رہے میرے ڈائمنڈ کے ٹاپس تھے ان میں کوئی روتی
امی سدرہ بلا رہی ہے پوری چلی جاؤں ؟ ہمیشہ آپ میرا سر بھجوا دیتی ہیں
خاندان کی تقریبات میں انٹی شکوہ کرتیں
آپ کے بچے سر نہیں بھیجتے ہمیشہ ٹانگیں لے کر آتی ہیں آپ کبھی پورے بچے بھی دیکھا دیں ماشااللہ ٹانگیں تو خوب لمبی ہو گئی ہیں
ڈانٹ پڑتی ہزار بار کہا ہے خود کو مکمل کر کے رکھا کرو اب یہ گھٹنا کسکا ہے با ہر صحن مین پڑا تھا بتاؤ کوئی لے جاتا پتا بھی نا چلتا امی چلاتیں
ابا شکایت کرتے اتنی ناکامی اولاد ہے کہا سودا لینے ساتھ چلو صاحب زادے نے ٹانگیں بھیج دیں بس سارا سودا اٹ
ھا کر خود لایا ہوں یہ گھر میں لیٹے گیم کھیل رہے ہیں
انگلیاں موبائل کے ساتھ تکیے کے نیچے چھپا دیں خود کتابیں نکال کر بیٹھ گیے
یہ صرف ازراہ مذاق ہے کمزور حس مزاح والے اس مراسلے سے دور رہیں
aik aur raiyay by Nazia Zaidi sochna tu paryga #aikaurraiayay #PAkistanipolitics
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں