Pakistani Tiny youtubers realy Tiny

aik aur raiyay by Nazia Zaidi sochna tu paryga #aikaurraiayay #PAkistanipolitics

یونہی فیس بک پر اوپر نیچے شہہ سرخیاں دیکھتے ہوئے ہہ دو اسکرین شاٹ نظر سے گزرے ۔ یہ پاکستان کے مشہور اور متنازعہ کامیڈین کے خیالات ہیں جنہیں پڑھ کر میں سوچ میں پڑ گئ۔ کیا واقعی؟ زیادہ پرانی بات نہیں ہے چند مہینے پہلے تک پوری یو ٹیوب بھری پڑی تھی ایسی ویڈیوز سے جن میں شام ادریس اور ڈکی بھائی کے آپس میں ہونے والے جھگڑے پر ہر ہر یوٹیوب پر مواد تخلیق کرنے والا اپنی رائے دے رہا تھا یہ دونوں جو جھگڑ رہے تھے اسکی لمحہ بہ لمحہ کی تفصیلات جابجا دکھائی دے رہی تھی ۔ سچ کہوں تو اس وقت ڈکی بھائی اور شام ادریس کے جھگڑے پر جتنی ویڈیوز بن رہی تھیں اور یہ دونوں خود بنا رہے تھے اسکا ایک فیصد بھی اس وقت کشمیر کے موضوع پر مواد دیکھنے کو نہیں مل رہا۔ جس سے میں افسوس کے ساتھ ناصر خان جان سے متفق ہو گئ ہوں۔ 
شام ادریس ، زید ، شاہویر جعفری ان سب کا تو کھاتہ ہی  الگ ہے یہ خود کو کینڈین سمجھیں یا غیر جانبدار پاکستانی ہیں یانہیں مورو ، ڈکی بھائی ، کھجلی فیملی وغیرہ جو مکمل طور پر پاکستان سے اپنا چینل چلا رہے ہیں انکو کیا چیز روک رہی ہے اپنا چینل پاکستان کے خلاف ہونے والے پراپیگنڈے کا جواب بنانے سے؟ افسوس کے ساتھ ڈھنچک پوجا پر ویڈیو بنانے کی فرصت مل گئ کھجلی فیملی اور ڈکی بھائی کو مگر کشمیر کے معاملے پر انکی ساری تخلیقی صلاحیت محدود ہوگئ ہے۔ میں یہ نہیں کہتی کہ یہ بھارتیوں کو گالی دیں برا بھلا کہیں مگر پاکستان کا موقف بیان کرتی معلوماتی ویڈیو جن میں کشمیریوں کی حالت زار پاکستانیوں کے جزبات کشمیر کے معاملے پر بھارت کی پہلو تہی انکے حقوق کی پامالی پر رائے دہی تو دی جا سکتی ہے۔ مگر افسوس جہاں چن چن کر چار سبسکرائبر والا انڈین چینل تک کشمیر کے معاملے پر بھارتی موقف بیان کر رہا ہے وہیں یہ برائے نام پاکستانی یوٹیوبر جو پاکستان کے نمائندہ ہونے کا دعوی کرتے ہیں انکے پاس گندی گندی گالیوں اور فحش زو معنی جملوں سے سجا گھٹیا مواد بنانے کی فرصت ہے پیسے کمانے کیلئے سارا سارا دن پب جی کھیل کر اسےبراہ راست نشر کرنے کی فرصت ہے مگر کشمیر کے معاملے پر بولنے کی نہ جرات ہے نہ وقت ہے ۔ حقیقت میں آپ سب ٹائنی یو ٹیوبر ہیں ۔ حیف۔۔ 
مجھے افسوس ہے آپ سب کے چینلز پر اور اگر ایک روپیہ بھی آپکو پاکستانیوں کے آپکے چینل دیکھنے پر آپکو ملا ہے تواس روپے سے چلو بھر پانی خریدیئے۔  
رہی بات کہ اگر آپکے پاس یہ فالتو جواز ہے کہ ہم صرف تفریحی مواد بناتے ہیں تو جناب معلوماتی ویڈیو بنانے میں کوئی حرج نہیں اگر سیکھنا ہو کیا کیسے بنائیں تو یوخانو کہ ویڈیو دیکھ لیں کم از کم اس بندے میں اتنی شرم اتنی اخلاقی جرات ہے کہ آزاد کشمیر میں جا کر بھارت کے پاکستانی آبادی میں پھینکے کلسٹر بموں کو ریکارڈ کرکے لایا ہے۔ آپ سے دو سو گنا بہتر یہ ناصر خان جان ہے جسکے تخلیقی مواد کا مضحکہ اڑا کر آپ لوگوں نے پیروکار کمائے ڈالر کمائے۔اس نے دل جیتا ہے۔ کم از کم اس نے اس ملک کےلیئے بولنے کی ہمت کی ہے ۔ آپ لوگ سیکھ لیں ناصر خان جان سے کچھ۔ پیسہ یہیں رہ جانا یہ ملک رہے گا تو آپ کو 
پیسہ بھی ملے گا۔ 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

Quaid e azam ke 14 nakat pehla nukta

احمقوں کا ریوڑ Bewildered Herd and modern era

ففتھ جنریشن وار اور ہم