nend insomina
نیند
آج ہم بات کریں گے نیند پر
نیند نا آنا بیماری ہے اور بیماری کا ہمیشہ علاج کروانا چاہیے مگر اگر آپ کو بیماری نہیں ہے پھر بھی سونا دشوار ہے تو آج ہم ایسی چھوٹی موٹی ترکیبیں بتا ئیں گے جس سے سنا ہے نیند اچھی آتی ہے
رات کو کھانا جلدی کھانا چاہیے کوفی سگریٹ وغیرہ استما ل نہیں کرنا گرم دودھ پینا موبائل استمال نہیں کرنا وغیرہ
اب یہ سب کام اگر کر سکتے تو اچھی بات ہے مگر یہ سب تو۔دوسرے بلوگ بھی بتا رہے میں نیا کیا بتا رہی ؟
نیند نا آنے کی وجہ ہوتی ہیں پریشانیاں سوچیں جو عین رات کو عود کر آتی۔ہیں دس سال۔پہلے سکول میں جو استاد کے ہاتھوں مار پڑی اسکا درد محسوس ہو۔جاتا
اسکی وجہ یہ ہے کہ دن بھر آپ بھاگ دوڑ میں مصروف رہے وہ کیا وہ کہا جو آپکو کہنا یا کرنا پڑا خود سے تو۔بات کرنے کا موقع خود کو آپ نے دیا نہیں کوئی فراغت ملی بھی تو۔موبائل زندہ باد ادر پوسٹ ادر لائک بس اپکا دماغ بھی آپکو کچھ کہنا چاہتا اسکا موقع۔اسے رات کو ملتا دن میں کسی وقت یا رات کو خود کو آدھا گھنٹہ دیں جس میں بیٹھ کر صرف آپ نے سوچنا ہے میں نے سوشل میڈیا پر ہی ایک پوسٹ پڑھی تھی کہ اگر آپ۔پر سکون نیند لینا چاہتے تو اپنے منتشر ذہن میں در آنے والی سوچیں لکھ لیں اس سے آپ یکسو ہو جائیں گے اور سو۔جائیں گے ۔۔۔ پہلے لوگ ڈائری لکھا کرتے تھے یہ ترکیب شاید اسی سے متاثر ہو کر بتائی۔ گئی ہے مگر ایک اور حل بھی ہے اگر آپ اپنی سوچیں پڑھ لی جانے کے ڈر سے لکھنا نہیں چاہتے تو ایک اور ترکیب بھی ہے عموما یوگا کر نے والے یہ آزماتے مگر آپ بھی آزماکر دیکھیں
وہ یہ جب سونے کے ارادے سے بستر پر جائیں تو ذہن میں آنے دیں سوچیں ایک دو تین کسی ایک سوچ پر توجہ نہ دیں آنکھیں بند کر لیں سانس لیں گہری اندھیرے کو۔محسوس کریں چند دن روز ایسا کریں انتہائی پرسکون او ر گہری نیند آیئگی مگر ہاں اپنے آپ سے بھی بات کیا کریں آپکو آپ سے بہتر مشورہ کوئی نہیں دے سکتا
aik aur raiyay by Nazia Zaidi sochna tu paryga #aikaurraiayay #PAkistanipolitics
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں