اشاعتیں

Cpec and scope of chinese language in Pakistan

تصویر
چینی زبان دنیا کی مشکل ترین زبانوں میں سے ایک تصور کی جاتی ہے۔ اس میں الفاظ سے زیادہ آوازوں پر زور دیا جاتا ہے تاہم اردو بولنے والوں کیلئے چینی زبان سیکھنا اس لیئےنسبتا آسان ہے کیونکہ اردو میں تقریبا ساری ہی آوازیں موجود ہیں۔اچھا رواں اردو لہجہ چینی زبان کے مشکل و پیچیدہ تلفظ بھی ادا کر سکتا ہے۔ پاکستان میں سی پیک کے بعد چینی زبان سیکھنے والوں کی تعداد میں بڑی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ آخر چینی زبان سیکھنے کا پاکستانی طلبا کو کیا فائدہ ہے ؟ اور یہ زبان انکیلئے سیکھنا کتنا مشکل ہے یہ جاننے کیلئے ہم نے یہ سوال نمل یونیورسٹی کےچینی زبان سیکھنے والے طلباء سے پوچھے۔۔  آئیے ان کے جوابات دیکھتے ہیں۔ #Numl aik aur raiyay by Nazia Zaidi sochna tu paryga #aikaurraiayay #Pakistanipolitics #think #syasat #parliment #IamPakistan #democracy #syasibatain #khabrain #tajziyayaik aur raiyay by Nazia Zaidi sochna tu paryga #aikaurraiayay #Pakistanipolitics #think #syasat #parliment #IamPakistan #democracy #syasibatain #khabrain #tajziyay #pakistan #lahore #karachi #islamabad #india #pakis...

ملک میں ترقی شروع ہو گئ ہے۔taraqi woh bhi taraki hui

تصویر
آج ایک کہانی سناتی ہوں ایک دفعہ کا ذکر ہے ایک شخص ریڑھی میں گدھا جوتے سامان لادے جا رہا تھا۔ ریڑھی کے دو کی بجائے ایک پہیہ تھا ۔ دوسرا پہیہ سامان کے ساتھ اوپر رکھا دور سے نگاہ میں آرہا تھا۔ وہ شخص ریڑھی کے دوسرے پہیئے کی جانب سے خود جتا ہوا آدھا بوجھ اٹھائے تھا۔۔ کسی نے دیکھا تو تعجب سے پوچھا کیا پہیہ خراب ہے؟ وہ شخص بولا نہیں ہرگز نہیں۔ کسی نے مزید حیرانی سے پوچھا تو پھر اسے سامان کے ساتھ اوپر کیوں لاد رکھا ہے اسکی جگہ اسے لگاتے کیوں نہیں۔۔ اس شخص نے کمال سادگی سے جواب دیا۔ جو کام میں خود کر سکتا ہوں اسکیلئے پہیہ کیوں لگائوں۔ ؟؟؟ کسی نے پھر اسے بے وقوف کہا اور آگے بڑھ گیا۔ اب آج کی کہانی سنیئے۔  یقین کیجئے جب نیوز فیڈ میں ٹرولنگ کرتے لوگوں کو اس خبر پر مضحکہ اڑاتے دیکھ کر میں حقیقتا یہی سمجھی کہ نیوز نہیں بلکہ خود ہی بنائی گئ کوئی مزاحیہ تصویر ہے مگر نہیں جناب یہ واقعی بیان ہے ہمارے سپہ سالار کا۔ سوال یہ پیدا  ہوتا ہے کہ ترقی ہے کونسی۔ ۔  معاشی ترقی جس میں ٹماٹر کی قیمت ڈالر سے ذیادہ ہے۔ تعلیمی ترقی جس میں تعلیم کا بجٹ کاٹ کر کم کر دیا گیا ہے؟جغ...

RABI PIRZADA AND OUR SOCIETYرابی پیرزادہ اور ہمارا معاشرہ

ایک وقت تھا سیاست اور تفریحی صنعت دو مختلف شعبے سمجھے جاتے تھے۔ فنکاروں کا کام صرف تفریحی مواد کا حصہ بننا ہوتا تھا سیاست اور مزہب کے بارے میں انکی کیا رائے ہے وہ کیا پسند کرتے ہیں کیا ناپسند سب ان کے اپنے خیالات ان تک ہی محدود رہتے تھے۔سوشل میڈیا جب سے آیا اور فنکاروں سے عام عوام کا رابطہ آسان ہوا اب دھڑا دھڑ ہر فنکار اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ کو عوام الناس پر اپنی رائے چلانے کیلئے استعمال کر رہا ہے۔یہ رواج حمزہ علی عباسی سے شروع ہوا تو پوری فلمی صنعت ڈرامے کی صنعت کا ہر چیدہ چیدہ فنکار اپنی سیاسی رائے دیتا نظر آیا۔یوں جیسے رائے عامہ ہموار کر نے کیلئے فنکاروں کو بھی پراپیگنڈہ ٹول کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ ہر چھوٹے بڑے فنکار نے کوئی نہ کوئی بیان ضرور دیا ہے۔ اور مخصوص ہی بیانیہ رکھنے والوں کو ہی آپ جا بجا سوشل میڈیا میں بھی دیکھ رہے ہوں گے۔کچھ اپنے بیانئے اور رائے کی سختی کے باعث ٹھیک ٹھاک متنازع بھی ہوئے انکے پرستار نالاں ہوئے تو کچھ کے بے تحاشا بڑھے۔ ایسی ہی ایک فنکارہ رابی پیرزادہ بھی تھی۔ تھی اسلیئے کہا کہ حالیہ ایک ٹویٹ میں رابی نے شوبز کو چھوڑ دینے کا اعلان کیا ہے۔رابی پیرز...

Usefull android urdu keyboard

جب سے اینڈروائد کا اردو کی بورڈ آیا ہے زندگی آسان ہو گئی ہے۔ ایک وقت تھا کوئی شعر کوئی اچھا قول لگانا عذاب ہو جاتا تھا۔ ایک ایپ استعمال کرتی تھی میں جس میں بہت سارے اردو الفاظ کی درست اشکال نہیں بن پاتی تھیں اوپر سے خودکار درستگی ایسے ایسے نئے الفاظ جنم دیتی تھی کہ دماغ عش عش بعد میں کرتا تھا بھک سے پہلے اڑ جاتا تھا۔۔ انگریزی میں کوئی مراسلہ نظروں سے گزرے ٹھیک مگر اردو لکھی ہو تو سب نے اپنی مرضی کے ہی انگریزی حروف چنے ہوتے تھے دماغ پچی ہو جاتا تھا پڑھنے میں۔۔ میری ایک دوست قص ہ سناتی تھی اسکے والدین نے نیا نیا موبائل فون جب لیا تھا اسے بھی دلایا تھا تو ایکدن وہ گھر میں تھی کہ اسے اپنی والدہ کا پیغام موصول ہوا۔۔ لکھا تھا T.. اس نے موبائل کو چار طرف گھما کر دیکھا بھئی آگے پیچھے کوئی حوالہ متن مرکزی خیال کوئی تشریح کوئی خلاصہ سب ندارد۔۔ خیر وہ یہی سمجھی کہ غلطی سے بھیج دیا ہوگا کچھ دیر بعد امی واپس آئیں تو ڈانٹنے لگیں کہا بھی تھا چائے بنا کر رکھنا سر میں شدید درد تھا میرے۔۔ اپنے والدین کو رومن اردو سکھانے میں مجھے خود دانتوں پسینہ آیا مگر اب خدا کا شکر ہے دونوں نے پڑھنی لکھنی سیکھ لی ہے ...

Jawab e Galiaan جواب گالیاں

تصویر
ایک رواج جو آج کل بہت تیزی سے پھیل رہا وہ ہے انگریزی گالیوں کا استعمال۔۔ گالی گالی ہی ہے چاہے اردو میں دیں پنجابی میں دیں یا انگریزی میں۔۔ اور گالی دینے کی شدید ممانعت ہے اسلام میں۔ حضرت علی کرم اللہ وجیہہ کا فرمان ہے جو انسان ایک گالی دیتا ہے اس گالی کے بدلے اسکی قبر میں ایک بچھو کا اضافہ ہو جاتا ہے۔۔ سوچیں ہم نے کتنی گالیاں منہ پر چڑھا رکھی ہیں تکیہ کلام بنا لیا ہے زومعنی جملے بول کر اردو کے اچھے صاف جملوں کو کہنا ترک کر دیا ہے۔۔ ہم اردو میں ڈالنا اور نکالنا سادہ ترین الفاظ میں اپنی بات سمجھانے کیلئے استعمال کرتے اب ان کا استعمال کرو تو لوگ آپکے منہ پر ہنسیں گے زو معنی جملے بول کر مزاق اڑائیں گے۔۔ یعنی ہم نے اپنا ہنسنے کا معیار یہ کر لیا ہے کہ غلیظ گفتگو پر ہنسیں گے۔۔ اس کی مثال ہمارے یو ٹیوبر آپکے سامنے ہیں۔  گندی فحش گالیاں استعمال کر رہے ان پر ہنس رہے اور ایسی زبان کے لوگوں کو مزید بڑھاوا دے رہے ہیں۔۔ ہم انکے گناہ میں شریک ہو رہے ہیں۔۔ اور یہ سب جو جا بجا ہم نے اپنے اوپر پڑوسی ملک کا مواد مسلط کر لیا ہے اسکا نتیجہ ہے جو موضوعات ہم گھر میں زکر کرنا بھی پسند نہیں کرتے تھے اب...

دکھ اور دکھیdukh aur dukhi0

دکھی اور دکھ دکھی اور دکھ آج کا بلاگ ہے دکھ کے بارے میں دکھ دو طرح کے ہوتے ہیں اپنا دکھ پرایا دکھ اپنا دکھ : اپنا دکھ وہ ہوتا ہے جو صرف آپ جھیلتے ہیں محسوس کرتے ہیں عموما اپنے دکھ میں آپ سے زیادہ دکھی کوئی نہیں ہوتا دوسروں کو آپ کے دکھ محسوس نہیں ہوتے آپ کو اپنے دکھ کے بارے میں دوسروں کو بتانا پڑتا مگر اسکا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ آپ انکو اپنے دکھ بتا کر دکھی کر سکتے ہیں پرایا دکھ : پرایا دکھ وہ ہوتا جو کسی دوسرے کا ہو اور اسکی آپ کو بھی اسی طرح پروا نہیں ہوتی جس طرح دوسروں کو آپ کے دکھ کی دکھی ہو جانا کبھی بھی اختیاری نہیں ہوتا دکھی رہنا اختیاری ہوتا اس میں آپ کو بار بار خود کو یاد ڈالنا پڑتا ہے کہ آپ دکھی ہیں aik aur raiyay by Nazia Zaidi sochna tu paryga #aikaurraiayay #Pakistanipolitics #think #syasat #parliment #IamPakistan #democracy #syasibatain #khabrain #tajziyay

garmi se kesay bachain گرمی سے کیسے بچیں

آجکا موضوع ہے گرمی آجکا  موضوع ہے گرمی تو جناب جسے کہ گرمی میں گرمی ہوتی ہے تو گرمی میں گرمی لگتی ہے  تو چونکہ گرمی میں آپکو سردی نہیں لگتی تو گرمی ہی لگے گی  آج ہم آپکو گرمی کا توڑ بتائیں گے  ١: گرمی میں ایئر کنڈیشن کا استمال کریں  ٢: پنکھے کے نیچے زیادہ سے زیادہ بیٹھیں  ٣: پانی پیاس لگنے پر ضرور پیا کریں  ٤: دھوپ میں نکلنے سے پہلے .... کا سن بلاک لگانا نہ بھولیں ورنہ آپ کالے ہو جائیں گے  ( اب برانڈ کی پروموشن کیوں کرتی ) ٥:گرمی لگے تو غصہ کر لیں غصہ گرمی کم تو نہیں کرتا مگر گرمی لگ رہی ہے یہ ضرور بھلا دیتا  ٦: گھر میں پانی وافر ہو تو نہا بھی لیا کریں  ٧: ٹھنڈی چیزیں کھائیں اگر دانتوں میں ٹھنڈا گرم نہ لگتا ہو تو برف چبائیں سب سے سستا پڑیگا  ٨: روزہ رکھا ہو تو ان سب کاموں میں سے صرف وہ کریں جس سے روزہ نہ ٹوٹتا ہو  ٩:افطاری میں پانی پیئں مگر یہ سوچ کر کہ سحری تک آپ جتنا چاہیں پی سکتے ہیں سو حدکچی پن نہ دکھائیں  (حدکچی پن کا مطلب ہوتا کسی چیز پر ٹوٹ پڑنا جسے دوربارہ ملنی ہی نہیں ) ١٠: اپنی اردو بہتر ب...