RABI PIRZADA AND OUR SOCIETYرابی پیرزادہ اور ہمارا معاشرہ
ایک وقت تھا سیاست اور تفریحی صنعت دو مختلف شعبے سمجھے جاتے تھے۔ فنکاروں کا کام صرف تفریحی مواد کا حصہ بننا ہوتا تھا سیاست اور مزہب کے بارے میں انکی کیا رائے ہے وہ کیا پسند کرتے ہیں کیا ناپسند سب ان کے اپنے خیالات ان تک ہی محدود رہتے تھے۔سوشل میڈیا جب سے آیا اور فنکاروں سے عام عوام کا رابطہ آسان ہوا اب دھڑا دھڑ ہر فنکار اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ کو عوام الناس پر اپنی رائے چلانے کیلئے استعمال کر رہا ہے۔یہ رواج حمزہ علی عباسی سے شروع ہوا تو پوری فلمی صنعت ڈرامے کی صنعت کا ہر چیدہ چیدہ فنکار اپنی سیاسی رائے دیتا نظر آیا۔یوں جیسے رائے عامہ ہموار کر نے کیلئے فنکاروں کو بھی پراپیگنڈہ ٹول کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ ہر چھوٹے بڑے فنکار نے کوئی نہ کوئی بیان ضرور دیا ہے۔ اور مخصوص ہی بیانیہ رکھنے والوں کو ہی آپ جا بجا سوشل میڈیا میں بھی دیکھ رہے ہوں گے۔کچھ اپنے بیانئے اور رائے کی سختی کے باعث ٹھیک ٹھاک متنازع بھی ہوئے انکے پرستار نالاں ہوئے تو کچھ کے بے تحاشا بڑھے۔ ایسی ہی ایک فنکارہ رابی پیرزادہ بھی تھی۔ تھی اسلیئے کہا کہ حالیہ ایک ٹویٹ میں رابی نے شوبز کو چھوڑ دینے کا اعلان کیا ہے۔رابی پیرزادہ کبھی بے حد مشہور نہیں رہی ۔ نا گلوکاری میں بہت مقام بنایا نہ ہی اداکاری میں۔تاہم اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر کافی متحرک ضرور نظر آئیں۔ ایک ویڈیو انکی بے حد مشہور ہوئی تھی جس میں وہ قرآن کی تلاوت کر رہی تھیں۔ انکی اس ویڈیو پر اچھا تبصرہ نہ ہونے کے برابر نظر آئے گا۔ بیشتر لوگ انکی اس کاوش کو مشہور ی کیلئے ایک نیا ناٹک قرار دے رہے تھے تو کوئی تلاوت میں قرآت کی غلطیاں نکالتا رہا۔کسی نے میک اپ پر اعتراض کیا تو کوئی نا محرموں کو چہرہ دکھا کر قرآن پڑھنے کو بدعت سے تعبیر کرتا رہا۔ جس نےانکی حمایت بھی کی تو ان الفاظ میں کہ اللہ آپکو قرآن پر عمل کرنے کی توفیق بھی دے ۔ یعنی ایک بے حد غیر متنازعہ نیک عمل بھی لوگوں کی نکتہ چینی سے نہ بچ سکا۔ رابی پیرزادہ نے حال ہی میں ویڈیو بھی ریلیز کی جس میں انہوں عمران خان کی تبدیلی حکومت کے پڑخچے اڑائے اور خوب لتے لیئے۔اس کے بعد ایک میجر جنرل آصف غفور کی ٹویٹ پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا جس میں وہ نیلم منیر کے آئٹم سانگ کی حمایت کرتے نظر آتے ہیں۔یہ دونوں کام ایسے ہیں جو آجکل ہر چھوٹا بڑا فنکار کر رہا ہے۔ ٹویٹ اور وی لاگز یا پوڈ کاسٹ ۔ مگر ان سب سے ذیادہ مشہور انکی حالیہ لیک ویڈیو ہوگئ ہے جس کے بارے میں سننے میں یہ آیا ہے کہ قابل اعتراض مواد سے بھری یے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہم بحیثیت ایک اسلامی ملک مسلم معاشرہ کس قدر اخلاقی گراوٹ کا شکار ہیں ۔ایک طرف ہم اپنی خواتین کو برقے بانٹ رہے ہیں دوسری جانب انکے سر کی چادر تک چھیننے کے در پر ہیں۔ مجھے ایک اخلاقی جواز نہیں ملتا ایسی ویڈیو کو اپلوڈ کرنے کا۔ چلو کر بھی دی تھی کسی بد بخت نے اسکو شئیر کرنے اس پر باتیں کرنے اور رابی کو برا بھلا کہنے والے کس منہ سے خود کو مسلمان کہتے ہیں جو اسلام کی ایک ایک تعلیم کے الٹ کام کر رہے ہیں۔ ایک عورت کی تزلیل ، اسکے عیب کی تشہیر، اس پر بنااپنے گریبان میں جھانکے فتوے دے رہے ہیں۔ رابی پردہ نہیں کرتی مگر یقین رکھئے اسکےکسی فعل کا اسکی قبر میں جا کر آپکو حساب نہیں دینا پڑے گا اسی طرح ان تمام کاموں کر کرنے پر ان تمام گناہوں میں اپنی روح کو لتھڑ لینے کا حساب رابی آپکی قبر میں آپکی جانب سے نہیں دے گی۔خدارا رحم کیجئے خود پر رابی پر۔ ابھی چند ہی دن گزرے ایک جج کی بھی ایسی ہی ویڈیو لیک ہوئی کیا آپ نے تب انکے خلاف ایسا کوئی ٹرینڈ نکالا؟ انکے ٹوئٹر اکائونٹ پر جا کر تبرہ کیا؟ پھر رابی ہی کیوں کیونکہ وہ عورت ہے؟ لیکن یاد رکھئے قیامت کے دن حساب صرف عورتوں کا ہی نہیں ہوگا مردوں کا بھی ہوگا اور جس طرح پردے کا حکم قرآن میں عورتوں کو بعد میں اور مردوں کو نگاہ جھکانے کا حکم پہلے دیا گیا اگر قیامت کو حساب بھی جسے پہلے نصیحت کی گئ ہے اس سے پہلے لے لیا گیا تو آپ کے پاس اپنے لیئے کیا دلائل ہونگے اس رزیل حرکت کے؟
اسی پر بس نہیں رابی کیلئے سیو آ سول ٹرینڈ شروع کرنے والے مزید اخلاقی دیوالیئے کا شکار نظر آرہے ہیں۔ کسی ناحق موت کی اطلاع ملتی ہے تو آپ احتجاجا اپنا گلا کاٹ کر مر نہیں جاتے۔ رابی کی لیک ویڈیو کیلئے آپ لوگ اپنی جو تصاویر شئیر کر رہے ہیں اسکا حساب بھی آپکو دینا ہوگا تب رابی شائد بچ جائے کہ ایسا اس نے خود نہیں کیا آپ بھی اپنے حساب کیلئے جواب سوچ کر رکھیں کیونکہ قیامت صرف وہی نہیں جو ایک بار دنیا کے اختتام پر آئے گی۔ قیامت وہ بھی ہے جو اس سب ہرزہ سرائی کو سہنے والی پر گزر رہی۔ رحم کیجئےاس پر بھی خود پر بھی۔۔
آخری بات۔ لڑکیوں کیلئے۔۔۔شوہر بوائے فرینڈ دوست کوئی بھی اگر آپکی عزت کرتا ہے آپکو ایک جسم سے زیادہ ایک وجود تسلیم کرتا ہے تو وہ کبھی آپ سے ایسا کچھ مطالبہ نہیں کرے گا جو آپ کو محض ایک قابل دید جنس بنا دے۔
شکریہ۔۔
اسکو بھی پڑھیئے
aurat-march-2020
aik aur raiyay by Nazia Zaidi sochna tu paryga #aikaurraiayay #Pakistanipolitics #think #syasat #parliment #IamPakistan #democracy #syasibatain #khabrain #tajziyayaik aur raiyay by Nazia Zaidi
sochna tu paryga
#aikaurraiayay #Pakistanipolitics #think #syasat #parliment #IamPakistan #democracy #syasibatain #khabrain #tajziyay
#pakistan #lahore #karachi #islamabad #india #pakistani #love #instagram #fashion #photography #imrankhan #urdu #follow #urdupoetry #instagood #pakistanistreetstyle #punjab #kashmir #peshawar #poetry #nature #islam #pakistanzindabad #like #dubai #rawalpindi #tiktok #pakistanifashion #bollywood #bhfyp

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں