garmi se kesay bachain گرمی سے کیسے بچیں

آجکا موضوع ہے گرمی


آجکا  موضوع ہے گرمی

تو جناب جسے کہ گرمی میں گرمی ہوتی ہے تو گرمی میں گرمی لگتی ہے 
تو چونکہ گرمی میں آپکو سردی نہیں لگتی تو گرمی ہی لگے گی 
آج ہم آپکو گرمی کا توڑ بتائیں گے 
١: گرمی میں ایئر کنڈیشن کا استمال کریں 
٢: پنکھے کے نیچے زیادہ سے زیادہ بیٹھیں 
٣: پانی پیاس لگنے پر ضرور پیا کریں 
٤: دھوپ میں نکلنے سے پہلے .... کا سن بلاک لگانا نہ بھولیں ورنہ آپ کالے ہو جائیں گے 
( اب برانڈ کی پروموشن کیوں کرتی )
٥:گرمی لگے تو غصہ کر لیں غصہ گرمی کم تو نہیں کرتا مگر گرمی لگ رہی ہے یہ ضرور بھلا دیتا 
٦: گھر میں پانی وافر ہو تو نہا بھی لیا کریں 
٧: ٹھنڈی چیزیں کھائیں اگر دانتوں میں ٹھنڈا گرم نہ لگتا ہو تو برف چبائیں سب سے سستا پڑیگا 
٨: روزہ رکھا ہو تو ان سب کاموں میں سے صرف وہ کریں جس سے روزہ نہ ٹوٹتا ہو 
٩:افطاری میں پانی پیئں مگر یہ سوچ کر کہ سحری تک آپ جتنا چاہیں پی سکتے ہیں سو حدکچی پن نہ دکھائیں 
(حدکچی پن کا مطلب ہوتا کسی چیز پر ٹوٹ پڑنا جسے دوربارہ ملنی ہی نہیں )
١٠: اپنی اردو بہتر بنائیں تا کہ مجھے اپنے لکھےگیے الفاظ کے معنی نہ لکھنے پڑیں 
امید ہے اس سب کو پڑھ کے آپ کی کنولے ڈگی میں  اضافہ ہوا ہوگا

لائیک کمینٹ کرنا نہ بھولیں گا مجھے صرف تعریف پسند ہے ویسے 


aik aur raiyay by Nazia Zaidi sochna tu paryga #aikaurraiayay #Pakistanipolitics #think #syasat #parliment #IamPakistan #democracy #syasibatain #khabrain #tajziyay

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

Quaid e azam ke 14 nakat pehla nukta

احمقوں کا ریوڑ Bewildered Herd and modern era

ففتھ جنریشن وار اور ہم