ملک میں ترقی شروع ہو گئ ہے۔taraqi woh bhi taraki hui

آج ایک کہانی سناتی ہوں ایک دفعہ کا ذکر ہے ایک شخص ریڑھی میں گدھا جوتے سامان لادے جا رہا تھا۔ ریڑھی کے دو کی بجائے ایک پہیہ تھا ۔ دوسرا پہیہ سامان کے ساتھ اوپر رکھا دور سے نگاہ میں آرہا تھا۔ وہ شخص ریڑھی کے دوسرے پہیئے کی جانب سے خود جتا ہوا آدھا بوجھ اٹھائے تھا۔۔ کسی نے دیکھا تو تعجب سے پوچھا کیا پہیہ خراب ہے؟
وہ شخص بولا نہیں ہرگز نہیں۔
کسی نے مزید حیرانی سے پوچھا تو پھر اسے سامان کے ساتھ اوپر کیوں لاد رکھا ہے اسکی جگہ اسے لگاتے کیوں نہیں۔۔
اس شخص نے کمال سادگی سے جواب دیا۔ جو کام میں خود کر سکتا ہوں اسکیلئے پہیہ کیوں لگائوں۔ ؟؟؟
کسی نے پھر اسے بے وقوف کہا اور آگے بڑھ گیا۔
اب آج کی کہانی سنیئے۔


 یقین کیجئے جب نیوز فیڈ میں ٹرولنگ کرتے لوگوں کو اس خبر پر مضحکہ اڑاتے دیکھ کر میں حقیقتا یہی سمجھی کہ نیوز نہیں بلکہ خود ہی بنائی گئ کوئی مزاحیہ تصویر ہے مگر نہیں جناب یہ واقعی بیان ہے ہمارے سپہ سالار کا۔ سوال یہ پیدا  ہوتا ہے کہ ترقی ہے کونسی۔
۔



 معاشی ترقی جس میں ٹماٹر کی قیمت ڈالر سے ذیادہ ہے۔ تعلیمی ترقی جس میں تعلیم کا بجٹ کاٹ کر کم کر دیا گیا ہے؟جغرافیائی ترقی ؟ جس میں ہماری شہہ رگ کشمیر کو کاٹا جا چکا ہے ؟ بین  القوامی تعلقات میں ہم تنہا کھڑے ہیں کوئی ہمارا پرسان حال نہیں ہے۔ آخر کونسی ترقی نظر آرہی ہے ہمارے معتبر ادارے کے معتبر سربراہ کو ؟ مجھے بس ایک ہی ترقی نظر آئی ہے عمرانی دور میں وہ ہے بدزبانی کی ترقی۔ منہ کھول کر ہر قسم کی بد زبانی ہر کسی کے منہ سے سننے کو مل رہی ہے بے حسی کا عالم یہ ہے کہ بیمار کو بھی نہیں چھوڑتے سیاست میں کہتے ہیں کہ خون کا رشتہ نہیں ہوتا لگتا ہے انسانیت کا بھی کوئی ناطہ نہیں رہا۔ یہ ترقی مبارک ہو عوام  کو۔۔ اگر اس تبدیلی کا انتظار تھا تو آچکی ہے 
یہ تبدیلی۔


اب زرا اول الذکر کہانی سے اسکو ملائیے۔  ہم کہیں پہیئہ 
اوپر رکھ کر جتے ہوئے تو نہیں ہیں؟ 
کیونکہ بقول جنرل آصف غفور


 پھر بھی اگر ایسا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کوششوں سے ملک کے یہ حالات ہیں تو پھر کشمیر کے مسلئے کے حل کیلئے کس ادارے سے رجوع کریں؟؟؟


mazeed perhyay




aik aur raiyay by Nazia Zaidi sochna tu paryga #aikaurraiayay #Pakistanipolitics #think #syasat #parliment #IamPakistan #democracy #syasibatain #khabrain #tajziyayaik aur raiyay by Nazia Zaidi
sochna tu paryga
#aikaurraiayay #Pakistanipolitics #think #syasat #parliment #IamPakistan #democracy #syasibatain #khabrain #tajziyay
#pakistan #lahore #karachi #islamabad #india #pakistani #love #instagram #fashion #photography #imrankhan #urdu #follow #urdupoetry #instagood #pakistanistreetstyle #punjab #kashmir #peshawar #poetry #nature #islam #pakistanzindabad #like #dubai #rawalpindi #tiktok #pakistanifashion #bollywood #bhfyp

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

Quaid e azam ke 14 nakat pehla nukta

احمقوں کا ریوڑ Bewildered Herd and modern era

ففتھ جنریشن وار اور ہم