Usefull android urdu keyboard

جب سے اینڈروائد کا اردو کی بورڈ آیا ہے زندگی آسان ہو گئی ہے۔ ایک وقت تھا کوئی شعر کوئی اچھا قول لگانا عذاب ہو جاتا تھا۔ ایک ایپ استعمال کرتی تھی میں جس میں بہت سارے اردو الفاظ کی درست اشکال نہیں بن پاتی تھیں اوپر سے خودکار درستگی ایسے ایسے نئے الفاظ جنم دیتی تھی کہ دماغ عش عش بعد میں کرتا تھا بھک سے پہلے اڑ جاتا تھا۔۔ انگریزی میں کوئی مراسلہ نظروں سے گزرے ٹھیک مگر اردو لکھی ہو تو سب نے اپنی مرضی کے ہی انگریزی حروف چنے ہوتے تھے دماغ پچی ہو جاتا تھا پڑھنے میں۔۔
میری ایک دوست قصہ سناتی تھی اسکے والدین نے نیا نیا موبائل فون جب لیا تھا اسے بھی دلایا تھا تو ایکدن وہ گھر میں تھی کہ اسے اپنی والدہ کا پیغام موصول ہوا۔۔
لکھا تھا T..
اس نے موبائل کو چار طرف گھما کر دیکھا بھئی آگے پیچھے کوئی حوالہ متن مرکزی خیال کوئی تشریح کوئی خلاصہ سب ندارد۔۔ خیر وہ یہی سمجھی کہ غلطی سے بھیج دیا ہوگا کچھ دیر بعد امی واپس آئیں تو ڈانٹنے لگیں کہا بھی تھا چائے بنا کر رکھنا سر میں شدید درد تھا میرے۔۔
اپنے والدین کو رومن اردو سکھانے میں مجھے خود دانتوں پسینہ آیا مگر اب خدا کا شکر ہے دونوں نے پڑھنی لکھنی سیکھ لی ہے اور اب اردو کی بورڈ بھی موجود ہے جواب دینے میں آسانی۔۔
مجھے بنیادی طور پر اردو کی بورڈ سے لکھنے میں شروع شروع میں کافی دیر لگتی تھی پھر ایکدن میں نے سوچا ایسا کیوں اس دن میں نے صرف اتنا کیا سارے پیغام اردو میں بھیجے سب رابطہ نمبر اردو میں محفوظ کیئے اب میری رفتار اردو کی بورڈ میں زیادہ اچھی ہو گئ ہے۔۔
لیکن اب بھی اگر مجھے ایسا پیغام موصول ہوتا ہے
heya ,wna frandship me..
halo, kse hu
تو دل کرتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

by h
aik aur raiyay by Nazia Zaidi sochna tu paryga #aikaurraiayay #Pakistanipolitics #think #syasat #parliment #IamPakistan #democracy #syasibatain #khabrain #tajziyay

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

Quaid e azam ke 14 nakat pehla nukta

احمقوں کا ریوڑ Bewildered Herd and modern era

ففتھ جنریشن وار اور ہم