اشاعتیں

ایک کھڑی رائے aik khari raiyay

تصویر
aik aur raiyay by Nazia Zaidi sochna tu paryga #aikaurraiayay #PAkistanipolitics مستقل کالم کا نام : ایک اور رائے کالم کا نام :ایک کھڑی رائے  مصنف: نازیہ زیدی مجھے کچھ دنوں سے کشمیریا ہوگیا ہے۔ اٹھتے بیٹھتے بس دھیان مسلئہ کشمیر کی طرف لگا رہتا ہے۔ سماجی روابط کی ویب گاہوں پر بھر بھر کے کشمیر سے متعلق صفحات پسند کر رکھے نیز ہر اس کس و ناکس کی۔پیروکار بھی حسب توفیق بن جاتی ہوں جو کشمیر سے متعلق مراسلے شائع کرے۔ اس فیس بک و ٹوئٹری جہاد پر یقین کیجئے مجھے دل سے یقین ہے کہ کشمیر کا مسلئہ یونہی لائک و شئیر کرتے ہوئے حل کر کے نوبل امن پرائز اپنے نام کر لوں گی۔ گو اگر اس طرح سے نوبل انعام مل سکتا ہے تو دعوےداران میں حکومتی ارکان جو ٹوئٹر پر بےحد متحرک ہیں دھڑا دھڑ ٹویٹ کرکے میری راہ کھوٹی کر سکتے ہیں مگر میرے پاس کچھ اپنے نوبل انعام کے حقدار ہونے کے حق میں دلائل ہیں جو بوقت ضرورت پیش کر سکتی ہوں۔ پہلی دلیل تو یہ ہے میں ایک عدد عام سی شہری کم طالبہ ہوں نہ میرے پاس جنگجو ہتھیار نہ میں تربیت یافتہ کہ لائن آف کنٹرول پر جا کر بھارت پر توپ کے گولے داغ سکوں نہ خارج پالیسی میرے ہ...

funny urdu paragraph

کتنا اچھا ہے کہ ہم اپنے اعضاء اتار کر کہیں رکھ نہیں سکتے سوچیں اگر ایسا ممکن ہوتا تو ؟ کوئی صبح اٹھ کر اپنی ٹانگیں  ڈھونڈ رہا ہوتا  اف کہاں چلی گیں ؟ رات کو درد تھا تو اتار کر سو گیا تھا ۔۔۔ اف میرے ہاتھ نظر نہیں آ رہے امی رات کو تو دیکھتے ہوئے لاؤنج میں بھول گیا تھا  آگے سے امی کہتیں چھوٹا لے گیا کہ رہا تھا اپنے ہاتھ دھو کر دھوپ میں رکھ دئے بھیا سے کہنا وہ لے لیں  امی مرے کان نہیں مل رہے میرے ڈائمنڈ کے ٹاپس تھے ان میں کوئی روتی  امی سدرہ بلا رہی ہے پوری چلی جاؤں ؟ ہمیشہ آپ میرا سر بھجوا دیتی ہیں  خاندان کی تقریبات میں انٹی شکوہ کرتیں  آپ کے بچے سر نہیں بھیجتے ہمیشہ ٹانگیں لے کر آتی ہیں آپ کبھی پورے بچے بھی دیکھا دیں ماشااللہ ٹانگیں تو خوب لمبی ہو گئی ہیں ڈانٹ پڑتی ہزار بار کہا ہے خود کو مکمل کر کے رکھا کرو اب یہ گھٹنا کسکا ہے با ہر صحن مین  پڑا تھا بتاؤ کوئی لے جاتا پتا بھی نا چلتا امی چلاتیں  ابا شکایت کرتے اتنی ناکامی اولاد ہے کہا سودا لینے ساتھ چلو صاحب زادے نے ٹانگیں بھیج دیں بس سارا سودا اٹ ھا کر خود لایا ہوں یہ گھر میں لیٹے  گیم ...

قابل فخر پاکستانی PRoud Pakistani

قابل فخر پاکستانی چین: چین پاکستان کا دوست ملک ہے مگر اگر آپ کسی چینی سے پوچھیں کہ پاکستان کے نام پر سب سے پہلے کیا زہن میں آتا ہے؟ تو وہ جواب دیتے ہیں مددگار دوست جب چین میں زلزلہ آیا تھا تب پاکستان نے بہت دل کھول کر امداد کی تھی  جاپان: جاپان میں ایک بار ایک لیب میں دھماکا ہوا جس سے ایٹمی ری ایکٹر تباہ ہو گیا تھا۔۔ اس شہر میں تابکاری کے اثرات اتنے زیادہ تھے کہ لوگ وہاں جانے کو تیار نہیں تھے سب سے پہلے وہاں کی پاکستانی کمیونٹی کھانا پکا کر زخمیوں کی داد رسی کو پہنچی تھی۔۔ برطانیہ: برطانیہ میں پچھلے سال ایک کئی منزلہ عمارت میں آگ لگی تھی سحری کا وقت تھا سب سے پہلے داد رسی کو گرد و نواح میں رہنے والے پاکستانی اور مسلمان پہنچے تھے پاکستان : دو ہزار پانچ کے زلزلے میں جب بار بار تنبیہہ بھی کی گئ تھی کہ اس زلزلے کے بعد اسے زیر اثر مزید زلزلے آئیں گے لوگ جوق در جوق متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان لیکر پہنچے تھے۔۔ اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے بھی دل۔کھول کر امداد بھیجی تھی سری لنکا: مائو نواز باغیوں نے سری لنکا میں آفت مچا رکھی تھی کوئی ملک سری لنکا اپنے کھلاڑی بھیجنے کو تیار نہ تھا۔۔...

kora karkut

مجھے میرے گھر والے پاگل کہتے ہیں۔۔  جانتے ہیں کیوں؟۔  کیونکہ جب بھی ہم کہیں باہر جاتے میں کسی کو گاڑی سے باہر کسی قسم کا کچرا پھینکنے نہیں دیتی اور کسی کو اعتراض ہو تو شاپر بھی خود تھام کر رکھتی ٹھیک ہے آپ نے نہیں اٹھانا تو مجھے دے دیں تو ہوتا پھر یہ ہے کہ جہاں بھی جائیں ایک شاپر ہماری گاڑی کا تیار ہوتا ہے جس میں راستے سے یا گھر سے لیکر گئی اشیا کے خالی شاپر ریپر اور دیگر کچرا جمع ہوتا ہے ۔ یہ کام آسان نہیں تھا شروع شروع میں بہت تنقید سہی جان نہ کھائو۔۔ حد ہوتی ہے کیا ڈرامہ ہے اسطرح کی باتیں سنیں ۔ ایکبار ہم روڈ ٹرپ پر گئے گاڑی میں اتنا کچرا جمع ہوا کہ مجھے ڈانٹ بھی پڑی ایسا بھی ہوا راستے میں کہیں کوڑا پھینکنے کا موقع نہ ملا مجھے گھر تک لانا پڑا بے چارے میرے گھر والے جاہل نہیں کوڑا پھینکنے کی عادت بھی نہیں مگر اتنے سخت بھی نہیں تھے سوچتے تھے کوئی حرج بھی نہیں  ۔۔ اور اب یہ حال ہے کہ میں ناراض ہو جائوں گی یا بولوں گی اس لیئے کوڑا کم از کم میری گاڑی سے کبھی سڑک پر نہیں پھینکا جاتا۔۔  راولپنڈی میں اس دور حکومت میں ایک ترک کمپنی سے معاہدہ کیا گیا کوڑا اٹھانے کا جس کے ن...

Pakistani Tiny youtubers realy Tiny

تصویر
aik aur raiyay by Nazia Zaidi sochna tu paryga #aikaurraiayay #PAkistanipolitics یونہی فیس بک پر اوپر نیچے شہہ سرخیاں دیکھتے ہوئے ہہ دو اسکرین شاٹ نظر سے گزرے ۔ یہ پاکستان کے مشہور اور متنازعہ کامیڈین کے خیالات ہیں جنہیں پڑھ کر میں سوچ میں پڑ گئ۔ کیا واقعی؟ زیادہ پرانی بات نہیں ہے چند مہینے پہلے تک پوری یو ٹیوب بھری پڑی تھی ایسی ویڈیوز سے جن میں شام ادریس اور ڈکی بھائی کے آپس میں ہونے والے جھگڑے پر ہر ہر یوٹیوب پر مواد تخلیق کرنے والا اپنی رائے دے رہا تھا یہ دونوں جو جھگڑ رہے تھے اسکی لمحہ بہ لمحہ کی تفصیلات جابجا دکھائی دے رہی تھی ۔ سچ کہوں تو اس وقت ڈکی بھائی اور شام ادریس کے جھگڑے پر جتنی ویڈیوز بن رہی تھیں اور یہ دونوں خود بنا رہے تھے اسکا ایک فیصد بھی اس وقت کشمیر کے موضوع پر مواد دیکھنے کو نہیں مل رہا۔ جس سے میں افسوس کے ساتھ ناصر خان جان سے متفق ہو گئ ہوں۔  شام ادریس ، زید ، شاہویر جعفری ان سب کا تو کھاتہ ہی  الگ ہے یہ خود کو کینڈین سمجھیں یا غیر جانبدار پاکستانی ہیں یانہیں مورو ، ڈکی بھائی ، کھجلی فیملی وغیرہ جو مکمل طور پر پاکستان سے اپنا چینل چلا رہے ہیں ...

nend insomina

نیند آج ہم  بات کریں گے نیند پر نیند نا آنا بیماری ہے اور بیماری کا ہمیشہ علاج کروانا چاہیے مگر اگر آپ کو بیماری نہیں ہے پھر بھی سونا دشوار ہے تو آج ہم ایسی چھوٹی موٹی  ترکیبیں بتا  ئیں  گے جس سے سنا ہے نیند اچھی آتی ہے رات کو کھانا جلدی کھانا چاہیے کوفی  سگریٹ وغیرہ استما ل نہیں کرنا گرم دودھ پینا موبائل استمال نہیں کرنا وغیرہ اب یہ سب کام اگر کر سکتے تو اچھی بات ہے مگر یہ سب تو۔دوسرے بلوگ بھی بتا رہے میں نیا کیا بتا رہی ؟ نیند نا آنے کی وجہ ہوتی ہیں پریشانیاں سوچیں جو عین رات کو عود کر آتی۔ہیں دس سال۔پہلے سکول میں جو استاد کے ہاتھوں مار پڑی اسکا درد محسوس ہو۔جاتا اسکی وجہ یہ ہے کہ دن بھر آپ بھاگ دوڑ میں مصروف رہے وہ کیا وہ کہا جو آپکو کہنا یا کرنا پڑا خود سے تو۔بات کرنے کا موقع خود کو آپ نے دیا نہیں کوئی فراغت ملی بھی تو۔موبائل زندہ باد ادر پوسٹ ادر لائک بس اپکا دماغ بھی آپکو کچھ کہنا چاہتا اسکا موقع۔اسے رات کو ملتا دن میں کسی وقت یا رات کو خود کو آدھا گھنٹہ دیں جس میں بیٹھ کر صرف آپ نے سوچنا ہے میں نے سوشل میڈیا پر ہی ایک پوسٹ پڑھی تھی کہ اگر آپ۔پر س...

انگریزی گالیوں کا استعمال۔۔ angraizi gaalian

رواج جو آج کل بہت تیزی سے پھیل رہا وہ ہے انگریزی گالیوں کا استعمال۔۔ گالی گالی ہی ہے چاہے اردو میں دیں پنجابی میں دیں یا انگریزی میں۔۔ اور گالی دینے کی شدید ممانعت ہے اسلام میں۔  حضرت علی کرم اللہ وجیہہ کا فرمان ہے جو انسان ایک گالی دیتا ہے اس گالی کے بدلے اسکی قبر میں ایک بچھو کا اضافہ ہو جاتا ہے۔۔ سوچیں ہم نے کتنی گالیاں منہ پر چڑھا رکھی ہیں تکیہ کلام بنا لیا ہے زومعنی جملے بول کر اردو کے اچھے صاف جملوں کو کہنا ترک کر دیا ہے۔۔ ہم اردو میں ڈالنا اور نکالنا سادہ ترین الفاظ میں اپنی بات سمجھانے کیلئے استعمال کرتے اب ان کا استعمال کرو تو لوگ آپکے منہ پر ہنسیں گے زو معنی جملے بول کر مزاق اڑائیں گے۔۔ یعنی ہم نے اپنا ہنسنے کا معیار یہ کر لیا ہے کہ غلیظ گفتگو پر ہنسیں گے۔۔ اس کی مثال ہمارے یو ٹیوبر آپکے سامنے ہیں۔  گندی فحش گالیاں استعمال کر رہے ان پر ہنس رہے اور ایسی زبان کے لوگوں کو مزید بڑھاوا دے رہے ہیں۔۔ ہم انکے گناہ میں شریک ہو رہے ہیں۔۔ اور یہ سب جو جا بجا ہم نے اپنے اوپر پڑوسی ملک کا مواد مسلط کر لیا ہے اسکا نتیجہ ہے جو موضوعات ہم گھر میں زکر کرنا بھی پسند نہیں کرتے تھے اب ...