2020 and PTI Govt

شیر آیا شیر آیا۔
بچپن میں کہانی سنی تھی کہ ایک شرارتی بچہ گائوں کے لوگوں کو چلا چلا کر اکٹھا کر لیا کرتا تھا کہ شیر آگیا ہے مجھے بچائو۔ لوگ بھاگے بھاگے اسے بچانے آتے تھے تو وہ دانت نکوس کے ہنستا تھا لوگوں نے رفتہ رفتہ اس کی پکار کو نظر انداز کر نا شروع کردیا ایکدن جب سچ مچ شیر آیا تو اسکے بارہا پکارنے پر بھی کوئی اسکی مدد کو نہ آیا نتیجتا وہ شیر کا لقمہ شکار بن گیا۔ کچھ ایسا ہی معاملہ پچھلے کچھ سالوں سے دیکھنے میں آرہا ہے ۔ مستقل ہمارا میڈیا پانامہ وانامہ و نجانے کون کون سے لیکس کا ڈنکا بجا رہا ہے ہر سیاست دان کرپٹ ہے ہر کسی کی جائدادیں ہیں سب نے لوٹ کھایا وغیرہ شروع شروع میں بہت اثر لیا لوگوں نے نفرتیں پالیں
لوگوں کو لگنے لگا انکا مسلئہ دو وقت کی روٹی نہیں بلکہ کرپشن ہے وہ بھی جو سیاست دان کرتے ہیں۔
 جنکو میڈیا نے صادق و امین سیاست دان قرار دیا انکو نجات دہندہ سمجھنے لگے عدالتوں سے انکو کلین چٹ دی گئ بقیہ جتنے بھی چیدہ چیدہ سیاست دان بچے وہ کسی نہ کسی الزام میں جیل میں ہیں یہاں معاملہ ختم ہوجانا چاہیئے تھا ۔ اب صادق و امین کی حکومت ہے مگر اب عوام اس رونے سے تنگ آچکے ہیں کہ کرپشن انکا مسلئہ ہے۔ اسی بچے کی طرح جو شیر آیا شیر آیا چلاتا تھا اور لوگ جمع کر لیتا تھا عمران خان کرپشن کرلی سابقہ حکومت نے، کرپشن کی سابقہ حکومت نے چلا چلا کر جو لوگ جمع کر لیتے تھے 
وہ لوگ بھی اب یہ سوچنے پر مجبور ہوگئے ہیں بھئ اب کرلی تو کیا کریں جیل میں ڈال تو دیا ہے اب تو ملک کے حالات ٹھیک کرو مگر نہ جی ڈالر ہےتو وہ قابو سے باہر ہے مہنگائی دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے آٹے کا بحران پیدا ہو چکا ہے کہ لوگ یہ سوچنے لگے ہیں کہ بھئ اس صادق و امین سے وہ بڑی بڑی کرپشن کرنے والے بہتر تھے جن کے دور میں کوئی وفاقی وزیر آٹے کے بحران کا ذمہ دار عوام کے ذیادہ روٹیاں کھا لینے کو نہیں ٹھہراتا تھا جہاں روٹی کا وزن کم ہونے پر تنور والوں کو سزا مل جاتی تھی اب یہ حال کہ شوکت یوسفزئی صاحب فرماتے ہیں چلیں چھوٹا پیڑا بنا لیں مطلب آخر آپ لوگ کرنا کیا چاہتے ہیں؟ اور کون لوگ ہیں جو آپکو یہ سب کرنے دے بھی رہے ہیں یا مدد کر رہے ہیں۔۔ زیل میں سابق آمر مشرف کا نیشنل ٹی وی پر دیا گیا انٹرویو موجود ہے جو خون کھولانے کو کافی ہے۔ انکا دور ماشا اللہ سے ایسا دور تھا کہ ملک میں دہشت گردی کا آغاز ہوا عوامی رائے کے برخلاف دھڑا دھڑ پاکستان کی سرزمین جنگوں میں استعمال ہوئی کشمیر جو آج بھارت کے قبضے میں چلا گیا ہے اسکی لائن آف کنٹرول پر باڑ بھی بھارت انہی کے دور میں لگا گیا مگر ان سے بڑا محب وطن کوئی ہے نہیں  پاکستان میں۔ سابق فوجی ہونے کے ناطے ۔۔ انکے خلاف فیصلہ آتا یے تو عدالت ہی کالعدم قرار۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہیں ایک سیاست دان کے خلاف فیصلہ دینے والا جج خود اعتراف کرتا ہے کہ بھئ مجھ پر دبائو تھا تو عدالت دور وہ فیصلہ 
تک کالعدم قرار نہیں دیا جا سکتا۔ 
1999 
میں کارگل واقعے کا ذمہ دار انکے مطابق پاکستانی سیاستدان نواز شریف تھا تو آجکل جب انکی پشتوں کی کرپشن کھنگالی جا رہی ہے تو کارگل واقعے کی تحقیقات کرا کر اس معاملے پر سزا کیوں نہیں دی جارہی؟ ستر کی دہائی کے اثاثوں کی تحقیقات کی جا رہی ہے 1997 میں قرض اتارو ملک سنوارو مہم کے ذریعے جب پوری دنیا سے پاکستانیوں نے امداد بھیجی اس دفعہ کیا نواز شریف کے ٹولے نے کرپشن نہیں کی؟ یا وہ رقوم قومی مفاد میں  مشرف نے کسی بھی بجلی گیس یا دیگر عوامی مفاد کے منصوبے میں استعمال نہ کرکے کرپشن سے بچا لی نواز شریف اربوں کی کرپشن کے ساتھ اگر بجلی گیس کے منصوبے بنا کر لوڈ شیڈنگ میں کمی کر سکتا ہےمیٹرو ، موٹر وے بنا سکتا ہے تو مشرف کے دس سالہ دور میں جب ملک میں محب وطن فوجی آمر کا راج تھا بجلی گیس کے نئے منصوبے کیوں نہ لگے کہ بعد میں اگلے دس پندرہ سال ہم نے شدید بحران کی کیفیت میں گزارے سب سے بڑھ کر جب وہ ایک عدد ریٹائرڈ فوجی ہے تو وہ ایک سویلین بن چکا ہے اسکے لیئے حاضر سروس آرمی چیف کو حکومت کو دبائو میں لا کر اسے بیرون ملک بھجوانا کیا زیب دیتا ہے؟
پچھلے دنوں ایک وفاقی وزیرنے فوجی بوٹ پروگرام میں لا کر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ موصوف کابوٹ لانے کا مقصد جو بھی رہا ہو مگر اس پروگرام کو دیکھ کر عام آدمی یہی سمجھ پایا ہے کہ فوج کا دبائو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو آرمی ایکٹ کی بلا مشروط حمایت پر مجبور کر گیا ہے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آیا وفاقی وزیر اس سے زلیل قومی ادارے کو کر رہے تھے یا سیاست دانوں کو؟ مجھے یہ سمجھ نہیں آتا کہ آخر کب تک کہاں تک لوگوں کو بے وقوف بنایا اور سمجھا جاتا رہے گا۔ پہلے ایک فوجی آمر ببانگ دہل ایک نیشنل ٹی وی پروگرام میں آکر کہتا ہے کہ سابقہ آرمی چیف راحیل شریف  کا میں باس تھا کیسے نا وہ میری 
مدد کرتا ۔ کیا مزاق چل رہا ہے پاکستان کے ساتھ؟ 
یہ بھی پڑھ لیں
carona-virus-ya-karo-na-virus.
aik aur raiyay by Nazia Zaidi sochna tu paryga #aikaurraiayay #Pakistanipolitics #think #syasat #parliment #IamPakistan #democracy #syasibatain #khabrain #tajziyay

aik aur raiyay by Nazia Zaidi 
sochna tu paryga 
#aikaurraiayay #Pakistanipolitics #think #syasat #parliment #IamPakistan #democracy #syasibatain #khabrain #tajziyay

#pakistan #lahore #karachi #islamabad #india #pakistani #love #instagram #fashion #photography #imrankhan #urdu #follow #urdupoetry #instagood #pakistanistreetstyle #punjab #kashmir #peshawar #poetry #nature #islam #pakistanzindabad #like #dubai #rawalpindi #tiktok #pakistanifashion #bollywood #bhfyp

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

Quaid e azam ke 14 nakat pehla nukta

احمقوں کا ریوڑ Bewildered Herd and modern era

ففتھ جنریشن وار اور ہم