kabhi kisi se apne baray main mat pochain

زندگی میں انسان کو دو کام کبھی نہیں کرنے چاہیئیں۔ 
ایک تو کسی سے اپنے بارے میں رائے طلب نہیں کرنی چاہیئے دوسرا کسی کی رائے پر یقین بھی نہیں کرنا چاہیئے۔ سخت نقصان ہے اس میں وہ بھی ذہنی۔۔
دراصل ہر انسان کیلئے کامیابی خوشی طاقت عزت کا معیار الگ ہوتا ہے۔ جو آپکے نزدیک کامیابی ہے وہ کسی دوسرے کے نزدیک حماقت بھی ہو سکتی ہے۔ آپ اگر کسی معمولی سی بات پر خوش ہیں تو وہ آپ خوش ہیں کسی دوسرے کیلئے وہ محض ایک معمولی سی بات ہے۔ آپکی زندگی میں آپکے عزائم آپکے کیلئے اہم ہیں۔ کیونکہ آپ وہ کر رہے ہیں یا کرنا چاہتے ہیں۔ اب معمولی سی مثال لیجئے جب آپ کوئی بے حد خوبصورت سی قمیض اپنے لیئے خریدیں اس بات پر خوش ہوں گے پہن کر مطمئن ہوں گے مگر کوئی آپکو جتادے گا کہ فلاں جگہ یہ سستی مل رہی ہے یا یہ تو تم پر جچ نہیں رہی اس میں موٹے / موٹی لگ رہے ہو وغیرہ اب جب تک یہ جملے آپکو سننے کو نہیں ملے تھے آپ بے حد خوش اور مطمئن تھے مگر یہ جملے سن کر آپ پر اوس پڑ گئ۔جس نے یہ سب کہا اس کے نزدیک یہ اہم نہیں مگر آپکی دلی خوشی کافور ہو گئ۔ تو کیاملا اپنی خوشی کے بارے میں کسی سے رائے طلب کرکے؟ ذہنی کوفت دکھ افسردگی تو جب معمولی سی اس بات نے کہ آپ کا لباس کسی کو پسند نہیں آیا آپکو ڈھیر ساری منفی توانائی مل گئ تو جب آپ جو کرنا چاہ رہے ہیں ، کر رہے ہیں اس پر رائے طلب کرکے کسی کی منفی توانائی کا رخ اپنے کام کی جانب کیوں کرنا ہے؟ مثبت سوچیئے خود کر پرکھئیے کہ کیا وجہ ہے جو آپ یہ کام کر رہے ہیں مگر ابھی کامیاب نہیں وجہ ہوگی دلی خوشی اطمینان یہ کام کرنا اچھا لگتا ہے تو آپکے لیئے آپ اہم ہیں کسی ایرے غیرے نتھو خیرے کی رائے نہیں۔ بد دل ہوں مگر خود ہار کرکسی کے جتانے پر نہیں کہ آپ ہار رہے ہیں یقینا آپ ہار نہیں مانیں گے اور ایک دن کامیاب ضرور ہوں گے۔ خوش رہیئے خوش رکھیئے جو خود سننا پسند نہیں وہ کہیئے 
بھی مت۔ 





aik aur raiyay by Nazia Zaidi sochna tu paryga #aikaurraiayay #Pakistanipolitics #think #syasat #parliment #IamPakistan #democracy #syasibatain #khabrain #tajziyay #pakistan #lahore #karachi #islamabad #india #pakistani #love #instagram #fashion #photography #imrankhan #urdu #follow #urdupoetry #instagood #pakistanistreetstyle #punjab #kashmir #peshawar #poetry #nature #islam #pakistanzindabad #like #dubai #rawalpindi #tiktok #pakistanifashion #bollywood #bhfyp #pakistaniblogger #pakistan #pakistanibloggers #pakistani #lahore #pakistanifashion #karachiblogger #blogger #pakistanistreetstyle #karachi #foodblogger #islamabad #fashionblogger #instagram #pakistanicelebrities #lifestyleblogger #aimankhan #pakistaniwedding #instagood #ootd #karachibloggers #dawn #love #desiblogger #pakistaniweddings #ary #bcw #pakistanentertainment #talkistanofficial #bhfyp سیاسی منظر نامہ
x

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

Quaid e azam ke 14 nakat pehla nukta

احمقوں کا ریوڑ Bewildered Herd and modern era

ففتھ جنریشن وار اور ہم