پاکستان کی موجودہ صورتحال ایک جائزہ

یہ مراسلہ صرف اور صرف پاکستانی عوام کو حقائق اور صورت حال بتانے کیلئے ہے۔ اب آپ نے کس کی حمایت کرنی ہے خود فیصلہ کریں۔
آپکے سابق وزیر اعظم نے جو سرپرائز دیا۔اسمبلیاں غیر قانونی طور پر تحلیل کردی ہیں اس سکے اسٹاک ایکسچینج میں پچھلے دو تین دن سے شدید مندی کا رجحان ہے۔
ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ ایک سو پچاسی سے اوپر ہوچکا ہے۔ہر گزرتے دن کے ساتھ جب تک آپکی عدالت عظمی کا فیصلہ نہیں آتا یہ روپے کی قدر گرتی جائے گی۔ ہماری اعلی عدلیہ کو کیا نہیں پتہ کہ اس وقت تاخیر سے کتنا نقصان ہوسکتا ہے؟ 
آپکے آئی ایم ایف کے سب پروگرام ملک میں سیاسی استحکام آنے تک بند ہیں وہ صاف کہتے ہیں کہ سیاسی عدم استحکام ختم ہوگا ہم پھر کام کریں گے 
امریکہ جس سے آپ وقتا فوقتا امداد لیتے ہیں آپ کی الزان تراشی پر چراغ پا ہے۔ اگر صرف آپکی درآمدات پر پابندی لگا دے تو آپکے پاکستانی کاروباریوں کا دیوالیہ نکلنے لگے گا۔ 
آپ نے روس جا کر اسکے یوکرین پر حملہ کرنے پر حمایت کی ہے سفارتی سطح پر اس دورے کو ایسے ہی دیکھا جاتا ہے۔ یورپی یونین جس سے آپکے ملک کی اسی فیصد درآمدات جڑی ہیں اس بات پر آپ سے ناراض ہوجائے کہ آپ نے غیر مشروط روس کی حمایت کیوں کی ہے تو بقیہ پاکستانی اس صورتحال کا پھل اٹھائیں گے۔ 
کل کی ویڈیو میں شاہ محمود قریشی سے کہا گیا کہ آپ امریکہ مردہ باد کہیں کیونکہ امریکہ نے پاکستان کے وزیراعظم صاحب کےخلاف ساز ش کی ہے تو شاہ صاحب کا جواب تھا کہ میں ایک ذمے دار عہدے پر ہوں میں ایسی بات نہیں کرسکتا جس سے ملک کے مفادات کو ذک پہنچے۔ 
اب ذرا وزیر اعظم کا کھلم کھلا اعلان سنیں کہ میرے خلاف امریکی سازش ہوئی ہے جس میں اپوزیشن شریک ہے۔ 
یہ وہ اپوزیشن ہے جس نے عمران خان کے مقابلے میں بس چند ہی سیٹیں کم جیتی ہیں۔ انکو کچھ مداخلتوں کی وجہ سے بس اکثریت نہ مل سکی۔ اب ایسی اپوزیشن جس پر عوام کی بڑی تعداد اعتمادکرتی ہے ووٹ دیتی ہے اسے غدار کہنے کاکیا مطلب ہے؟ 
دوئم پیپلز پارٹی مسلسل کہہ رہی ہے کہ یہ صرف آئین شکنی کا معاملہ نہیں بلکہ ملکی سلامتی کا معاملہ ہے۔ آئین وہ کاغذ ہے جس پر بھروسہ کرکے آپ کے چار اور اب پانچ صوبے پاکستان کا حصہ ہیں۔ ایک شخص اس آئین کو پامال کر دیتا ہے اور اسکا مواخذہ بھی نہیں ہوتا تو کیا خیال ہے چاروں صوبے کیونکر اس آئین سے جڑ کر اپنا مستقبل آپکے ساتھ برباد کریں گے۔ 
انتہائی نازک صورتحال ہے ملک کی۔ پی ٹی آئی کے غیر سنجیدہ ٹرولز کو دیکھیں اور اس مراسلے کی سنجیدگی محسوس کرکے دیکھیں کیا اب بھی آپکو ضرورت ہے کہ بتایا جائے کہ اصل سازش کیا اور کہاں ہورہی ہے؟

aik aur raiyay by Nazia Zaidi sochna tu paryga #aikaurraiayay #Pakistanipolitics #think #syasat #parliment #IamPakistan #democracy #syasibatain #khabrain #tajziyay #pakistan #lahore #karachi #islamabad #india #pakistani #love #instagram #fashion #photography #imrankhan #urdu #follow #urdupoetry #instagood #pakistanistreetstyle #punjab #kashmir #peshawar #poetry #nature #islam #pakistanzindabad #like #dubai #rawalpindi #tiktok #pakistanifashion #bollywood #bhfyp #pakistaniblogger #pakistan #pakistanibloggers #pakistani #lahore #pakistanifashion #karachiblogger #blogger #pakistanistreetstyle #karachi #foodblogger #islamabad #fashionblogger #instagram #pakistanicelebrities #lifestyleblogger #aimankhan #pakistaniwedding #instagood #ootd #karachibloggers #dawn #love #desiblogger #pakistaniweddings #ary #bcw #pakistanentertainment #talkistanofficial #bhfyp سیاسی منظر نامہ

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

Quaid e azam ke 14 nakat pehla nukta

احمقوں کا ریوڑ Bewildered Herd and modern era

ففتھ جنریشن وار اور ہم