روضہ رسول ص کی حرمت اور سیاسی نعرے بازی
ہر سیاسی اختلاف ایک طرف۔ مگر ایک مسلمان ہونے کے ناطے دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں۔ کتنا ارمان ہے روضہ رسول ص پر حاضری کا؟ حج یا عمرے کی سعادت کا ؟ کتنے لوگ آپ کی فہرست میں اپنا نام اور دعا لکھواتے ہیں کہ روضہ رسول ص پر جانا تو ہمارے لیئے دعا کرنا۔ وہاں عبادت کرتے روتے احساس نہیں رہتا کہ دنیا میں بھی ہیں کہ نہیں مگر اس ہیبت اس قرب الہی کی بجائے آپکو وہاں ایسے رہنما نظر آئیں جن کے بارے میں آپ اچھی زبان استعمال نہیں کر سکتے غم و غصے میں بے حال آپ ان تمام کیفیات کو بھلا کر گالم گلوچ دشنام طرازی پر اتر آئیں تو یقینا آپ کے دل پر نفرت حاوی تھی سیاست حاوی تھی روضہ رسول ص کی حرمت کا احساس مدہم پڑ گیا۔ رسول ص کی سیرت کا مطالعہ کریں تو روز ان پر کوڑا پھینکنے والی عورت ایک روز کوڑا نہیں پھینکتی تو تشویش میں مبتلا ہو کر اسکی عیادت کو جاتے ہیں اسکا خیال رکھتے ہیں صحت یاب ہونے تک اور وہ آپکے حسن سلوک سے متاثر ہو کر مسلمان ہو جاتی ہے۔ آپ ص ہدایت کا پیغام لیکر جاتے ہیں تو لوگ آپ ص پر پتھر پھینکتے ہیں برا بھلا کہتے ہیں کہ جبرائیل ع اللہ کا پیغام لیکر آتے ہیں کہ اگر آپ چاہیں تو ابھی ان پر عذ...