روضہ رسول ص کی حرمت اور سیاسی نعرے بازی

ہر سیاسی اختلاف ایک طرف۔ مگر ایک مسلمان ہونے کے ناطے دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں۔ کتنا ارمان ہے روضہ رسول ص پر حاضری کا؟ حج یا عمرے کی سعادت کا ؟ کتنے لوگ آپ کی فہرست میں اپنا نام اور دعا لکھواتے ہیں کہ روضہ رسول ص پر جانا تو ہمارے لیئے دعا کرنا۔ وہاں عبادت کرتے روتے احساس نہیں رہتا کہ دنیا میں بھی ہیں کہ نہیں مگر اس ہیبت اس قرب الہی کی بجائے آپکو وہاں ایسے رہنما نظر آئیں جن کے بارے میں آپ اچھی زبان استعمال نہیں کر سکتے غم و غصے میں بے حال آپ ان تمام کیفیات کو بھلا کر گالم گلوچ دشنام طرازی پر اتر آئیں تو یقینا آپ کے دل پر نفرت حاوی تھی سیاست حاوی تھی روضہ رسول ص کی حرمت کا احساس مدہم پڑ گیا۔ 
 رسول ص کی سیرت کا مطالعہ کریں تو روز ان پر کوڑا پھینکنے والی عورت ایک روز کوڑا نہیں پھینکتی تو تشویش میں مبتلا ہو کر اسکی عیادت کو جاتے ہیں اسکا خیال رکھتے ہیں صحت یاب ہونے تک اور وہ آپکے حسن سلوک سے متاثر ہو کر مسلمان ہو جاتی ہے۔ 
آپ ص ہدایت کا پیغام لیکر جاتے ہیں تو لوگ آپ ص پر پتھر پھینکتے ہیں برا بھلا کہتے ہیں کہ جبرائیل ع اللہ کا پیغام لیکر آتے ہیں کہ اگر آپ چاہیں تو ابھی ان پر عذاب نازل کر دیا جائے اور آپ ص جوابا اپنی قوم کیلئے ہدایت کہ دعا کرتے ہیں۔آنکے نزدیک یہ لوگ جاہل سرکش ہیں یہ نہیں جانتےانکو ہدایت ملے گی تو جان جائیں گے۔ مگر کچھ سرکش آخری سانس تک ہدایت سے خالی رہے رسول ص اور انکی آل اولاد سے دشمنی نبھائی ہی۔ او ررسول ص اپنی امت کی بخشش کی دعا کرتے رہے۔
اب ذرا اس گروہ کا موازنہ کریں جو بھول گیا اسوہ حسنہ جسے یاد نہ رہا نبی ص کے روضے کا احترام  ہلڑ بازی گالم گلوچ حد سے سوا کام کہاں کیا مسجد کے احاطے میں۔ 
آپکو اللہ کا سب سے عزیز ترین نبی ص معاف بھی کر دے اسی طرح جیسے چودہ سو سال قبل کے جہلا کے طرز عمل پر کیا۔ عین ممکن ہے۔ قیامت کے دن فیصلہ ہوگا پر ابھی کے حالات و واقعات دیکھیں۔
سعودی حکومت کسی طور پاکستانی حکومت کے زیر نگیں نہیں ہے۔ وہاں پاکستانی معمولی معمولی جرائم پر سزا پاتے ہیں تو انکو بچانا پاکستانی حکومت کے اختیار میں نہیں ہوتا۔اس ہلڑ بازی پر ڈیڑھ سو کے قریب پاکستانی گرفتار ہو چکے ہیں۔ ان پر ساٹھ ہزار ریال جرمانہ ہے پانچ سال کی قید اور ساتھ عمر بھر کیلئے سعودیہ عرب میں داخلے پر پابندی۔ 
یہ مزدور پیشہ لوگ جو دیہاڑی پر اس طرح کا احتجاج کرنے گئے ہوں گے کتنے مل گئے ہوں گے پیسے؟ ایک ہزار دو ہزار ریال جو میں بہت ذیادہ کا اندازہ لگا رہی ہوں۔اب یہ رقم کیا اگلے پانچ سال کیلئے کافی ہوگی انکے خاندان کیلئے؟ کیا عمران خان انکی جگہ قید و بند کی صعوبتیں کاٹے گا؟ کیا عمر بھر روضہ رسول ص مکہ مکرمہ کی حاضری کا موقع نہ مل سکنا کیا ان نقصانات سے ذیادہ چند جملے اپنے ناپسندیدہ لوگوں کی ہرزہ سرائی دشنام طرازی سے ملنے والی خوشی ذیادہ تھی؟ 
ہم ذات پات زبان فرقوں میں پہلے ہی بٹے ہوئے ہیں اب کیا سیاسی تفریق میں بھی بٹ جانا کیا یہ ہمارے حق میں ہے۔ 
بہت سے پی ٹی آئی والے اس عمل کی بھی حمایت کر رہے ہیں پہلا کام انکا یہ ہوتا کہ فلاں وقت فلاں جگہ مخالف جماعت نے بھئ یہ کیا تو بھئ اگر کسی اور نے کیا غلط کیا آپکو کس نے حق دیا کہ آپ بھی وہی غلطی کریں؟ اور جو کہتے وہ مسجد نبوی ص کا احاطہ تھا روضہ رسول ص فاصلے پر ہے تو مسجد میں سیاست اوراقتدار کی باتیں کب سے اور کیوں ہونے لگیں ذرا سوچیئے۔۔۔


aik aur raiyay by Nazia Zaidi sochna tu paryga #aikaurraiayay #Pakistanipolitics #think #syasat #parliment #IamPakistan #democracy #syasibatain #khabrain #tajziyay #pakistan #lahore #karachi #islamabad #india #pakistani #love #instagram #fashion #photography #imrankhan #urdu #follow #urdupoetry #instagood #pakistanistreetstyle #punjab #kashmir #peshawar #poetry #nature #islam #pakistanzindabad #like #dubai #rawalpindi #tiktok #pakistanifashion #bollywood #bhfyp #pakistaniblogger #pakistan #pakistanibloggers #pakistani #lahore #pakistanifashion #karachiblogger #blogger #pakistanistreetstyle #karachi #foodblogger #islamabad #fashionblogger #instagram #pakistanicelebrities #lifestyleblogger #aimankhan #pakistaniwedding #instagood #ootd #karachibloggers #dawn #love #desiblogger #pakistaniweddings #ary #bcw #pakistanentertainment #talkistanofficial #bhfyp سیاسی منظر نامہ

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

Quaid e azam ke 14 nakat pehla nukta

احمقوں کا ریوڑ Bewildered Herd and modern era

ففتھ جنریشن وار اور ہم