کیا ہمیں اسرائیل کو تسلیم کر لینا چاہیئے؟
جو یوتھئ منے منیاں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حق میں دلائل دے رہے ہیں اسرائیل کی دلالی کر رہے ہیں کیا انکو معلوم ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مطلب ہے کیا؟ صرف یہ نہیں کہ آپ اسکو تسلیم کر لیں بلکہ جب آپ کسی ملک کو تسلیم کرتے ہیں تو اس کے بعد اسکے ساتھ تعلقات کی نہج کا تعین بھی کیا جاتا ہے۔ کم از کم بھی آپکے اور اس ملک کے درمیان روابط سفر و تجارت کے قائم ہوتے ہیں۔ کون نہیں جانتا کہ اسرائیل کتنی بڑی قوت ہے۔ کم از کم بھی تعلقات کا مطلب آپ کی اسرائیل سے کسی قسم کی جنگ کا امکان ختم۔اسرائیل کا وجود تسلیم کرنے کا مطلب اسکے تمام فلسطین کے خلاف ظلم و ستم کے اقدامات کی توسیع ہے۔ فلسطین کے معاملے کو مسلمان ممالک ہی آج تک اٹھاتے آئے ہیں۔ جوں جوں پیسے کے پجاری عرب ممالک عربی بدو اسکو تسلیم کرتے جا رہے ہیں ووں ووں فلسطین تنہا ہو رہا ہے۔ آپ ایک ایٹمی قوت ہیں اسرائیل کے خلاف کھلم کھلا اعلان جنگ کرنے والے ملک ایران کے پڑوسی ہیں یہاں آپ اسرائیل کو تسلیم کرکے اسکوپاکستان میں جڑیں مضبوط کرنے دیں تو اسکا مطلب کیا ہوا؟پہلے ہی آپ پر ایران افغانستان اور بھارت یعنی تینوں طرف سے جن ممالک کی سرحدیں ملی ہوئی ہیں آپ سے یہی الزام آپ پر لگتا ہے کہ آپ کے یہاں انکے خلاف دہشت گردوں کی تربیت کی جارہی ہے۔پھر آپ اسرائیل کے ساتھ مل کر فوجی مشقیں کریں گے۔ آپ دوست ہیں تو ہر شعبے میں اسرائیلی سرمایہ کاری ہو سکتی ہے۔یہودیوں کے پاس پیسہ ہے جو آپکے پاس نہیں ہے۔ لیکن جب وہ آپکو پیسہ دیں گے تو خدا واسطے نہیں دیں گے۔یقینا جواب میں انکی کچھ خواہشات ہوں گی جنکو آپکو پورا کرنا لازمی ہو جائے گا کیونکہ انکار کی صورت میں آپ کی معیشت جو انکی سرمایہ کاری پر بالواسطہ ٹکی ہوگی بیٹھ سکتی ہے۔ آپ ابھی تعلقات نا ہونے پر بھارت کے خلاف کھل کر کھڑے ہو نہیں پا رہے اسرائیل کے دیرینہ دوست سے پنگا لیں گے؟ کیا اس سب سے کہیں بہترکیا یہ نہیں کہ آپکا دوست پڑوسی چین آپکو سرمایہ فراہم کرے؟ وہی ریٹارڈ فوجی جو کھلم کھلا سی پیک کی مخالفت کرتے تھے اس پراجیکٹ کے ہیڈ بن بیٹھےاور اب سی پیک کا نام نظر نہیں آتا کہیں۔ کیا یہ کھلی منافقت نہیں کہ اگر عوام کی چنیدہ جمہوری حکومت پڑوسی ملک سے سرمایہ کاری لائے تو اسکا مطلب ہے کہ وہ ملک کو چین کی کالونی بنا رہی ہے مگر ایک سیلیکٹڈ حکومت راگ الاپے کہ اسرائیل سے تعلقات مفاد میں ہیں تو وہ پاکستان کی سالمیت کیلئے کوئی خطرہ نہیں؟؟؟؟
امریکہ کی دیرینہ خواہش کے ساتھ دبائو بھی ہم نے برداشت کیا لیکن اس منحوس حکومت سے قبل کبھی اسرائیلی طیارے نے پاکستان کی سرحدی حدود میں داخل ہونے کی جرائت نہیں کی۔ کیا مطلب ہوا اسکا؟ پاکستان کی سالمیت اسکی ایٹمی قوت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
اس سب میں اسلامی نقطہ نظر کو تو چھیڑا ہی نہیں۔ بس اتنا کافی ہے یہود و نصاری تمہارے کبھی دوست نہیں ہو سکتے ایسا قرآن میں لکھا ہے۔ جھٹلائیے۔۔
sochna tu paryga
#aikaurraiayay #Pakistanipolitics #think #syasat #parliment #IamPakistan #democracy #syasibatain #khabrain #tajziyay
#pakistan #lahore #karachi #islamabad #india #pakistani #love #instagram #fashion #photography #imrankhan #urdu #follow #urdupoetry #instagood #pakistanistreetstyle #punjab #kashmir #peshawar #poetry #nature #islam #pakistanzindabad #like #dubai #rawalpindi #tiktok #pakistanifashion #bollywood #bhfyp
#pakistaniblogger #pakistan #pakistanibloggers #pakistani #lahore #pakistanifashion #karachiblogger #blogger #pakistanistreetstyle #karachi #foodblogger #islamabad #fashionblogger #instagram #pakistanicelebrities #lifestyleblogger #aimankhan #pakistaniwedding #instagood #ootd #karachibloggers #dawn #love #desiblogger #pakistaniweddings #ary #bcw #pakistanentertainment #talkistanofficial #bhfyp
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں