Online classes and Pakistanis
پورے پاکستان میں تمام تعلیمی ادارے بند ہیں اور نا معلوم مدت کیلئے جس طرح کرونا وائرس کا خطرہ منڈلا رہا ہے اس صورت میں تعلیمی اداروں کا جلد معمول کے مطابق کھل جانا بھی فی الحال دشوار نظر آتا ہے ۔ ایچ ای سی نے بچوں کے مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام جامعات کو آن لائن نظام لانے کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ بچوں کا تعلیم کا حرج نہ ہو۔بظاہر اس میں کوئی حرج نظر نہیں آتا اور ایک احسن قدم نظر آتاہے چین نے جب ووہان میں لاک ڈائون کیا اور مکمل طور پر شہر بند کیاگیا تب وہاں بچوں کا تعلیمی سلسلہ آن لائن تدریس کے ذریعے جاری رکھا گیاصرف جامعات نہیں بچوں کے مکتب بھی اس سلسلے کا حصہ بنے۔ ایسا دیگر ترقی یافتہ ممالک میں بھی ہو ا ہو سکتاہے مگر پاکستان میں ایسا نظام لانا اور تمام طلبا کو اس پر اکٹھا کرنا آسان نہیں۔ پاکستان میں انٹر نیٹ پوری آبادی کا 22 فیصد بمشکل استعمال کرتاہے۔ اس استعمال میں تمام طرح کی انٹرنیٹ سروسز استعمال کرنے والے شامل ہیں۔ جبکہ پاکستان میں موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنےوالے ذیادہ تر کم ڈیٹا پیکج والے واٹس ایپ اونلی پیکجز استعمال کرنے والے ہیں۔ دیگر میں انٹرنیٹ سروسز پرووائڈرز...