Pti Mulk ki shamat laai

ایک دفعہ کا ذکر ہے دو چوہے آپس میں لڑپڑے۔ ایک نے کہا شیر چوہا نہیں کھاتا دوسرا بولا شیر چوہا کھا سکتا ہے دونوں میں بحث بڑھی فیصلہ ہوا کہ دونوں شیر کے پاس جائیں گے اور باضابطہ طور پر پوچھیں گے دونوں شیر کے غار کی طرف چل پڑے راستے میں ہرن ملا دونوں سے بحث کی وجہ پوچھنے لگا دونوں نے بتایا تو ہرن بولا شیر چوہا کھاتا ہے کہ نہیں پر ہرن کو تو کھا لیتا ہے
چوہے بولے چلو ہمارے ساتھ ہم شیر سے پوچھنے جا رہے ہیں تینوں چل پڑے راستے میں لومڑی ملی پوچھنے لگی انہوں نے اسے بتایا لومڑی بولی شیر چوہے کھاتا ہے کہ نہیں ہرن اور لومڑی کھا جاتا ہے ۔ چوہوں نے کہا چلو تم بھی ہمارے ساتھ پوچھنے۔ لومڑی بھی ساتھ ہو لی۔ راستے میں ہاتھی ملا ان سے اس طرح جھنڈ بنا کر شیر کے غار میں جانے کی وجہ پوچھی انہوں نے بتایا ہاتھی بولا شیر تم سب کو کھا سکتا ہے مجھے بھی
چوہے بولے ہم کیسے مانیں؟ چلو شیر کے غار میں خود اس سے پوچھتے ہیں۔
چلتے چلتے آدھے جنگل کے جانور ساتھ ہو لیئے شیر غار میں بیٹھا آرام کر رہا تھا پورے جنگل کے جانور وں کو اپنی جانب بڑھتے دیکھا تو گھبرا گیا سمجھا کہ بغاوت ہوگئ ہے جانوراسکے پاس گئے اور بولے بتائو تم چوہے کھاتے ہو کہ نہیں۔ پوچھنے والا موٹا تازہ ہرن تھا شیر کے منہ میں پانی بھر آیا مگر دل پر کڑا پتھر رکھ کر بولا میں تو گوشت کھاتا ہی نہیں گھاس کھانے لگا ہوں
سب جانور خوش ہو کر واپس آگئے
اگلے دن شیر کو ہرن سبزہ زار میں گھاس کھاتا نظر آیا اس نے جھٹ حملہ کیا چٹ کر گیا چوہے یہ منظر دیکھ رہے تھے دونوں پھر بحث میں الجھ گئے شیر تو گوشت
خور ہے چوہے کھاتا ہے کہ نہیں۔۔ دونوں نے فیصلہ کیا دونوں دوبارہ جائیں گے شیر کے پاس اور خود پوچھیں گے۔
پاس سے لومڑی گزری جھلا کر بولی اوہو کیا کروگے جان کر ؟ کھا تا تو شیر گوشت ہی ہے مگراگر چوہے بھی کھاتا ہوا اور تم دونوں کو کھا گیا تو؟؟؟
چوہا بولا پھر ہم مان لیں گے کہ شیر چوہے بھی کھاتا ہے
اسی طرح کی بحث آج کل یوتھئئے بھی کرتے نظر آتے ہیں ذیر میں ایسے ہی فصیح و بلیغ ٹویٹ ملاحظہ کیجئے مطلب پوری ملک کی معیشت دائوپر لگی ہے دو سال میں ملک مہنگائی کی بلند ترین شرع کو چھو چکا ڈالر کی پرواز دن بہ دن اونچی سے اونچی ہوتی جا رہی ہے نہ آپکی در آمدات و برآمدات کا تناسب ٹھیک ہو رہا نہ ملک کا کاروبار چل پا رہا ہے ادھر ادھر سے آپ قرضے الگ لیتے پھر رہے ہیں عوام کا غربت و مہنگائی سے حشر ہوچکا ابھی بھی ہمارے عقل مند قسم کے تجزیہ نگاروں کو پی ٹی آئی حکومت کی چیدہ چیدہ خصوصیات نظر نہیں آرہیں اور وہ انتظار میں ہیں کہ معیشت کی بھنور میں پھنسی کشتی ڈوب جائے گی تب ہی مانیں گے حکومت کی نا اہلی کو مگر بات یہ ہے پھر آپ کے بھی یہ مان لینے کا ہمیں کتنے نفل کا ثواب ملے گا بھئ؟؟؟؟؟؟



aik aur raiyay by Nazia Zaidi sochna tu paryga #aikaurraiayay #Pakistanipolitics #think #syasat #parliment #IamPakistan #democracy #syasibatain #khabrain #tajziyay #pakistan #lahore #karachi #islamabad #india #pakistani #love #instagram #fashion #photography #imrankhan #urdu #follow #urdupoetry #instagood #pakistanistreetstyle #punjab #kashmir #peshawar #poetry #nature #islam #pakistanzindabad #like #dubai #rawalpindi #tiktok #pakistanifashion #bollywood #bhfyp

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

Quaid e azam ke 14 nakat pehla nukta

احمقوں کا ریوڑ Bewildered Herd and modern era

ففتھ جنریشن وار اور ہم