sex education and our society
سیکس ایجوکیشن جیسی کسی چیز کا نہ ہونا ہمارے معاشرے کا وہ المیہ ہے جس نے بہت بگاڑ پیدا کردیا ہے اور ہم مزید بگاڑ کو پیدا ہوتے دیکھ کر بھی اس موضوع پر بات کرنے سے کترا رہے ہیں . دن بہ دن ریپ اور بچوں سے زیادتی کے کیسز عام ہوتے جا رہے ہیں وہاں طلاق اور شادی ٹوٹنا وہ بھی ان وجوہات کی بنا پر جن پر لوگ نہ کھل کر بات کر رہے ہیں نہ شرم کا نام لے کر اس کے تدارک کی کوئی کوشش کر رہے ہیں. سب سے غلط رویہ اس معاشرے کا بس چپ رہو کہنا ہے .پاکستان جیسا ملک جہاں کی بڑی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے ہم نوجوانوں کو یوں نظر انداز کرتے ہیں جیسے وہ ہیں ہی نہیں. ہماری تفریحی صنعت سونے پر سہاگہ کا کام کر رہی ہے. تشدد ریپ بچوں پر ستم شوہر کی بیوفائی یہ سب موضوعات اس وقت پرائم ٹائم میں دیکھیے جا رہے ہیں جب پورا گھر بیٹھ کر ٹی وی دیکھتا ہے. کچھ باتیں کھل کر کچھ چھپا کر یا آدھی ادھوری ڈراموں کے ذریعے دیکھا دی جاتی ہیں مگر صحیح اور غلط کا فیصلہ عوام پر چھوڑ دیا جاتا ہے . ڈرامے دیکھو تو محبّت ایک لافانی جذبہ دکھایا جاتا ہے اب وہ ٹین ایجر جو نہ اب بچوں میں شمار ہوتے ہیں نہ ہی ابھی اتنے بڑے ہیں کہ صحیح غلط کا فیصلہ خود کر سکیں . ٹین ایج میں بچوں میں پیدا ہونے والی جذباتی اور جسمانی تبدیلیوں کو انکے رویے پر چھوڑ کر والدین بدتمیز قرار دے کر اپنی جان چھڑا لیتے ہیں . نہ ان بچوں کو اپنے اندر آتی تبدیلیوں کے حوالے سے تفصیل سے بتایا جاتا ہے نہ ہی ان بچوں کو صحیح اور غلط بتانے کا رواج ہے . یہ بچے اب رحم و کرم پر ہیں غلط صحبت والے دوستوں یا پورن ویڈیوز کے.. مزے کی بات یہ ہے کہ غلط صحبت والے دوست بھی پورن ویڈیوز کے رحم و کرم پر ہی ہیں . پورن ویڈیوز کے بارے میں بات کرنا اتنا ہی شجر ممنوع ہے جتنا سیکس ایجوکیشن پر بات کرنا .. پاکستان پورن ویڈیوز کو سرچ کرنے والے ممالک میں سر فہرست ہے وجہ صرف فحاشی نہیں بلکہ ادھورے سوالوں کے جواب حاصل کرنا بھی ہے .. اس سب کے باوجود اگر آپ کسی نوجوان سے پوچھیں کہ کیا اس نے کبھی پورن دیکھا یا سرچ کیا ہے تو اگر آپ سے وہ زیادہ مانوس نہیں تو کانوں کو ہاتھ لگا کر توبہ توبہ کریگا نہیں تو آپ کو بہترین ویب گاہوں کی معلومات دے گا. لڑکیوں میں یہ معامله اور کم ہے مگر ہے.. اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ دین اس معاملے میں کیا کہتا .. قرآن آپکو ہر رشتے کو نبھانے اسکی شرائط کے حوالے سے مفصل معلومات دیتا ہے مگر قرآن ہم بچوں کو صرف عربی میں انکے بڑے ہونے سے پہلے رٹوا کر جزدان میں لپیٹ کر رکھ دیتے ہیں .. نجس پاک پاکیزگی کی شرائط طلاق اور شادی کے حوالے سے معلومات حقوق و فرائض پر مبنی سوره نسا کا ترجمے سے بچوں کو چند آیات پڑھانے پر ہی والدین کا واویلا تھا کہ بچوں کے ذہن الجھتے ہیں ..کسی بات کا نہ پتا ہونا ذہن کو زیادہ الجھاتا ہے. ہم اسلامی معاشرے کا حصہ ہیں اسکول اور کالج کی سطح پر مخلوط تعلیمی نظام کسی حد تک کم ہے تاہم جب یہی بچے اپنی اندر کا تجسس دباتے دوسری صنف کی فطری کشش سے مجبور جب یونیورسٹی یا نوکری کی سطح پر صنف مخالف کے ساتھ رابطہ استوار کرتے ہیں تو نہ انکو سیف ڈسٹنس جیسی اصطلاحات کا پتا ہوتا ہے نہ ہی وہ خواتین کو اور کچھ معاملوں میں خواتین مردوں کو ایک کولیگ ایک کلاس فیلو ایک انسان کی نظر سے دیکھتے /دیکھتی ہیں.. پھر یونیورسٹی کی سطح پر لڑکے لڑکیوں کو جرمانے اور دفتر کی سطح پر جنسی ہراسانی پر نوکری سے فارغ کرنے جیسی نوبت آتی ہے. ابھی بھی اگر کہا جایے کے قرآن کی تعلیم ہائی اسکول کی سطح پر لازمی کی جائیے تو امتحانی نقطہ نظر سے دیکھتے اسے بچوں پر اضافی بوجھ قرار دیا جائیگا وہیں قرآن کو سمجھنے پڑھنے کی ہدایت کو یہ کہہ کر اڑا دیا جائیگا کہ جی ہم نے بچپن میں قرآن ختم کر لیا تھا ..حل کیا ہے پھر؟ کو ایجوکیشن؟نہیں ہرگز نہیں اس معاشرے میں اصلاحات کی ضرورت ہے معاشرتی روایات کو بدلنے کی ضرورت ہے .بچوں کو بتانے سمجھنے کی ضرورت ہے دینی لحاظ سے
رشتوں کو نبھانے کا صحیح طریقہ بتانے کی ضرورت ہے
مگر یہ کون کریگا؟ یہ آپکے تعلیمی نظام کی ذمےداری ہے تعلیم صرف نوکری حاصل کرنے کا ذریعہ بنا کر رکھ دیا گیا نہ بچوں کو ہنر سکھایا جاتا نہ ہی جینے کا صحیح طریقہ یہ ذمےداری چھوڑ دی گئی ہے پورن پر.
ذیل میں بی بی سی کا ایک پورن ڈائریکٹر سے کیا گیا انٹرویو ہے جسکو دیکھنا چاہیے
یہ ایک عورت کا نقطہ نظر ہے پورن ویڈیوز میں صرف مردوں کو لطف لیتے اور انکے ذوق کے مطابق منظر کشی کی جاتی ہے جو کے صریحا اسلامی نظریے کے خلاف ہے نتیجتا ان سے اپنے تجسس اپنی حس کی تسکین کرنے والے مرد رپیسٹ بنتے ہیں بد نظر بنتے ہیں اور اپنی بیویوں کے لئے عذاب بھی.. ضرورت اس امر کی ہے یونیورسٹی کی سطح پر کالج کی سطح پر بچوں کو اسلامی نظریے کے مطابق تعلیم دی جائے انکو صحیح غلط بتایا جایے انکو ضروری معلومات فراہم کی جائیں تاکہ آپ کے بچے غیر ملکی گندے مواد کو دیکھ کر ذہن الجھانے کی بجایے صحیح اور درست معلومات سے صحت مند اور بہتر زندگی گزاریں..
... ہمیں سچ مچ اس نہج پر سوچنے کی ضرورت ہے کہ ایسا یہاں ہمارے یہاں کیوں ہو رہا ہے ہووے جا رہا ہے اور آخر کب تک ہوگا؟
aik aur raiyay by sochna tu paryga #aikaurraiayay #Pakistanipolitics #think #syasat #parliment #IamPakistan #democracy #syasibatain #khabrain #tajziyay
sochna tu paryga
#aikaurraiayay #Pakistanipolitics #think #syasat #parliment #IamPakistan #democracy #syasibatain #khabrain #tajziyay
#pakistan #lahore #karachi #islamabad #india #pakistani #love #instagram #fashion #photography #imrankhan #urdu #follow #urdupoetry #instagood #pakistanistreetstyle #punjab #kashmir #peshawar #poetry #nature #islam #pakistanzindabad #like #dubai #rawalpindi #tiktok #pakistanifashion #bollywood #bhfyp

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں