Pakistani society and men's anger
پاکستان جس اخلاقی تنزلی کا شکار ہے اسکی مثال نہیں ملتی۔ آئے دن کہیں بچوں کے ساتھ ذیادتی کے واقعات سامنے آتے ہیں کوئی مدرسے کا معلم ہوتا ہے تو کوئی قریبئ رشتے دار ۔ جن سے مار دینا معصوم جانوں کو تو اب معمول کی بات لگتی ہے۔ ابھی پچھلے دنوں اسلام آباد کے ایک اسکول کی پرنسپل نے ٹوئٹر ہینڈل استعمال کرتے ہوئے ایک بچے کی تصاویر پھیلائیں جس کو اسکی ماں نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا وجہ پڑھائی میں دلچسپی نہ لینا بتائی گئ تھی اور اب ایک شقی باپ کا اپنے بارہ سالہ بچے کو اسی وجوہ کی بنا پر بچے کو تیل چھڑک کر زندہ جلا دینے کا واقعہ سامنے آگیا ہے۔ پڑھائی کو ہوا بنا دیا گیا ہے جیسے پڑھ لکھ کر بچے ایکدم سے بہترین طرز زندگی اختیار کر سکیں گے۔حالانکہ اس ملک میں جو حالات چل رہے ہیں اس وقت بڑھتی عمر کے بچوں کو ہنر سکھانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ معاشی طور پر مستحکم ہو سکیں۔ تعلیم میں بچوں کی دلچسپی کا نہ ہونے کے اسباب اور تعلیم و ہنر کا انتخاب ایک طویل بحث ہے۔ اس وقت میں اس معاملے پر بات کرنا چاہ رہی ہوں جسکی وجہ سے سگا باپ یا سگی ماں ایک وحشی بھیڑیئے کا روپ دھار لیتے ہیں۔آخر کیا وجہ ہے اولاد کے سب سے سچے خیر خوا...