عورتوں کا عالمی دن اور پاکستانی

ہر سال جو عورت مارچ سے قبل صنفی بحث شروع ہوتی ہے اور پورا مارچ کا مہینہ عورتوں اور مردوں کی لڑائی کی نظر ہوتا ہے اس پر میرے جیسے عام لوگ  کتنا تائو کھاتے تنگ ہوتے اسکا کوئی اندازہ نہیں لگا سکتا۔ خواتین مارچ کی خبریں سنو تو پتہ چلتا ہے پاکستان سے ذیادہ غیر محفوظ ملک عورتوں کیلئے دنیا میں کوئی نہیں او رجوابا مردوں کا رونا سنو تو انکشاف ہوتا ہے کہ پاکستانی مردوں سے ذیادہ عورتوں کا خیال رکھنے انکے لیئے اپنا تن من دھن وار دینے والے مرد بھی دنیا میں ناپید ہیں۔۔۔ 
مگر مسلئہ یہ ہے کہ نا اصل مسائل وہ ہیں جن پر عورت مارچ میں ڈرامے بازیاں ہوتی ہیں نا مرد پاکستان کے اچھے ہیں۔ اتنے یا اتنے اچھے کا تو سوال ہی نہیں۔۔ 
جب کوئی عورت مارچ میں اپنا کھانا خود گرم کرو کا نعرہ لگاتی ہے تو مردوں کو جتنی آگ لگتی ہے اسکا حساب نہیں ۔ بقول انکے سارا دن دفتر میں مغز کھپا کے کھانا بھی گرم کرنا پڑے اس سے ذیادہ ظلم ان پر کیا ہوسکتا۔ دوسری جانب اپنے باپ بھائی شوہر کا خیال رکھنے والیوں کو ذرا سا کھانا گرم کرکے دینے پر تو اعتراض ہوتا ہی نہیں ہے۔ بات تو ان مردوں اور عورتوں کی کرو نا جن کا  آپس میں کوئی رشتہ نہیں ہے مگر ایک معاشرے کا حصہ ہونے کی وجہ سے ایک دوسرے سے کسی نا کسی طرح رابطہ ہو ہی جاتا ہے۔
چاہے وہ بس رکشہ ٹیکسی کا سفر ہو یا خرید و فروخت کے مرکزو بازار۔ 
ایک معاشرے کا حصہ ہونے کے ناطے خریدار ، دکاندار، یا محض راہگیر ہونا بھی مردوں اور عورتوں کے ایک دوسرے سے ربط کا باعث بن جاتا ہے۔ایسی صورت میں  جب آپ عورتوں کو اپنے سے کمتر مخلوق سمجھیں گے تو آپ نا کبھئ کسی عورت کی عزت کریں گے نا اسکی طرف سے نگاہ پھیریں گے۔ 
ہمارا معاشرہ دو طرح کی انتہائوں کا مرکز بن گیا ہے۔ ایک طرف مزہبی طبقہ ہے دوسری جانب آزاد خیال۔ دونوں نے ہی معاشرتی توازن بگاڑ ڈالا ہے۔مزہبی طبقے نے اپنے بچوں مردوں لڑکوں کے ذہن میں یہ بات بٹھا دی ہے کہ وہ عورتوں سے برتر مخلوق ہیں تو دوسری جانب آزاد خیال طبقہ مردوں اور عورتوں کو برابر سطح پر لا کر بنیادی عزت لحاظ ختم کر چکا ہے جو ا س معاشرے کی اساس ہوا کرتا تھا۔

خیر دفع کیجئے۔ بس یہ تصویر غور سے دیکھیئے۔
میانوالی میں ایک باپ نے بیٹے کی جگہ بیٹی کے پیدا ہوجانے پر غصے میں اپنی 7 دن کی بیٹی پر5 فائر کرکے اسے موت کے گھاٹ اتاردیا۔ عین 7 مارچ کے دن جب اگلے ہی دن پورا ملک زور و شور سے خواتین کے عالمی دن پر اس بحث مباحثے میں پڑے گا کہ عورت مارچ ضروری ہےیا عورت مارچ فحاشی ہے۔ اس بچی کو مد نظر رکھتے ہوئے بتائیے اس بچی کے ساتھ جو ہوا اس میں تو اسکا سگا باپ محرم مرد اسکی جان کا دشمن ہوا ہے تو کیا واقعی پاکستانی مرد اتنےاچھے ہیں جتنے اچھے ہونے کا راگ کل الاپیں گے؟ ۔ یہ تو عورت مارچ کیا بلا ہے جانتی بھی نہیں اسکو کیا سمجھ تھی کہ آج قتل ہو جائے گی تو کل اسکے حق میں مارچ کیا جائے گا اس پر ہوئے ظلم کی داستان دنیا کو بتائی جائے گی؟مگر کیا اس بچی کی زندگی اسے واپس مل جائے گی؟ 

چلیں بس اتنا سا جواب دے دیں 

اس بچی کا مسلئہ کھانا خود گرم کر لو تھا؟ 
یا بس ایک کم تر مخلوق کے طور پر پیدا ہونا تھا؟ 
پہلے سوال کا جواب لبرل اوردوسرے کا جواب مزہبی طبقے سے درکار ہے۔۔ 


aik aur raiyay by Nazia Zaidi sochna tu paryga #aikaurraiayay #Pakistanipolitics #think #syasat #parliment #IamPakistan #democracy #syasibatain #khabrain #tajziyay #pakistan #lahore #karachi #islamabad #india #pakistani #love #instagram #fashion #photography #imrankhan #urdu #follow #urdupoetry #instagood #pakistanistreetstyle #punjab #kashmir #peshawar #poetry #nature #islam #pakistanzindabad #like #dubai #rawalpindi #tiktok #pakistanifashion #bollywood #bhfyp #pakistaniblogger #pakistan #pakistanibloggers #pakistani #lahore #pakistanifashion #karachiblogger #blogger #pakistanistreetstyle #karachi #foodblogger #islamabad #fashionblogger #instagram #pakistanicelebrities #lifestyleblogger #aimankhan #pakistaniwedding #instagood #ootd #karachibloggers #dawn #love #desiblogger #pakistaniweddings #ary #bcw #pakistanentertainment #talkistanofficial #bhfyp سیاسی منظر نامہ

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

Quaid e azam ke 14 nakat pehla nukta

احمقوں کا ریوڑ Bewildered Herd and modern era

ففتھ جنریشن وار اور ہم