: ف سے فارغ سا کالم
مستقل کالم کا نام : رائے کی دہی کالم کانام : ف سے فارغ سا کالم مصنف کا نام : نازیہ زیدی یوں تو مجھے ف سے شروع ہونے والے الفاظ سے فوبیا سا ہی ہے جب بھی استعمال کیا منہ کی کھائی۔ جیسے مجھے ف کا ایک لفظ فق استعمال کرنے کی کافی عادت تھی۔ فق اردو بولنے والے گھرانوں میں کثرت سے استعمال ہوتا تھا انقلاب انٹرنیٹ سے قبل جب کبھی کوئی اچانک غیر متوقع واقعہ رونما ہوجائے اور بھونچکا رہ جانے والی کیفیت گھیر لے جیسے بچپن میں کبھی کوئی استانی بنا بتائے ایک عدد اچانک امتحان لینے کو تیار ہوجاتی تو ہم بچوں کا رنگ فق ہو جاتا تھا۔ پھر انٹرنیٹ انقلاب آنا شروع ہوا مکتب اسکول بنا درسگاہ کالج تو امتحان سیشنل ٹیسٹ اور جانے کیا بلائیات بنتے گئے ہم خالص اردو بولنے والے جاہل سمجھے جانے لگے اور چند پڑھے لکھوں میں یہ مخصوص لفظ دہرا دیا تو حاضرین نے انگلیاں دانتوں تلے دبا لیں ہائے گالی دے دی؟ وہ بھی لڑکی ہو کے۔۔ خدا جانے کب یہ فق معصوم اردو کا لفظ انگریزی گالی بنا اور متروک ہوا کبھی منہ سے پھسلا تو سب کے سامنے شرمندہ ہونا پڑا اس میں قصور مجھے ف کا نظر آتا ہے۔ اب اس میں میرا کیا قصور کہ ۔۔ف سے فحش الفاظ بھی بہت ہی...